وطن پرستی کے زمرے میں وہ لوگ تو آ سکتے جو بغیر کسی نظریے کے وطن سے محبت کرتے ہیں کہ بس پیٹریاٹک گھرانے میں پیدا ہو گئے یا پیٹریاٹک انوائرمنٹ میسر آئی تو وہ بھی محب وطن بن گئے، ملک کی بات کرنے لگے دیکھا دیکھی اور پھر مخالف طبقے کی موجودگی کے احساس نے ان کے اس جذبے کو تقویت دے کر اس پر ہٹ دھرم کر دیا اور وہ حب الوطنی پر بطور ضد ڈٹ گئے!!
لیکن جو لوگ نظریاتی بنیادوں پر ایک کنسیپٹ کے تحت، حق کو ماخذ مانتے ہوئے وطن سے محبت کرتے ان پر یہ فتویٰ صادق نہیں آتا۔۔۔!! ایسے تمام لوگ محب وطن ہی کہلائیں گے۔۔۔ اور صحیح معنوں میں نظریاتی بنیادوں پر وطن سے محبت کرنے والا وطن پرستی سے کوسوں دور رہتا ہے کیونکہ وطن پرستی عصبیت ہے اور حق کو ماخذ ماننے والے پر عصبیت میں مبتلا ہونے کا فتویٰ صادر نہیں کیا جا سکتا۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔