کشمیریوں کے لیے کشمیر میں کل بھی انڈیا غاصب تھا آج بھی غاصب ہے۔۔۔!
پاکستان کے لیے انڈیا کی کشمیر میں موجودگی کل بھی غیر انسانی،جبری اور ریاستی جارحیت پر مبنی تھی اور آج بھی۔۔!
دنیا کے لیے کشمیر کل بھی متنازع تھا آج بھی متنازع ہے۔۔!!
یہ کنسیپٹ کلیئر رکھیں۔۔۔
کہ انڈیا نے صرف اپنے،اپنے قانون میں اپنی سٹیٹ میں اپنے کاغذات میں کشمیر کا سٹیٹس چینج کیا ہے۔۔۔۔
کشمیریوں کے لیے، پاکستان کے لیے اور دنیا کے لیے کشمیر کا سٹیٹس نہیں بدلا۔۔۔لہذا اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے استعمال کریں کہ جو کشمیر کے مسلمانوں کے مفاد میں ہو۔۔۔!!
اپنا دماغ استعمال کریں، دانشگردیوں کا شکار ہونے سے بچیے۔۔پھر کہہ رہا ہوں دانشگردیوں کا شکار ہونے سے بچیے خود سے سیچوئشن کو سمجھیے۔۔۔
یہاں پر پاکستان اور او آئی سی کو سفارتی محاذ پر اپنے بیسٹ دینے کی ضرورت ہے،یہاں پر ہر ہر بندے کو اس سیچوئشن کو اپنے حق میں استعمال کرنا ہے۔۔۔۔
اصل مسئلہ یہ 👇ہے
کہ انڈیا اپنی جبری آبادکاری کرے گا،ہندووں کو آباد کرے گا کشمیر میں تاکہ کل کو اقوامِ متحدہ کے کمیشن کو ویلکم ویلکم کی گردان کرتے ہوئے لائے اور حق رائے دہی کے لفظ کو استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں موجود ہندو آبادی کے ذریعے سے کشمیری عوام(فیک) کی رائے کو بھارت کے حق میں شو کرے اور اقوامِ متحدہ سمیت تمام تر عالمی برادری کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے دے۔۔۔
لیکن یہاں پر ہمارے کرنے کا،پاکستان کے کرنے کا،او آئی سی کے کرنے کا کام یہ ہے کہ انتہائی جارحانہ پالیسی اپناتے ہوئے اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف ، عالمی انسانی حقوق کمیشن پر ابھی بھارت کے اسی فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے چڑھ دوڑے،تمام تر سفارتی تعلقات تمام تر سفارتی مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے۔۔اب ہی۔۔! بھارت کے اس قدم کو اس کے خلاف استعمال کرے۔۔
دیکھیے بھارت کا یہ فیصلہ ہماری صحت پر کشمیریوں کی صحت پر کوئی اثر نہیں ڈالنے والا اگر اس کے دوسرے حصے پر عملدرآمد نہیں ہوتا،یعنی ہندو آبادکاری کے بعد عالمی سطح پر بھارت تسلیم کروانا۔۔!!
لہٰذا اب کام ہے اس دوسرے حصے کو روکنا۔۔
یہی پہلا حصہ بھارت کے گلے کا پھندہ بن سکتا اگر اب بھی ہمارے حکمرانوں سمیت او ائی سی سمیت تمام مسلم ممالک ہوش کے ناخن لے لیں جاگ جائیں۔۔۔
بھارت کے اس اقدام کا استعمال ہم
تحریک آزادی کشمیر کو مزید بوسٹ کرنے۔۔
عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو ہائی لائٹ کرنے۔۔
سوئے ہوئے عالم اسلام کو جھنجھوڑنے۔۔۔
عالمی سطح پر بھارتی ریاستی جبر کو بے نقاب کرنے۔۔
بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی پامالی کو سامنے لانے۔۔
کشمیر میں فوری طور پر حق رائے دہی پر فوری عملدرآمد۔۔
بھارتی فوج کے انخلاء کے مطالبے۔۔
کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔
ہم دعویٰ دائر کر سکتے ہیں عالمی عدالت میں،اقوام متحدہ میں کہ ہم کشمیر میں امن کمیشن کو ویلکم کہہ رہے تھے مگر بھارت نے اسے مسترد کر دیا۔۔۔اب اسی فیصلے کی بنیاد بنا کر ہم اقوام متحدہ کے تمام تر متعلقہ اداروں کو کشمیر میں #فوری طور پر حق رائے رہی اور بھارتی فوج کے انخلاء کے لیے فورس کر سکتے ہیں،بھارت اتنا بڑا بلنڈر کر چکا ہے اب ہم پر ہے ہم اس کی اس بے وقوفی کو استعمال کرتے ہیں یا نہیں،بھارت کا یہ قدم کشمیر کو اس کے ہاتھ سے مچھلی کی طرح سے نکال سکتا اگر عالم اسلام خاص طور پر پاکستان سفارتی محاذ پر ٹھیک کھیل جاتا تو۔۔۔ورنہ یقین مانیے کشمیر ہاتھ سے ہمیشہ کے لیے جانے والا ۔۔!!
سیچوئشن کو مولڈ کرنا ہے اپنے حق میں۔۔کشمیر ایشو جو ایک لوکل ایشو بن کر رہ گیا تھا ابھی موقع ہے اسے گلوبل ایشو بنانے کا اپنا کردار ادا کرے ہر ہر بندہ۔۔عالمی برادری کو واضح کرنا ہے کہ آئیے ابھی کے ابھی آئیے ہم آپکے بھیجے گئے کمیشن کو ویلکم کہتے ہیں،ورنہ کل کو ہم مسترد کریں گے۔۔!! جیسے آج بھارت نے کیا۔۔!! عالمی برادری میں اس آباد کاری کو روکنے کے لیے کیس دائر کر سکتے ہیں۔۔۔!! ہمیں کچھ بھی نہیں کرنا۔۔وہی چیز جو ہمیں نظر آ رہی عالمی سطح پر ہائی لائٹ کرنی صرف۔۔!!! یہ وقت ہے کہ ہم دنیا کو کشمیر ایشو پر اپنے ساتھ کھڑا کر لیں۔۔!!! بھارت کو آئیسولیٹ کریں،تاکہ کل جب بھارت اقوام متحدہ کو ویلکم کہے کشمیر میں تو بھارت کے گزشتہ اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئےکشمیر کو پاکستان نہیں تو کم از کم آزاد ریاست ہی تسلیم کر لیا جائے۔۔!!!
یہ بات سمجھیے کی بھارت کا یہ قدم صرف کلہاڑا اٹھانے کے
مترادف ہے،اب اسے اپنے سر تک آنے کا انتظار نہیں کریں۔اب یہ کلہاڑا بھارت کے پاوں کی طرف موڑنے کا وقت ہے۔۔۔!! اگر آپ موڑ گئے تو ٹھیک ورنہ یہ آپکی شہ رگ پر پڑنے والا ہے۔۔!!!

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔