مانا کہ بہت دکھ جھیلے ہیں، مانا کہ سینکڑوں شاید ہزاروں جانیں گنوائی ہوں، مانا کے خون بہا ہے اور یہ بھی کہ لاشے اٹھائے ہیں۔
مگر لاکھوں ماں باپ کے بڑھاپے کا سہارا بچایا ہے، کروڑوں ماوں کی گود اجڑنے سے بچائی ہے، اس دن بدن بنتے صحرا کو نخلستان کا روپ دیا ہے۔
کیاں آپ بھول گئے جہاں پی ایس ایل کی روشنیاں جگمگائیں،اسں شہر کا نام دہشت کی علامت تھا، کراچی کا لفظ سنتے ہی ذہن میں پہلا خاکہ بوری بند لاش کا بنتا تھا،جہاں لوگ دوسرے ممالک سے آئے وہاں دوسرے شہر سے آتے ہوئے بھی سینکڑوں بار سوچتے تھے۔ اس کراچی کی روشنیاں کیسے لوٹیں، کہاں گئے وہ بوری بنانے والے، سڑکوں پر سرعام بھیجہ اڑا دینے والے، کیا بھول گئے وہ کراچی جہاں سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لیا جا سکتا تھا۔
کیا آپ بھول گئے جس فاٹا میں آج میلے سج رہے ہیں،جہاں کھیلوں کے میدان لگ رہے ہیں۔۔انہیں قبائل میں آپ کے گلے کاٹے جاتے تھے،انہیں بازاروں میں آپ پر کوڑے برسائے جاتے تھے،یہیں پر سروں سے فٹ بال کھلے جاتے تھے۔ پھر یہ تبدیلی کیسے؟ آج یہ رونقیں کیسے لوٹ آئیں؟؟
وہ سوات جس کے متعلق ہڈی خور حامد میر کہتا تھا کہ یہ پاکستان نہیں رہا،یہ علاقہ پاکستان کے ہاتھ سے جا چکا، وہاں آج گیارہ گیارہ لاکھ سیاح کیسے پھر رہے ہیں۔ دنیا کا بہترین سیاحتی مقام کیسے بن گیا وہ جہاں پاکستان کے لوگ بھی پاؤں نہیں رکھ سکتے تھے؟
فوج کے جوانوں نے کتنی جانیں دی ہیں؟ کچھ یاد ہے! اگر بھولے نہیں تو بتائیے! کیوں؟ کس لیے؟
میں فارمل مثال نہیں دوں گا، عراق ، شام ، لیبیا کی ، کہ وہ تو آپ مانتے نہیں جب ہم کہتے ہیں، ہم پر مسلط کی گئی جنگ ، مسلم دشمنی کے بھینٹ چڑھے ہم، ہمارے لیے تمام راستے مسدود کر دیے گئے، ہم دن بدن گھیرا گیا بالکل ایسے ہی جیسے ایک ایک کر کے تمام تر مسلم ممالک کو گھیرا گیا،وجہ ان کا ڈر تھا، وجہ گریٹر اسرائیل کا پلان تھا، وجہ ون ورلڈ آرڈر تھا، وجہ مسلم دشمنی تھی۔ کسی بھی ملک کو جنتر منتر پڑھ کر تو تباہ نہیں کیا گیا، یہی چالیں کھیلی گئی ہیں ان کے ساتھ بھی، خانہ جنگی پہلا سٹیپ، حملہ دوسرا سٹیپ۔۔ڈیوائڈ اینڈ رول پر عمل کیا گیا پہلے توڑا گیا بکھیرا گیا، سندھی ، بلوچی، پنجابی، بختون بنایا گیا۔ شیعہ ، سنی ، وہابی ، دیوبندی بنایا گیا پھر تباہ کیا گیا۔
چلو ٹھیک نہ مانو،ہماری بات نہیں ماننی نہ مانو۔ آپکی مان لیتے ہیں۔ ہماری فوج نے غلط کیا، ہمارے اداروں نے غلط کیا ، ہمارے جرنیلوں نے غداری کی پیسہ کھایا۔ چلو ٹھیک مان لیتا ہوں آپکی مگر سوال کرنے کا حق حاصل ہے، آپکی ماننے سے پہلے مجھے ۔
ان ڈالروں کے عوض عافیہ دے دی، ان ڈالروں کے عوض راستے دے دیے، ان ڈالروں کے عوض بمبنگ کروا لی۔ یعنی ڈالر ہی چاہیئے تھے۔ مجھے بتائیے ان ڈالروں کے لیے ہمارے ایٹمی اثاثے کیوں نہیں دے دیے۔ پاکستان، واحد اسلامی ایٹمی قوت کے ایٹمی اثاثے جو اس وقت عالم کفر کے لیے سر پر لٹکتی مسلسل تلوار ہے۔ جن کی قیمت اس وقت عالم کفر سے آدھی دنیا بھی مانگی جائے تو نہ نہیں کرنے والے۔ وہ کیوں نہ دے دیے ان ڈالروں کے عوض؟؟ امریکی مفرور جاسوس ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف کے مطابق امریکہ 23 ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہا ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی جاسوسی کے لیے۔ سوچیے! سوچیے!! اگر یہ جرنیل ڈالروں کے عوض ایٹمی اثاثوں کی فائلز، تفصیلات ہی دے دیتے تو ایک ایک دو دو نہیں سات سات نسلوں کے اجاڑنے لائق ڈالر آ جاتے!! یہ نواز شریف اور زرداری جیسے پانی بھرتے ان کے آگے، اگر اگر صرف ایک بار ایمان بیچ دیتے تو۔!!
چلیں چھوڑیے آپ نے پھر کہنا دفاع کر رہا میں سوال پر ہی ہوں۔ مان لیا پاکستان کی فوج نے غلط کیا فوج نے غداری کی، فوج نے خون بہایا ٹھیک یہ پاکستان کی فوج پر تو مان لیا۔ مجھے بتایے شام کی فوج، عراق کی فوج، لیبیا کی فوج، کیا انہوں نے بھی پیسہ کھایا۔ کیا وہ بھی ڈالر خور تھی، وہاں کیوں بربادی ہوئی۔ پاکستان کی تو فوج پیسہ کھاتی تھی نا۔ وہاں پر کیا تھا۔ ہم نے مان لیا کہ ہم پر بطور مسلم ملک یہود ونصاریٰ نے مسلط نہیں کی یہ جنگ، باقی مسلم ممالک کی طرح۔ اٹس اوکے۔ آپ ٹھیک ہم غلط مگر ۔!
تباہ تو پوری دنیا میں مسلم ممالک ہو رہے۔ پاکستان کی اگر فوج قصور وار تو باقی ممالک میں کون۔ یاد رکھیے۔ یہ سوال ان سے ہے جو دعویٰ کرتے کہ جنگ مسلط نہیں کی گئی۔ ہماری اپنی فوج غدار تھی۔
یہ جنگ حق و باطل کی نہیں تھی۔ ہمارے جرنیل مرتد اور کافر۔
یہ جنگ اسلام و کفر کی نہیں تھی۔ ڈالروں کے عوض خریدی گئی۔
جن کا دعویٰ کہ یہ گزری ہوئی جنگ یہود ونصاریٰ کی تھوپی ہوئی نہیں تھی وہ بتائیں کہ پاکستان پر اگر آپکی تھیوری مان بھی لیں تو باقی عالم اسلام کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟ میں ماننے کا کہہ ہی نہیں رہا، منوانا میرا مقصد بھی نہیں میں تو صرف سوچنے کی گزارش کر رہا ہوں ۔ سوچیے اس پر اور جواب دیجیے مجھے تاکہ میں بھی فوج کو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر گالی نکال سکوں۔ مگر مجھے اس کی وجہ دیجیے کوئی۔ مجھے جواز دیجئے، اگر آپ دنیا کی مسلم دشمنی کا انکار کرتے اور ہر ہر غلطی کو اپنے اداروں کے سر منڈنے پر بضد ہی ہیں تو میں ساتھ آتا ہوں آپکے، میں ایگری کرتا ہوں آپسے، بس مجھے شام کی بے گورو کفن لاشوں کی وجہ دیجئے،مجھے لیبیا میں قذافی کے ادھڑے ہوئے لاشے کا بتائیے، مجھے لٹکنے والے صدام اور ٹوٹنے والے عراق کی وجہ بتائیے،مجھے فلسطین کی دہائیاں دیتیں ماؤں کی دلخراش چیخوں کی وجہ سمجھا دیں۔
چلو مانا کہ یہ فوج کرپٹ تھی، بری تھی، ڈالر خور تھی، ظالم تھی، جابرتھی مگر مگر مجھے جواب چاہیئے کہ کیا وجہ بنی۔ کیا ہوا ایسا کہ وہ تمام ممالک جن کی فوج ٹھیک تھی وہ تباہ ہو گئے۔ لیکن یہ پاکستان جس کی فوج میں ہزار خامیاں تھی آج بھی سینہ تانے کھڑا ہے۔ دشمن کی انکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا ہے۔ کوئی ایک وجہ؟؟ کیا یہاں پر سیاست دان ایماندار تھے، کیا ہماری عوام دین دار تھی، امانت دار تھی، مخلص تھی؟؟ کیا یہاں پر ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم دنیا میں صف اول کھڑے تھے؟؟ کیا ہمارے معیشیت اتنی مضبوط تھی؟؟ آخر کیا وجہ؟؟
جواب کا منتظر ہوں

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔