وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ۚ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ ﴿٢﴾[/ar]
اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا وه اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے اور مسلمانوں کے ہاتھوں (برباد کروا رہے تھے) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو (2)
اللہ تبارک و تعالیٰ جب کفار کے دلوں میں رعب ڈالتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔۔دیکھیے ایک زندہ مثال وقت کا فرعون جان چھڑانے کو تاویلات گھڑ رہا ہے،ایک طرف یہ کہ طالبان امن چاہتے ہیں،وہی دوسری الفاظ میں اپنی انیس سالہ ذلالت کی کہانی۔۔۔سنیے۔۔!! غور سے سنیے ٹرمپ کہہ رہا کہ فوجی نفسیاتی ہو رہے ہیں۔۔۔یہ ہے رعب یہ ہے دہشت،جس نے ان کی سمجھ بوجھ تک ختم کر دی،یہ جب مومن کے مقابلے میں آئے تو دماغ ماوف ہو گئے دہشت سے۔۔۔باطل بزور بازو،دوبدو لڑائی میں کبھی کسی کلمہ گو سے جیت ہی نہیں سکتا،،امریکہ کی انیس سالہ ذلالت گواہ ہے کہ کفر جتنا بھی طاقتور ہو حق پر غالب نہیں آ سکتا۔۔۔یہی وجہ ہے کہ آج عالم کفر دوبدو لڑائی سے بھاگ رہا ہے،آج عالم کفر میدان جنگ سے گھبراتا ہے،،آج عالم کفر نے تھک ہار کر ہم پر پراکسی وار مسلط کی ہے،ففتھ جنریشن وار مسلط کی ہے،میدان کے بجائے اذہان کی جنگ لڑ رہا عالم کفر،آج لسانیت،صوبائیت،قومیت،مذہبی فرقہ واریت،میڈیا اور سوشل میڈیا کے محاذ پر لڑ رہا کفر۔۔۔اب فیصلہ ہمارا کہ ہم اس وار میں ناکام ہوتے ہیں یا ایک بار پھر باطل کو شکست فاش دیتے ہیں مگر ایک وعدہ جو اللہ کی طرف سے ہے
جاء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا۔۔۔
#ماسٹرمحمدفہیم
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔