الحمداللہ ۔الحمداللہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا پیدا فرمایا ہے۔ جیسے ایک نعمت ایک انعام پاکستان ۔
اس انعام کو یاد رکھنا ویسے تو ہر ہر لمحہ بہت ضروری ہے، مگر اس کو یاد کرنے، اس کا شکر منانے کا دن پھر سے آ رہا وہ دن جب مسلمانان ہند نے اپنے مستقبل کا تعین کیا۔۔!! جب موحدین اور بت پرستوں میں لکیر کھینچ دی گئی، یہ عظیم دن جب مسلم امہ کو ایک ایسا خطہ زمین نصیب ہوا جو ابد تک قائم رہنے والا تھا، جو عالم کفر کے سر پر لٹکتی ہوئی تلوار ثابت ہوا، یہ پاکستان جس کی بنیاد "لا الہ الااللہ" پر رکھی گئی یقین مانیے یقین مانیے عالم اسلام کی سپہ سالاری کے لیے قائم ہوا، تو کیوں نہ شکر منایا جائے۔!
خیر بات لمبی ہو رہی ۔ میرا یہ مہینہ نہایت مصروفیت کا حامل ہے شاید کم کم ای لکھ پاوں مگر ٹیم کا کام چل رہا ہے،آزادی کا مہینہ آ چکا، تو اسی مناسبت سے فیسبک ڈی پی اور کور تیار کی گئی ہے۔ پھر سے یادہانی کروا دوں کہ یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہوتی ہے، ایسے تہواروں پر ایک ہی رنگ میں رنگ کر ہم اقوام عالم کو پاکستانیت کا، اتحاد کا تنظیم کا پیغام دیتے ہیں۔
ہم نئی نسل کو بتاتے ہیں کہ اپنے عظمت کو برقرار رکھنے کے لیے، ہمیں اپنے عظیم دنوں، عظیم لوگوں، اپنے تہواروں اپنے ہیروز کو یاد رکھنا ہوگا، ہمیں خدا تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجا لانا ہوگا۔
اس سلسلے میں سو نہیں ہزار طریقے جس میں ایک یہ بھی کہ سبھی کم از کم سوشل میڈیا پر موجود سبھی احباب ایک رنگ میں رنگ جائیں، پاکستانیت کے رنگ میں، ڈی پیز لگائیں، کور لگائیں، تحاریر لکھیں، گرافکس بنائیں، ویڈیوز بنائیں، سیمینارز کروائیں، گھر سجائیں، بازار سجائیں، کچھ بھی نہیں تو کم از کم اس حوالے سے کی گئی ہر ہر پوسٹ کو کاپی کر کے آگے سے آگے پھیلا دیں، جو بھی کریں، جو مرضی کریں مگر مگر پاکستان اور پاکستانیت نظر آئے ہر طرف ہر جگہ، دنیا کو معلوم ہو کہ زندہ قومیں یوں شکر بجا لاتی ہیں، یوں یاد رکھتی ہیں عطاء کی گئی نعمتوں کو۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔