کچھ وجوہات کی بنا پر تحریر پوسٹ پون کر رہا ہوں۔۔جس کے متعلق سٹیٹس اپڈیٹ کیا تھا،کیونکہ مجھے معلوم وہاں پر ذاتیات شروع ہو جانی اور اس وقت ہم اس چیز کے متحمل نہیں ہو سکتے،لکھوں گا اس پر مگر کچھ دن ٹھہر کر جب اس کا نقصان نہ ہوا کوئی۔۔۔
لیکن لیکن ایک چیز یہاں پر کہنا چاہتا ہوں۔۔اپنے اپنے گریبان میں سبھی خود منہ ڈال لیں کوشش کر کے ۔۔اس انتہائی حساس ایشو پر اپنا کردار دیکھ لیں کہ کیا کردار ادا کر رہا کون کون۔۔؟؟؟
ہر ہر بندہ دیکھے کی وہ جو لکھ رہا،وہ جو نیریٹو بلڈ کر رہا،اس کا حاصل کیا۔۔؟؟
حکومت کیا کر رہی ادارے کیا کر رہے یہ الگ موضوع۔۔!! آپ آپ خود کیا کر رہے جتنی آپکی بساط یا اوقات اسی میں رہتے ہوئے کیا کر رہے۔۔؟؟
آج اس انتہائی گھمبیر صورت حال میں انتہائی حساس موڑ پر آپ ریاست اور افواج کے ساتھ کھڑے یا۔۔؟؟ سوال کرنا جرم نہیں کر سکتے ہیں ریاست سے۔۔؟ مگر کیا سوال کے نام پر آپ عوام کو ریاست اور افواج سے متنفر تو نہیں کر رہے۔۔؟؟ عوام کو مایوسی میں تو نہیں گھرا رہے۔۔!! بھارتی نیریٹو، بائیں بازو کے نیریٹو کو تو تقویت نہیں پہنچا رہے۔۔۔!!
دیکھیے سمپل سیدھی بات ہے۔۔اگر تو آپ جو بھی کر رہے اس کا کشمیر ایشو پر کوئی فائدہ ہو رہا،کچھ حاصل ہو رہا تو بہترین لگے رہیں،لیکن اگر کشمیر کے لیے ذرہ بھی نہیں اس حساس ایشو پر خود آپ نے کشمیر کے لیے رائی برابر بھی کچھ نہ کیا اور الٹا ریاست اور اداروں کو رگیدنے میں لگے ہیں تو آپ کو اپنے کردار پر غور کرنا ہوگا۔۔۔لازما غور کرنا ہوگا۔۔!!
آپ نے خود سے کتنا کام کیا اس حساس ایشو پر اپنے ڈومین میں رہتے ہوئے۔۔؟کتنے ارٹیکلز لکھے،انٹرنیشنل میڈیا کو عالمی برادری کو دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کتنا انگیج کیا، عوامی ذہن سازی کیسے کی۔۔؟ اداروں اور حکومت کو کیسے بوسٹ کیا۔۔؟؟ سوچیں۔۔!!
اس وقت قوم کو مایوسی سے نکالنے، متحد ہونے، کشمیر ایشو کو گلوبلائز کرنے، کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔۔نہ کے ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے کا۔۔!! تو خدارا جذبات بہت ہیں خدا کی قسم بہت ہیں مگر ان پر قابو رکھیے یہ جذبات نقصان نہ پہنچائیں کہیں۔۔!
میں انتہائی بھرا ہوا تھا اور ہوں۔۔آج کی تحریر جو پوسٹ پون کر دی اس سے کافی بھائیوں کو گلے شکوے ہوتے مگر پوسٹ پون کر دی۔۔اس پر بات کروں گا لائیو آ کر کسی دن۔۔۔
فی الحال آج ایک تحریر پوسٹ کروں گا رات کو۔۔جس کے پوائنٹس
کشمیر ایشو(ایکچول سیچوئشن)
موجودہ سیچوئشن پر ہمارے پاس آپشنز(حکومتی سطح پر)
موجودہ سیچوئشن میں ہمارا سٹانس(عوام کا)
موجودہ سیچوئشن میں ہمارے کرنے کے کام
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔