تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 18 ستمبر، 2019

صحیح ، غلط ؟ ماسٹر محمد فہیم امتیاز



برائی/غلط کی تعریف کیا ہے۔۔؟

کیا وہ برائی ہے جو آپکو بری لگتی۔۔؟
یا وہ جو اکثریت یا اقلیت کو بری یا غلط لگے۔۔؟
برائی کو جانچنے کا درست پیمانہ کیا ہے۔۔؟
فارمل جواب نہیں چاہیئے۔۔! مستند جواب ہو کسی بھائی کے پاس۔۔فارمل سے مراد کہ بندہ کہے قرآن و سنت کے خلاف جو وہ برائی ہے۔۔!
مگر قرآن و سنت کے خلاف چیز بری یا غلط والی تعریف تو اس معاشرے پر اپلائی ہو نا جہاں قرآن و سنت کو اچھائی یا صحیح کا ماخذ مان کر چلا جا رہا ہو۔۔۔

میں مثال دیتا ہوں۔۔۔

سنی اور شیعہ دونوں کہتے ہم اسلام پر ہیں مسلمان ہیں حق پر ہیں دوسرا غلط ہے برائی پر ہے۔۔!اسی طرح اہلحدیث ، دیوبندی یا جو جو بھی فرقہ سب میں بہت سی چیزیں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ایک کے نزدیک صحیح تو دوسرے کے نزدیک غلط ہیں۔۔یا پہلے کے نزدیک بری حتیٰ کہ بعض جگہ کفر اور کہیں واجب القتل تک بری ہیں تو دوسری جگہ وہی درست اور مقدس۔۔۔

یہاں پر تقریباً سبھی فرقے قرآن و سنت کو ہی ماخذ مانتے ہیں اپنے عقائد و نظریات کا صحیح اور غلط کی تفریق کا۔۔۔مگر یہ تضاد پھر بھی۔۔۔

اچھا اب کوئی یہ نہ کہے کہ جی آپ تحقیق کریں،آپ پڑھیں،یہ کریں وہ کریں۔۔یا نہیں نہیں۔۔ یہ حق پر انہیں تو قرآن خود غلط کہتا، یا نہیں وہ حق پر یہ قران و سنت کی رو سے مسلم ہی نہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔کیوں۔۔؟
کیونکہ میرے بھائی یہ ابحاث یہ تحقیقات صدیوں سے چلی آ رہی ہیں۔۔ صدیوں سے اس کا فیصلہ نہیں ہوا تو میرے جیسے جاہل بندہ اپنی مختصر زندگی میں کر لے گا س کا فیصلہ۔۔۔؟؟؟
نہیں کبھی نہیں۔۔۔!!

تو کیا پھر ہر وہ بندہ جو سوچنا سمجھنا چاہتا، جاننا چاہتا جو کسی ایک کھونٹے سے بندھا ہوا نہیں کہ جو اس کے باپ نے اس کے مولوی نے اس کے امام نے کہہ دیا اس نے آنکھیں بند کی اور کہا بس یہی درست ۔ ہر وہ بندہ جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے عقل دی ہے،سمجھ دی ہے وہ کونسے سٹینڈرڈ سیٹ کرے اپنے جہاں وہ صحیح اور غلط کو پرکھے۔۔۔؟؟

یہاں ایک بات اور ایڈ کر دوں،کہ یہ انتہائی بے وقوفانہ دعویٰ کوئی بھی نہ کرے کہ فلاں مخصوص عالم ، فلاں مخصوص کتاب (ماسوائے قرآن مجید و صحیح احادیث) کے پڑھو تو ای حق ملے گا۔ یا فلاں مسلک یا فلاں فرقے کی کتابوں یا عالموں میں سے یا ساری کی ساری کتابیں تمام مسالک کی تمام کے تمام علماء کے تمام کے تمام دلائل سنیں پھر پتہ چلے گا ۔
پہلی چیز۔۔! ایک عام آدمی جس کو روزی روٹی کی فکر جس پر دنیاوی بھی ہزارہا ذمہ داریاں وہ یہ سب افورڈ نہیں کر سکتا۔۔!
دوسری چیز۔۔! یہ سب کرنے سے بھی فیصلہ نہیں ہوگا، کیونکہ ان میں بھی مشترکات سے زیادہ تضادات کو کھینچا گیا ہے جو سارے کھچڑی ہی بنائیں گے مزید سے مزید ، مزید سے مزید۔۔۔!!

تو میرے بھائی یہ صورت نہیں ہے۔ کیونکہ دین اسلام تو فطری دین ہے نا اس میں تو کوئی شک نہیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے دین کو اتنا مشکل تو نہیں بنایا نا۔۔! کہ بندہ سروائیو ہی نا کر سکے۔ یعنی اس فطری اور آسان دین میں ایسی سمپل سیدھی واضح چیزیں ہیں۔ جو بندے کی زندگی میں صحیح ، غلط کے تمام کنسیپٹ کلیئر کر دیں۔۔۔وہ کیا ہیں۔۔؟ اور سامنے کیوں نہیں لائی جاتیں اگر ان کو کوئی سمجھتا تو۔۔؟ یہ پوائنٹ ہے۔۔!!

دیکھیے ایک بات اور کلیئر کر دوں۔۔اس لائن پر غور کیجیے کہ
everyone, everyone has something to stand upon.

اس 👆 کو دوبارہ پڑھیے۔۔!
غور سے پڑھیے ۔۔!کہ میرے بھائی ہر بندے کے پاس، ہر بندے کے پاس کچھ نہ کچھ ہے جس پر وہ کھڑا ہے، جس پر وہ ڈٹا ہے، جس کہ وجہ سے وہ اس گروہ میں،اس طبقے میں موجود ہے، رہ رہا اور رہنا چاہتا ہے۔۔
چاہے وہ،سنی ہو، شیعہ ہو، دیوبندی ہو، اہلحدیث ہو کوئی مذہبی فرقہ ہو یا زندگی کے کسی اور شعبے سے تعلق رکھنے والے کسی گروہ کا جماعت کا حصہ ہو۔

ایک سنی اس لیے سنی ہے کہ وہ خود کو حق مانتا ہے۔۔!
ایک شیعہ اگر شیعہ ہے تو اس کے پاس شیعہ ہونے کی وجہ ، جواز موجود ہے۔۔!اس کے پاس باقیوں کو غلط کہنے اور خود کو صحیح سمجھنے کے لیے کچھ ہے تو ہی وہ وہاں ہے۔!
ایک دیوبندی یا اہلحدیث ہے تو کسی وجہ سے، خود کو غلط سمجھ کر یا کسی سنی کو شعیہ کو صحیح سمجھ کر وہ اہلحدیث یا دیوبندی کے ساتھ نہیں کھڑا۔!

یہ بات سمجھیے

بندہ جان بوجھ کر غلط پر کھڑا نہیں ہوتا، وہ اچھے اور برے کو دیکھ کر برے کے ساتھ نہیں جاتا، ہاں اس کے اور آپکے معیار میں ، پیمانے میں اچھائی برائی ماپنے میں فرق ہوتا ہے۔۔!! تو یہاں یہ بات کلیئر کر لیں کہ بندوں میں نہیں اس پیمانے میں ، ماپنے میں معیار میں فرق ہے، اسی میں فالٹ ہے۔ اگر درست پیمانہ مل جائے، اگر اچھائی برائی کا درست معیار سیٹ کر لیا جائے تو یہ آگ بجھ سکتی ہے۔ تو مجھے وہ نہیں سننا پڑھنا کمنٹ میں جو آپکے نظریات کی عکاسی کرتا ہو، جو آپ سہی یا غلط سمجھتے ہوں۔ مجھے وہ بتائیے جو یونیورسلی اپلائی ہو سکے۔۔ میں چاہتا ہوں ہر بندہ اس پر سوچے ، اچھے سے سوچے، دماغ کے سوئے ہوئے تاروں کو جگائے، ابزرو کرے، اپنی تمام تر معلومات کو حرف آخر نہ سمجھتے ہوئے انہیں پرکھے کسی کسوٹی پر، سامنے والے کے پیمانے کو پرکھے کہ ہاں اسے یہ صحیح کیوں لگ رہا۔۔۔۔سوچیے سمجھیے۔ کمنٹ میں ڈسکس کیجئے۔۔ مجھے آپ میں سے ہر ہر صاحبِ بصیرت علم پلس عقل(علم نہیں لکھا صرف) کی رائے چاہیئے۔
تفصیلی رائے جو نہ دے پائیں تو وہی لکھ دیں جو اس پوسٹ کو پڑھ کر آپکے ذہن میں چل رہا سمپل ، یہ ایک کامن بندے کی اس ٹاپک کو لے کر مینٹیلٹی کو پڑھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں