سوشل میڈیا پر نظر آنے والی بہترین تصاویر میں سے ایک تصویر مفتی انس اور ثناء خان کی ہے۔۔۔جسے بار بار دیکھا میں نے۔۔۔
کیونکہ یہ میاں بیوی کی محبت کی عکاس ہے۔۔!! یہ ایک لطیف ترین جذبے کی مقدس اور حلال امپلیمنٹیشن ہے۔۔
ان کا مذاق بھی بہت اڑایا گیا سوشل میڈیا پر خوب رگیدا گیا اور یقین مانیے کچھ بھی غیر متوقع نہیں اس میں۔۔۔اس معاشرے کا حق بنتا ہے انہیں رگیدنے کا سوشل میڈیا پر جسے یوں حلال محبت دیکھنے کی عادت نہ ہو۔۔۔
ہم عادی ہیں۔۔کپل گولز نام پر بوائے فرینڈز اور گرل فرینڈز کو دیکھنے کے۔۔ان کی نام نہاد محبت اور ان کے چونچلے دیکھنے کے۔۔وہ ہمیں کیوٹ لگتے ہیں ۔۔وہ ہمیں سویٹ لگتے ہیں۔۔۔
ان کو ہماری نسلیں ائیڈیلائز بھی کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔
دیکھیے آج آپ جو فیڈ کریں گے۔۔آپکی نسلیں کل وہی کریں گی
کپل ریلیشنز تو ہم فیڈ کر رہے ہیں،صبح شام کر رہے ہیں۔۔۔
لڑکی لڑکے کا ریلیشن تو ہر جگہ دیکھایا جا رہا ہے۔۔ہر مووی۔۔ہر گانے۔۔ہر ڈرامے۔۔ہر پرانک۔۔۔پوری ٹک ٹاک پر ۔۔جنس مخالف کا ساتھ تو نئی نسل کے ذہن میں لازم و ملزم کر چکے ہم
گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کلچر پاکستان میں بھی عام ہونے کو۔۔۔
انسان کے فطری جذبات کو اگر کوئی راستہ سجانے ہی لگا تو وہ حرام کا۔۔۔
اور جو راستہ یہ دکھا دیا اس سے واپس موڑ لانا اب آسان نہیں چند سال ہیں مزید چند سال، یہ راستہ آپکے معاشرے کو نسلوں کو تباہی کے دہانے پر لے جائے گا۔۔۔۔پھر ہاتھ ملیے گا بیٹھ کر۔۔۔
اپ انہیں نہیں روک سکتے۔۔کیونکہ عورت/مرد کا ساتھ میڈیا،سوشل میڈیا،فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ذریعے سے دہائیوں بھرا ہے ان کے ذہن میں۔۔اب انہیں روک نہیں سکتے۔۔ہاں الٹرنیٹو دے سکتے۔۔ حلال محبت کا راستہ دکھا سکتے۔۔ایک گناہ سے سیدھا ایک سنت پر لے جا سکتے۔۔۔
لیکن لیکن لیکن
ہم نے معاشرے میں میاں بیوی کی محبت کا بتایا ہی نہیں۔۔۔
میاں بیوی پر یہاں میمز بنتے ہیں ۔۔میاں بیوی کے متعلق یہ تاثر دیا جاتا کہ شادی کے چند سال ای بس اس کے بعد لڑائی جھگڑے اور پتہ نییں کیا کیا شروع ہو جاتا۔۔شوہر بے وفا ہوتا۔۔بیوی مصیبت ہوتی۔۔یہ تاثر دے رہے ہم۔۔۔آ جا کے کچھ پروموٹ ہو رہا کچھ حسین بنا کر دیکھایا جا رہا تو ریلیشن شپ کے نام پر گرل فرینڈز بوائے فرینڈ کو۔۔۔۔
میں اسی لیے اتنا لکھتا اس پر۔۔میرے لیے میاں بیوی کی محبت بہت مقدس و معتبر ہے اور رہی ہمیشہ۔۔۔دراصل یہی محبت ہے۔۔یہی محبت ہے باقی سب بکواس ہے۔۔۔۔اور میں پتہ نیئں کتنوں کو جانتا ۔۔۔ہمارے سامنے محبت کی وفا کی نجانے کتنی مثالیں موجود۔۔۔جو پوری پوری زندگی اپنی شریک حیات کی محبت کے نام کر جاتے۔۔۔
میں عموما لنک شئئر نیئں کرتا زیادہ۔۔لیکن لالا عارف خٹک کا بلاگ شئیر کیا اپنے پیج پر۔۔جو انہوں نے 19 ویں انورسری پر تحریر لکھی تھی۔۔ایسا بولڈ بندہ۔۔جس نے بڑے بولڈ اور واضح انداز میں اپنی شریک حیات سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔۔اس کے وجود کے سامنے اپنی کمزوری (محبت میں) ظاہر کی۔۔۔۔
ایسے ہی اسد اور نمرہ پر لکھا تھا میں نے۔۔۔(میری وال پر موجود)
ایسے ہی مفتی انس اور ثناء خان کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں میں۔۔۔
ایسے ہی سوشل میڈیا پر میرے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک کپل۔۔۔آپا عترت عاصم شہزاد اور ان کے شوہر عاصم شہزاد ہیں جن کی دوسری تصویر ایڈ کی گئی ساتھ پوسٹ کے۔۔۔میں انہیں پڑھتا بھی، میں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے انہیں فالو بھی کروایا۔۔۔ کیونکہ ان کا یوں ایک دوسرے کو اون کرنا۔۔یوں کھل کر اپنی محبت کا اظہار کرنا۔۔میاں بیوی کا یوں پراوڈلی ایک دوسرے کے ساتھ کو اور اس ساتھ کے بہترین احساس کو لکھنا۔۔۔مجھے لگتا یہ اور ایسے کپل حرام کاری کے خلاف ایک مذاحمت ثابت ہو رہے ۔۔۔ جو ایک بہترین راستے کو بہترین انداز میں دکھا رہے، پروموٹ کر رہے۔۔محبت کی حقیقی شکل کو بیان کر رہے ہوتے۔۔۔ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر دکھنے والی بہترین تصاویر میں رہی میرے لیے۔۔اس لیے دیکھتے ہی ان سے پوسٹ کرنے کی اجازت لی کہ میں بھی دیکھا سکوں محبت یہ ہے۔۔جو کسی بھی شرعی،اخلاقی،معاشرتی تقاضے کو پامال نہیں کرتی۔۔۔یہ میاں بیوی کی محبت ہی ہے جو محبت کی بہترین شکل ہے۔۔۔جہاں محبت اپنا حق ادا کرتی ۔۔۔ جو خوشگوار آغاز اور خوشگوار انجام کی ضامن ہوتی ہے۔۔جو ایک بہترین خاندان اور بہترین معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔۔۔۔
آج اپنی نسلوں کو اس بنیاد سے آشنا نہیں کریں گے تو جس کھوکھلے اور حرام رشتوں سے نئی نسل پروان چڑھے گی وہ آپکا خاندان اور معاشرہ دونوں کو منہ کے بل گرانے کے لیے کافی ہوگی۔۔۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
28،دسمبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔