لیجئے۔۔ایک اور مسلمانی کا ثبوت حاضر ہے۔۔
ننکانہ گرودوارے پر حملہ۔۔پھر گھوٹکی سانحہ۔۔اب کرک۔۔!!
کرک میں مشتعل ہجوم ایمانی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے مندر پر چڑھ دوڑا
توڑ پھوڑ کی۔۔پتھراو کیا۔۔مندر کو آگ لگا دی۔۔۔!!
میرے بھائی فرق کوئی نہیں ہے۔۔!! یقین مانیے فرق کوئی نہیں ہے۔۔
بطور مسلمان مظلومیت کا ڈھونگ رچانا چھوڑ دیجیے۔۔۔ اخے جی ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ یہ ہو گیا۔۔فرانس میں یہ ہوگیا۔۔ک ش م ی ر میں وہ ہو گیا۔۔۔
کچھ انوکھا نہیں ہو رہا،کہیں مسلمان مظلوم نہیں اس دوطرفہ فساد میں تو۔۔
بس چلنے کی بات ہے صرف۔۔۔ جہاں ان کا بس چلتا ہے وہ جینا حرام کیے ہوئے ہیں مسلمانوں کا۔۔جہاں ہمارے اسلام کے ٹھیکیداروں کا بس چلتا ہے یہ جینا دو بھر کرنے میں کسر اٹھا نہیں رکھتے۔۔۔
یہاں تنظیمی ڈھانچہ موجود نہیں بس۔۔لیکن آر ایس ایس والی سوچ، ہندوتوا کے پیروکاروں والا مائنڈ سیٹ یہاں بھی پوری شدت کے ساتھ پایا جاتا ہے۔۔!!
اس تعفن زدہ مجمعے کے ایمان کی حالت دیکھنی تو اعمال دیکھ لیں ان کے۔۔معاملات دیکھ لیں ان کے۔۔۔ معمولات دیکھ لیں ان کے۔۔
ان میں سے کتنے بیٹیوں کو وراثت دیتے ہیں۔۔۔ان میں سے کتنوں کی نمازوں میں خشوع ہے۔۔ان میں سے کتنے حقوقِ العباد کو پورا کر رہے ہیں۔۔۔ان میں سے کتنے حرام سے بچتے ہیں۔۔۔ان میں سے کتنے چند ٹکو کے لیے روز ایمان نہیں بیچتے۔۔۔
یہ قلعی کھل جائے گی کہ یہاں اسلام دیکھانے کا ہے اپنانے کا نہیں۔۔۔
یہ ایمان(ایسے مسلمانوں کا) اتباع میں نہیں فساد میں سامنے آتا ہے صرف۔۔۔
کیا کوئی بھی وجہ۔۔کوئی بھی وجہ کافی ہو سکتی ہے۔۔کسی کے مقدسات کی توہین کرنے کے لیے۔۔کسی طبقے کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے کسی کے خدا کو برا کہنے کے لیے۔۔کسی کی عبادت گاہ پر چڑھ دوڑنے کے لیے۔۔؟؟ کوئی بھی شرعی،انسانی،اخلاقی تاویل موجود ہو سکتی اس گھٹیا فعل کے پیچھے۔۔؟؟
اور کیا حکومت یہاں بھی سوئی رہے گی۔۔ہربار کی طرح۔۔
یہ ننکانہ صاحب پر بھی سوئی رہی
یہ گھوٹکی سانحہ پر بھی سوئی رہی
یہ یہاں بھی سوتی رہے گی۔۔۔۔؟؟
کیا یہاں توہین مذہب کی دفعات لاگو ہوں گی۔۔؟ یا ہندوں کو بھی کوئی خادم رضوی ڈھونڈ کر سڑکوں پر آنا پڑے گا اپنے مقدسات کے لیے۔۔؟ کیا توہین مذہب کے جرم میں ان تعفن زدہ غلیظ اذہان کو لٹکایا جائے گا یا۔۔؟؟
عمران خان صاحب۔۔۔آپ اقوام متحدہ میں آر ایس ایس کو بے نقاب کرتے ہوئے ذرا رھیان رکھیے گا اب کے۔۔کہ دنیا آئینہ نہ دیکھا دے کہیں۔۔۔
یہی کام جب دنیا مسلمانوں کے ساتھ کرتی پھر ہم چیختے ہیں،پھر ہم مظلوم بن جاتے ہیں۔۔۔دراصل یہ مظلومیت کا رونا بکواس ہے۔۔سب بکواس ہے۔۔۔
دراصل مظلوم تو اسلام ہوا۔۔۔مظلوم تو اسلام ہوا جو ایسے غلیظ اذہان ایسے گھٹیا لوگ اس کے ترجمان بن گئے۔۔۔
جہاں اتنے تعفن زدہ۔۔نفرت میں لتھڑے گندے اذہان۔۔ اسلام کے ٹھیکیدار بن گئے۔۔اس سے زیادہ زوال کا دور کیا ہوگا دین حق پر اس دنیا میں۔۔۔
آہہہہ خدایا۔۔۔میرے مولا رحم فرمانا۔۔۔
کہ ہم تیرے دین پر عمل تو نہ کر سکے۔۔ہم تیرے دین کو دور حاضر میں سربلند تو نہ کر سکے۔۔لیکن اسے داغدار کرنے میں سرفہرست ضرور رہے۔۔مولا ہم تیرے دین کے مجرم ہیں۔۔ہم تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم ہیں۔۔کہ جس دین کے لیے رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پتھر کھانے سے پتھر باندھنے تک ہر تکلیف جھیلی۔۔ میرے مولا ہم اس دین کو مسخ کرنے میں پیش پیش جا رہے۔۔ہم اس دین کے نام پر تیری مخلوق پر ظلم کے جواز ڈھونڈ رہے۔۔ہم اس دین کے نام پر تیرے حکم کو پس پشت پھینک کر دوسروں کے خداؤں پر چڑھ دوڑے۔۔آہہہ میرے مولا۔۔۔رحم فرمانا🙏🏻🙏🏻🙏🏻
#ماسٹرمحمدفہیم
#CDCTeamOfPAK
01،جنوری،2021
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔