تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 20 مئی، 2021

 یکطرفہ محبت بڑی اذیت ناک ہوتی ہے،یہ خودداری کا جنازہ ہوتی ہے۔۔!!


کچھ ایسا ہی تو معاملہ تھا میرا اور اس کا بھی۔۔


دسمبر 2019.....

جہاں وہ میرے لیے بہت خاص تھی اس کے بغیر چند پل گزارنا بھی محال تھا۔۔ وہی دوسری طرف میں اس کے لیے کہیں ایگزیسٹ ہی نہیں کرتا تھا،یہ لاپرواہی ایسی دل میں چبھتی تھی کہ کئی دفعہ اسے پرے دھکیل دیتا لیکن دن ڈھلتے ہی پھر سب چھوڑ چھاڑ کر اس کی طرف بھاگتا۔۔۔!!

مجھے چھوڑ کر دیکھاو اس کے لہجے میں چیلنج تھا۔۔۔

میں چھوڑ دوں گا۔۔۔میں نے کمزور لہجے میں کہا۔۔۔


تم میرے بغیر اک رات بھی نہیں گزار پاؤ گے۔۔۔

زندگی میں صرف راتیں ہی تو نہیں دن بھی ہوتے ہیں میں نے بظاہر تمسخرانہ انداز میں کہا۔۔۔

ہجر کی یہ لمبی راتیں تمہارے روشن دنوں کو نگل جائیں گیں۔۔۔ وہ بولی


دیکھو مانا ابھی میرے اختیار میں نہیں، بے خود ہوں، لیکن دیکھنا بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ میں بھی بدل جاؤں گا۔۔

ہاہاہا ایک استہزائیہ قہقہے کے ساتھ وہ گویا ہوئی۔۔ ہاں اور اسی موسم کے ساتھ میری تڑپ تمہیں پھر سے کھینچ لائے گی۔۔

میں دل کڑا کر رہ گیا کیونکہ جانتا تھا وہ غلط نہیں تھی(میں بارہا اسے چھوڑ چکا تھا مگر یہ دوری چند ماہ ہی برداشت کر پایا) آخر کو جیت اسی کی ہوتی تھی۔۔۔


اس کا یوں میری بے بسی کا مزاق بنانا میرے دل میں گڑ کر رہ گیا،اور آخرکار آہستہ آہستہ نکھرتے دنوں کے ساتھ ساتھ میرے دل کو قرار آتا چلا گیا۔۔مارچ کے آخری ایام تھے غالبا ً جب اس کا ہونا نہ ہونا میرے لیے غیر اہم ہوتا چلا گیا۔۔۔آخر چند دنوں بعد میں نے اسے واقعتاً چھوڑ دیا۔۔۔یو پرے دھکیلا کہ جیسے وہ کبھی میری زندگی میں تھی ہی نہیں۔۔۔!!


اگلے کئی ماہ بڑے پرسکون گزرے،ایک دو بار خیال آیا لیکن اس خیال میں بھی کچھ دم نہیں تھا سو نظرانداز کر دیا۔۔۔!!!


(چند ہفتے پہلے...)

لیکن وہ ٹھیک کہتی تھی۔۔کہ میں پھر ہار جاوں گا۔۔!! اور میں پھر ہار گیا

اس کی کمی پہلے تو محسوس ہوئی۔۔پھر طلب جاگی۔۔پھر ایسے شدید جاگی کہ مجھے الٹے پاؤں پھرنا پڑا۔۔۔میں اپنے شکستہ وجود جھکے ہوئے کندھوں کے ساتھ پھر اس کے سامنے تھا۔۔۔!! اس نے ایک طائرانہ نگاہ مجھ پر ڈالی اور لاپرواہی سے منہ پھیر لیا۔۔۔میں آگے بڑھا اور لجاجت سے اسے بانہوں میں سمیٹ لیا جیسے اب کے کبھی نہ چھوڑوں گا۔۔۔


یہ سچ ہے میں بدلتے موسم کے ساتھ بدل تو سکتا ہوں لیکن اسے چھوڑ نہیں سکتا۔۔اور کیسے چھوڑ سکتا ہوں،یہ ٹھنڈی راتیں اس کے بغیر کہاں گزرتی ہیں۔۔۔حقیقتاً یہ رضائی بہت ضروری ہے میرے لیے۔۔۔!! یہی تو میرے وجود کو حرارت بخشتی۔۔!! اب کے پھر میں اور میری رضائی ساتھ ہیں😘۔۔۔

میں اگلے کئی ماہ تک اس سے لپٹ لپٹ کر رہوں گا۔۔

وہ لپٹے نا لپٹے۔۔پر میں تو اس کو چاہتا ہوں نا😃 اور سردی میں اسے چھوڑ جانے کے تصور سے ہی جان نکلتی😊😊۔۔۔!!

تحریر: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز

#ماسٹرمحمدفہیم


نوٹ: (وڈے آئے سی میری سٹوری پڑھن😏۔۔نا تانوں میں کدھروں رانجھا لگداں۔۔؟😏)


.


.


.19،نومبر،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں