تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
منگل، 21 جنوری، 2020

سوشل میڈیا ایکٹوزم میں کی جانے والی نادانستہ غلطیاں۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز


ایک بھائی نے مجھے وقاص گورایہ کے ٹویٹر کا سکرین شاٹ سینڈ کیا کہ دیکھیے اس نے فاتح ففتھ جنریشن وار لکھا ہوا نام کی جگہ۔۔۔

میں نے انہیں کہا بھائی وہ واقع ای فاتح ہے۔۔!
لیکن اپنی عقل مندی کی وجہ سے نہیں ہماری بے وقوفی کی وجہ سے۔۔!
وہ فاتح ہے اس لیے نہیں کہ اس جنگ میں وہ کامیاب ہو گیا،بلکہ اس لیے کہ ہمارے لوگوں کے اعصاب پر سوار ہو گیا۔۔۔!

ہمارے جذباتی نوجوانوں نے ہوا بنا رکھا ہے،ٹکے کا بندہ نہیں چھتر کھا کر بھاگا ہوا پاکستان سے۔۔اس کو سوشل کرنے والے اس کی ریچ بنانے والے ہم خود ہیں۔۔دیکھیے اب ٹویٹر پر اسکے 60 ہزار فالوورز ہیں جو سارے کے سارے شو نہیں ہوتے لیکن جو ہوتے اسی کو دیکھیں گے تو آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ زیادہ نیئں تو کم از کم بھی 30 سے 40 فیصد ہمارے اپنے محب وطن ہیں جنہوں نے اس پر نظر رکھنے،کسی نے جواب دینے،کسی نے نئے پراپیگنڈے سے باخبر رہنے کے لیے اسے فالو کیا ہوا۔۔۔۔!
حالانکہ اس کے لیے فالو کی ضرورت ہی نہیں ٹویٹر پر لسٹ کا آپشن موجود وہاں لسٹ بنائیں اسے اور اس جیسوں کو وہاں ایڈ کریں اور وہی ایک لسٹ میں سے جا کے سبھی پر نظر رکھیں،انتہائی سادہ سا طریقہ کار۔۔!

پھر اس کی ٹویٹس جن پر آدھے سے زیادہ ریٹیوٹ تو انڈیا سے ہوتے(میں نے شاٹس لیے ہوئے باقاعدہ) اور "ریٹیوٹ ود کمنٹ" کا بڑا حصہ ہمارے شہزادے کرتے گالیاں دینے کے لیے۔۔۔
اسی طرح سے ریپلائی جو اچھی خاصی ریچ بناتے ٹویٹ کی میں نے باقاعدہ وزٹ کیں ٹویٹس تو پتہ چلا 95 سے 99 فیصد ریپلائی ہمارے ہوتے ہمارے محب وطن احباب کے کسی نے گالیاں دیں تو کسی نے لعنتیں ڈالی کسی نے ٹرول کیا تو کسی نے جواب دیا لیکن اس سے ہو کیا رہا۔۔؟ ایک ٹویٹ پر 300 ریپلائی تھا میں نے سارے ریپلائی دیکھے ٹوٹل 5،7 ریپلائی تھے اس کے ہم خیالوں کے باقی سارے کے سارے ہمارے مجاہدوں کے۔۔۔اس سے ہوتا پتہ کیا۔۔! کہ تین سو بندہ اگر ریپلائی کر رہا تو اس تین سو بندے کے فالوورز تک وہ ٹویٹ پہنچ جاتی،وہ بکواس جو اس نے اپنے اکاؤنٹ پر کی ہوتی وہ ہم کھینچ کر اپنے اپنے اکاؤنٹ تک لے آتے جہاں ہمارے ہزاروں فالوورز تک جاتی وہ چیز جن میں 90 بندے ہمارے ہوتے تو 10 اینٹی سٹیٹ اور ایک بہت اہم چیز ٹویٹر پر لائک،ریپلائی اور ریٹیوٹ کے علاوہ "امپریشن" اور "انگیجمنٹ" ہوتی جن سے ٹویٹ کی ریچ کا پتہ چلتا۔۔۔

تو وقاص گواریہ جس کی ٹویٹس کی ریچ اس کے امپریشن چند بھارتیوں اور اس کی اپنی برگیڈ کو ملا کر تین چار ہندسوں میں رہتی یا بمشکل کبھی پانچ ہندسوں میں ہو جاتی وہ ہم نے چھ چھ سات سات ہندسوں میں پہنچائی ہوئی ہوتی۔۔۔اور پھر ہم کہتے ہیں اس کی ٹویٹ رپورٹ نہیں ہوتی میرے بھائی ایک ٹویٹ جس کے امپریشن ڈیڑھ دو لاکھ تک پہنچا چکے ہوں ہم نادانی میں،جس کی انگیجمنٹ چالیس پچاس ہزار ہو چکی ہو وہ اب آپکی دس بیس یا سو پچاس رپورٹوں سے اڑ جائے گی۔۔؟؟؟

#اچھا ہونا کیا چاہیئے۔۔۔ہزاروں لوگ جنہوں نے فالو کیا ہوا تمام کے تمام لوگ اسے ان فالو کر دیں۔۔۔کوئی بندہ "ریٹیوٹ ود کمنٹ" بھی نہ کرے،کوئی بندہ ریپلائی نہ کرے۔۔تو صورتحال کچھ یوں بن جانی کہ بائیں بازو کے اینٹی سٹیٹ لوگ اس کے فالوورز رہ جانے ان کے بعد انڈیا کے لوگ جو فالو کر رہے ہوں گے۔۔فالووورز لسٹ میں کئی ہزار کی کمی آ جانی۔۔ریٹیویٹ ود کمنٹ نہ کرنے کی وجہ سے "پروفائل کلک" پاکستان میں آدھے بھی نہیں رہ جانے"ریپلائی نہ کرنے کی وجہ سے اس کی بکواس اس کے فالوورز یعنی انڈین اور اینٹی سٹیٹ طبقے تک محدود ہو کر رہ جانی۔۔امپریشن اور انگیجمنٹ کم ہو کر تین چار ہندسوں تک محدود ہو سکتی۔۔۔
پھر ہمارا کام صرف اتنا جو تھوڑی سی لوز ٹویٹ نظر آئے اٹھائیں اور صرف رپورٹ،پوری پوری ٹیمیں لگا دیں رپورٹ پر۔۔۔پھر دیکھیے نتائج۔۔۔

اب یہاں سوال آ جاتا کہ پھر کاونٹر کیسے کرنا تو شہزادے بھائیو یہ اصول سمجھ لیں ایکٹوزم میں پراپیگنڈہ کا رد کبھی بھی کبھی بھی پراپیگنڈہ جنریٹرز کے پلیٹ فارم پر جا کر نہیں کرنا۔۔نہ ہی اس سے ہوتا(یہ الگ ٹاپک اس پر لکھ دوں گا) مثال کے لیے اپنا بتاتا جاوں میں نے آج تک کوئی ایک سنگل ری ایکٹ تک نہیں کیا گورائے کے کسی پلیٹ فارم پر لیکن یہی گورایہ میری 2017 میں لکھی گئی پوسٹ کے 40 سکرین شاٹس اکٹھے کیے پھرتا تھا اور پوسٹ کر کے اپنی وال پر لگا کر اچھل رہا تھا،چیخیں نکل رہیں تھیں اس کی۔۔۔کہ اوہ ہو ہو یہ دیکھو یہ تو آئی ایس آئی کا کام یہ ایسے ہو گیا ویسے ہوگیا( اس قصے کا معلوم نہیں تو لنک لے لیں مجھ سے) بتانے کا مقصد یہ کہ نیریٹو کا رد نیرٹیو سے ہوتا اور اپنے پلیٹ فارمز پر ہوتا اور ایسے ہوتا کہ چنگاریاں اٹھتی نظر آئیں۔۔نہ کہ دھواں کر کر کے اپنی ہی آنکھیں غرق کر لو اور "نادان دوست" کی سی حرکتوں سے بیوقوف دشمن کا کام آسان کرتے جاو۔۔۔۔!
(یہ معاملہ/رویہ ہر ہر پلیٹ فارم اور ہر ہر اسلام و پاکستان کے دشمن کے ساتھ ہے،وضاحت کے لیے صرف ٹویٹر پر ایک گورائے کی مثال دی)

MistakesO Misconceptions Of Social Activism

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں