تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 13 جون، 2019

ارمان لونی کی موت ، فرانزک ٹیسٹ رپورٹ اور پی ٹی ایم ۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز

یار میرے بھائی حد کرتے ہو۔
سمپل سی بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر حقوق کی بات ہے ،اگر رائٹس کی بات ہے تو فیک پراپیگنڈہ کیوں۔ میں نے پہلے بھی پوسٹ کی اسی حوالے سے کوئی جواب نہیں یہ بھی ذرا دیکھ لیں،تاکہ گلہ شکوہ نہ رہ جائے کوئی۔
پہلی دو پکچرز میں سے ایک پی ٹی ایم کی تیار شدہ سٹی سکین ہے۔ جس میں ایک میجر غلطی یہ کہ ڈاکٹر صاحب (جو کہ ان کے پروڈکشن روم کا ذاتی تھا) ان صاحب نے ڈیڈ کو ڈیتھ باڈی لکھ دیا، ظاہری بات ہے اب ڈاکٹر ہوتا تو معلوم بھی ہوتا کیا لکھنا ہے؟۔ خیر ساتھ میں اوریجنل سٹی سکین کی تصویر بھی ہے۔ جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ پہلے منظور نے جھوٹا الزام لگایا تشدد کا پھر اسی میں سے بھی بیسویوں بار بیان بدلا۔ پھر بھی بات نہ بنی تو سٹی سکین کی یہ فیک رپورٹ آپکے سامنے ہے۔


بتائیے مجھے کیسے مان لوں کہ یہ لوگ حقوق کے لیے کھڑے ہیں !!
مزید ساتھ میں مکمل رپورٹ بھی اٹیچ ہے ، جس میں آزاد پختونستان کے حامی ابراہیم عرف ارمان لونی کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا عارضہ ہی لکھا گیا ہے کیونکہ علامات اس قسم کی پائی گئیں جیسے جسم کا نیلا پڑنا وغیرہ، رپورٹ کا صفحہ نمبر 6 دیکھ لیں اوئیر انٹرنیشنل کے مطابق کچھ ڈاکٹر پی ٹی ایم ہی کے تجویز کیے گئے تھے، مگر انہوں نے بھی کلیئر کر دیا کہ جسم پر تشدد یا چوٹ کا کوئی نشان موجود نہیں، ابھی بھی کوئی شک ہے تو مزید کچھ دن تک فرانزک ٹیسٹ کے نتائج بھی آجائنیگے!!!






میرا سوال میرا مدعا صرف یہ ہے کہ کیا یہ حرکتیں حقوق حاصل کرنے والی ہیں یا۔؟؟
مجھے آپ ثابت کر دیں، مجھے ان گھٹیا ہتھکنڈوں کا کوئی جواز مہیا کر دیں، میں خود آپکی سپورٹ میں لکھوں گا۔ مگر آپ کے پاس کوئی جواب تو ہو ۔ کیا کوئی بھی عقل مند انسان ، تھوڑی سی بھی سمجھ بوجھ رکھنے والا بندہ یہ مان سکتا ہے،کہ یہ لوگ صرف حقوق کے لیے کھڑے ہیں؟؟

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں