تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 16 اپریل، 2020

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز

یہ کنسیپٹ ہے شہزادے۔
اپنے فوجی مارنا کوئی بہادری نہیں ہوتی۔۔جب میں بات کرنے کی، بات سمجھانے کی ، ٹھنڈے رہ کر مثبت انداز میں کوشش کرنے کی بات کرتا ہوں۔ تو اس کا بیسک کنسیپٹ یہی ہوتا کہ یہ اختلاف کرنے والے بھی ہیں تو مسلمان ہی نا۔۔!! اور پاکستانی ہی نا!!

تو کوئی بھی مسلمان یا پاکستانی۔ جب کہیں بھی کسی بھی حوالے سے غلط ہوگا یا لگے گا ہماری تو حتیٰ الامکان کوشش ہونی چاہیئے کہ وہ درست راہ پر آ جائے نہ کہ ہمارے سخت ترش رویے سے وہ مزید ڈی ٹریک ہو جائے یا ضد پر آ جائے۔۔۔! حتی الامکان کوشش کا لفظ استعمال کیا ہے۔۔یعنی پہلی کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ جو بھی ہے۔ بھائی ہےسمجھ جائے تاکہ ایک اور مسلمان ایک اور پاکستانی سیدھے راہ پر آ جائے،ایک ایک فرد اہم ہے اس نظریاتی دھکم پیل میں(ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ)

مجھے یہ رویہ بڑا غیر معقول اور سطحی سا لگتا کہ جس نے بھی ذرا سا اختلاف کیا اسے غدار،ایجنٹ،ملک دشمن یا مذہبی حوالے سے اختلاف کیا تو گستاخ، کافر،مرتد اور بدعقیدہ سمیت پتہ نیئں کیسے کیسے فتوے لگا دیے جائیں ۔ یا فتوے نہیں تو گالم گلوچ کر کے جاہل گنوار ٹھہرا کر سائیڈ پر کر دیا جائے۔۔۔!! بھائی ہم ٹھیکدار تھوڑی ہیں اسلام و پاکستان کے کہ جسے چاہیں پرے دھکیلتے جائیں۔!!

چھترول بڑے اچھے سے آتی اور قائل بھی بہت زیادہ لیکن وہاں جہاں یقین ہو جائے کہ یہ مہرزدہ لوگ ہیں۔ سدھرنے والے نہیں!!

نارملی اختلاف پر یا کسی کے الگ نقطہ نظر پر چھترول، ٹرولنگ وغیرہ یہ سب نئے نئے جذباتی بچوں اور سطحی سوچ والے بچونگڑوں کو تو زیب دیتا ہمیں نہیں جو اسلام و پاکستان کے لیے مثبت کوشش کا دعویٰ رکھتے ہوں۔۔۔ہماری  ہر ممکن حد تک کوشش باہمی منافرت کا باعث بن کر لوگوں کو توڑنے کی نہیں نرمی و شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڑنے کی ہونی چاہیئے۔ خود سری میں انگلیاں کاٹنے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ بغیر انگلیوں کے مکا نہیں بنا کرتا۔

میں سوشل میڈیا کو کوئی بہت بڑا میدان جنگ اور یہاں لکھنے والوں کو بہت بڑا مجاہد ٹائپ نہیں مانتا۔ لیکن یہ شعر اس کنسیپٹ پر دلالت کرتا اس لیے ایڈ کر رہا ہوں

ہو حلقہء یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
__________________________________
ایک پوسٹ کے کمنٹ میں میرا ریپلائی کچھ اضافے کے ساتھ

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں