ہمارے ساتھ جڑا ہر ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہ سی ڈی سی کے پلیٹ فارم ہمیشہ ہر ہر معاملے میں انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کنٹریبیوشن کی اپنی سی کوشش کی ترغیب دلائی جاتی رہی ہے۔۔۔
ہم تنقید سے زیادہ اپنی مثبت کوشش پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر قلمی کاوشوں کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار گراونڈ لیول پر بھی جہاں جہاں موقعہ ملا اور ضرورت محسوس ہوئی بساط بھر کوشش کی جاتی رہی ۔۔۔
لیکن اس یوم آزادی کے موقع پر سی ڈی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر ایک چھوٹے لیکن مستقل گراؤنڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کل شئیر کی گئیں تھیں۔۔۔
"ڈو فار پاک" کا پہلا پراجیکٹ "مشن کلین اینڈ گرین پاکستان" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ آج مورخہ 11 اگست سے شروع کیا جا رہا ہے جو 14 اگست کی رات تک جاری رہے گا۔۔۔مشن کلین اینڈ گرین پاکستان ایک صفائی اورشجر کاری مہم ہے۔۔جس میں شامل ہونے والا ہر ہر فرد اپنی استعاعت کے مطابق شجر کاری اور صفائی میں حصہ لے گا۔۔۔اس مشن کا مقصد یہ کہ جہاں ہر یوم آزادی پر صرف جھنڈیاں خریدی جاتی ہیں اس دفع ساتھ میں کم از کم ایک پودا لازمی خریدیں،جہاں پارکوں میں گلی محلوں میں لاپرواہی سے گند پھیلا دیا جاتا اس دفع اپنے ہاتھوں سے یہ گند ختم کرنا ہے۔۔۔کیونکہ ہم نے صرف یوم آزادی کو منانا ہی تو نہیں بلکہ پاکستان کو بنانا بھی تو ہے🙂
اس یوم آزادی سے عزم کر لیں کہ صرف گھر اور گلی محلے سجا کر یا آفس کی چھٹی منا کر یوم آزادی نہیں گزارا کریں گے،بلکہ اس عظیم دن پر تعمیر پاکستان کے لیے،پاکستان کی بہتری کے لیے،خود اپنے ہاتھ سے کچھ نہ کچھ کریں گے اور ضرور کریں گے۔۔۔ہمارا مقصد وطن عزیز کو بدلنے کے لیے ہر ہر ہاتھ کو متحرک کرنا ہے۔۔۔ چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔۔
اس کمپین میں شامل ہونے والا ہر ہر فرد جو ایک بھی پودا لگائے یا چاہے اپنی گلی محلے کو ہی صاف کرے اسکی 15 سیکنڈ سے 2 منٹ تک کی ویڈیو بنا کر "ڈو فار پاک" کے پیغام کے ساتھ ہمیں سینڈ(واٹس ایپ) کرتا جائے یا "ڈو فار پاک" کے آفیشل گروپ میں پوسٹ کرتا جائے جہاں سے اٹھا کر ہم ڈو فار پاک کے پیج پر بھی پبلش کرتے جائیں گے۔۔۔کیونکہ شجر کاری اور صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترویج و ترغیب بھی ضروری ہے۔۔۔لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچانا بھی تاکہ اسے دیکھ کر مزید لوگ بھی حصہ بنیں۔۔۔۔آج ٹرینڈنگ کا دور ہے۔۔۔لہذا نیکی کو بھی ٹرینڈ بنانے کی ضرورت ہے،اچھائی کو زیادہ سے زیادہ دکھایا اور پھیلایا جانا چاہیے۔۔۔۔اس یوم آزادی پر سوشل میڈیا اور گراؤنڈ پر بھی لوگ پاکستان کوصاف ستھرا اور سرسبز بناتے نظر آئیں،یہ یوم آزادی صرف نعروں یا تقریروں تک محدود نہیں رہنا چاہیئے۔۔۔ان شاءاللہ ہر ہر بندہ اپنے ہاتھ سے وطن عزیز کے لیے کچھ نہ کچھ چاہے کتنا بھی معمولی کیوں نہ ہو لیکن کچھ نہ کچھ کرتا نظر آئے گا۔۔۔سوشل میڈیا پر ڈو فار پاک کے پلیٹ فارم سے تمام تر تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کیا جائے گا ،اس کے علاوہ مختلف گروپس پیجز پر بھی پبلش کیا جائے گا تاکہ سوشل میڈیا پر بھی تنقید در تنقید سے نکل کر،باتوں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے لیے اپنی سی کاوش کا رجحان بڑھے۔۔۔اس کمپین کا مقصد لوگوں میں اپنی سی کوشش ،پاکستان کے لیے اپنے ہاتھ سے کیے گئے چھوٹے سے چھوٹے کام، کسی بھی طرح سے ایڈ کی گئی خود کی کنٹریبیوشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔۔۔۔۔
پوسٹ کے ساتھ دو ویڈیوز بطورِ مثال اٹیچ کی ہیں دیکھ لیں اور ایسے ہی ادھے سے دو منٹ کے درمیان کی ویڈیوز بنا بنا کر ہمیں اس نمبر پر واٹس ایپ کرتے جائیں۔۔۔
+30 694 000 1120
سی ڈی سی پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ آپکی ویڈیوز کو فریم کر کے ڈو فار پاک کے پلیٹ فارمز پر بھی لگاتا جائے گا اور آپکو بھی واپس واٹس ایپ کی جاتیں رہیں گیں،جسے آپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پھیلا سکتے۔۔۔
کلین اور گرین پاکستان دونوں کو کمبائن اس لیے لانچ کیا گیا دونوں میں حصہ ڈالا جا سکے صاف ستھرا بھی کیجیے اور پیارے پاکستان کو سر سبز و شاداب بھی بنائیے ۔۔لیکن۔۔ اگر کوئی بندہ ایک پودا لگانے کی استطاعت بھی نہ رکھتا تو وہ دو منٹ نکال کر اپنے ارد گرد کا کچرا تو اٹھا سکتا ہے نا۔۔۔🙂
پوسٹ کو سکرول کرنے سے پہلے اپنے آپ سے سوال پوچھیے گا کہ کیا اس یوم آزادی پر آپ پاکستان کو اپنے دو منٹ دے سکتے ہیں۔۔؟؟؟
اگر جواب ہاں میں ہو تو آئیے مل کر سنواریں یہ پیارا پاکستان۔۔۔!!
از۔۔۔ماسٹرمحمدفہیم امتیاز
#ماسٹرمحمدفہیم
#MissionCleanGreenPAK
#DoForPAK
#CDCTeamOfPAK
11،اگست،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔