تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 13 جون، 2019

پی ٹی ایم، اصل مدعا کیا ہے؟ ؛ ماسٹر محمد فہیم امتیاز



نہیں نہیں نظر انداز نہیں ، دیکھیے ،غور کیجئے ان الفاظ پر کہ آپ مجھ سے بہت سیانے ہیں۔

یہاں پر انکار کیا جا رہا ہے ایک چیز کو، خود سے مسترد کیا جا رہا ہے۔
وائس آف امریکہ منظور پشتین کے انٹرویو کو شائع کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اس نے کہا " کہ وزیرستان تنازع حل کرو،تو فوج مخالف جلسے نہیں کریں گے" میرے جیسے چار بھائیوں نے دیکھا چار پشتونوں نے دیکھا بڑے خوش ہوئے کہ جی دیکھیے لوگ ایسے ای الزام لگاتے، یہ بندہ تو اپنے مسائل کی بات کر رہا کہ حل کرو مجھے ریاست سے یا اداروں سے کوئی مسئلہ نہیں۔

یہاں تک تو ہو گیا ٹھیک ؛ مگر!!

یہ بات ہوتی تو ٹھیک ہوتا نا۔ منظور پشتین صاحب نے انتہائی غصیلے لہجے میں پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کو رد کیا اور وائس آف امریکہ کو کہا کہ (خدا کا خوف کرو، وہ لکھو جو کہا وہ کیوں لکھتے ہو جو نہیں کہا) جی یہ شاٹ نیچے موجود ہے ملاحظہ فرما لیں۔ یعنی کے منظور پشتین سیب اس چیز کو ڈینائے کر رہے ہیں، اس چیز سے انکار کر رہے ہیں کہ اگر مسائل حل ہو گئے تو ہم فوج مخالف جلسے نہیں کریں گے۔
لیکن جیسے ہی ہوش آئی کہ او یہ کیا لکھ دیا، پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہمیشہ کی طرح، جیسے پہلے بارہا پوسٹیں تبدیل اور ڈیلیٹ کرتا رہا، مگر شاٹس لینے والے تو موجود تھے نا۔

خیر۔

میرا یہاں پر سوال ہے کہ مدعا کیا؟ ایجنڈہ کیا؟؟
اگر مسائل حل ہونے کے بعد بھی آپ نے فوج مخالف جلسے، اداروں اور ریاست پر بکواسات نہیں چھوڑنی تو اس چیز کو کیا سمجھا جائے ؟؟

یہ پھر حقوق کی بات، مسائل کی بات تو نہ ہوئی۔۔۔!!!

یعنی مسائل حل ہو نہ ہوں ، آپ نے اداروں کو ٹارگٹ کرنا ہی کرنا۔۔!!!
آخر کیوں؟
وائس آف امریکہ نے آپ سے یہ بات منسوب کی کہ پشتین کا مطالبہ وزیرستان کے مسائل ہیں، فوج مخالفت نہیں اور آپ ہیں کہ اس چیز کو سختی سے رد کر رہے ہیں، کہ نہیں جی فوج مخالف بات تو ہو گی، مسائل حل ہو یا نہ ہوں، مسائل چھوڑیں ہم تو ریاست اور فوج کو گالیاں دیں گے اور عوام کو ورغلانا جاری رکھیں گے!!!

اب یہ بودی دلیل نہ دینا کہ یہ کب کہا۔۔! کیونکہ دو چیزیں ہی ہوتی ہیں، ہاں یا ناں۔ بلاول کی تو گنجائش نہیں یہاں۔۔۔!!!
پشتون بھائی مجھے سمجھا دیں کہ وہ حقوق کا نعرہ ، وہ مسائل کی بات تو شیطین سیب خود رد کر چکے تو اب آپ کے، پی ٹی ایم کے ایجنڈے کے حوالے سے کیا خیالات ہیں۔!!!

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں