محرم الحرام شروع ہو چکا ہے۔۔۔ایک گزارش سن لیں خدارا۔۔
کون شیعہ کون سنی۔۔!
کون صحیح کون غلط۔۔!
کیا صحیح کیا غلط۔۔!
سب چھوڑ دیجئے اس دفعہ،سالوں سے برسوں سے یہ لڑائیاں یہ جھگڑے کرتے آ رہے ہیں،کچھ حاصل نہیں رہا سوائے فساد کے۔۔!!
اس دفعہ ایک بار میری مانیے سپیس دیجئے،ایک دوسرے کو سپیس دیجئے،اہل تشیع حضرات کو اپنے طریقے سے غمِ حسین منانے دیں،اہل سنت اپنے طریقے سے اس عظیم قربانی کا شکریہ ادا کریں۔۔۔
کسی پر کوئی طنز و تشنیع نہیں،کسی کو کوئی گالم گلوچ نہیں۔۔۔
دیکھیے حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی فرقے کے نہیں حسین تو حق والوں کے ہیں۔۔۔۔براہ کرم اس دفع محتاط رویہ اپنائیے کہ سنجیدگی تو کجا مذاق میں بھی آپ کسی بھی دوسرے #انسان کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا سبب نہ بنیں۔۔۔میں کوئی صحیح غلط کا فیصلہ نہیں کر رہا،نہ بھائی بھائی کا نعرہ لگا رہا،نہ لڑائ لڑائی کا شور مچا رہا،صرف سپیس کا کہہ رہا ہوں،تھوڑے سے دل بڑے کر لیں کہ ہر ہر ذی روح اپنے عقائد پر آپکو نہیں خدا تبارک و تعالیٰ کو جوابدہ ہے اور وہ بہتر جواب لینے والا اور فیصلہ کرنے والا ہے۔۔۔
لہٰذا آپ اس فیصلے کو زبردستی خود سے کرنے کی کوشش میں فساد فی الارض کا باعث نہ بنیں،شیعہ غلط یا سنی غلط،طریقہ غلط یا عقیدہ یہ ایک طویل بحث ہے مگر فساد فی الارض غلط اس میں کسی بحث کی ضرورت نہیں۔۔۔لہذا غلط ڈھونڈنے یا کہنے یا منوانے کے چکر میں خود سے غلط میں نہ پڑھیے،فساد فی الارض کا باعث نہ بنیے۔۔۔مذاق میں بھی کسی بھی دوسرے انسان کے مذہبی جذبات کو مجروح نہ کریں۔۔۔
جہاں آپ سمجھتے ہیں آپ کو ٹھیک نہیں لگ رہا وہاں سے کنارہ کر لیں،کیونکہ ہر بندہ اپنی مذہبی رسومات میں اسی طرح سے آزاد ہے جیسے آپ خود کو سمجھتے ہیں،ہر بندے کو وہی حق حاصل ہے جو آپ کو حاصل ہے۔۔۔!!
لہٰذا اپنے اپنے ڈومین میں رہتے ہوئے،اس دفعہ صرف فساد کو ختم کرنے کی فساد سے بچنے کی کوشش کیجئے،یقین مانیے اس کوشش کا اجر اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ سے آپکو ضرور ملے گا۔۔۔
متفق احباب اس پیغام کو کاپی،پیسٹ کرتے جائیں۔۔
#ماسٹرمحمدفہیم
#Cل

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔