ہر چوتھے دن کہرام مچا ہوتا ہے،مجھ جیسے،آپ جیسے مسلمان جن بیچاروں کا اپنا ایمان دور حاضر کی چکا چوند میں متزلزل نظر آتا ہے،کمر کس کے اسلام بچانے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں۔۔!!
میرے بھائی! اسلام دین حق ہے اور ہمیشہ کے لیے #محفوظ ہے۔۔!! اسےکوئی خطرہ نہیں،خطرہ ہے تو مسلمانیت کو۔۔!!
بات بات پر اسلام کا گھیراؤ کرنے کے بجائے ہر ہر فرد کے لیے لازم ہے کہ وہ خود کامل مسلمان بننے کی تگ ودو میں رہے۔۔۔!!
فتنہ ہو یا فتویٰ۔۔!! سب سے خطرہ مسلمان کو ہی ہے اسلام کو نہیں۔۔!!
اسلام محفوظ ہے،جامع ہے۔۔اپنی مسلمانیت بچانا چاہتے ہیں۔۔ تو بجائے فتنہ فتنہ کی گردان کے اور فتووں کے انبار کے حقیقی اسلام کی طرف پلٹ جائیے،دین حق سے قریب ہوئیے خطرے خود ہی ٹلتے جائیں گے۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔