تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعہ، 16 نومبر، 2018

بدعتی سنی،گستاخ وہابی۔۔۔!!!امتی۔۔امتی۔۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز




بدعتی سنی،گستاخ وہابی۔۔۔!!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز

ربیع الاول کا پرنور اور رحمتوں بھرا مہینہ چل رہا ہے،حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی عظیم گھڑیاں اس مہینے سے جڑی ہیں،،نعتیہ محفلیں،میلادمبارک،درود و سلام،غرض محبت کا شکر کا ماحول بنا ہوا ہے۔۔۔لیکن اسی میں کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں ہونا چاہیئے،جو اس محبت کے تقاضوں سے متصادم ہے،زیادہ تمہید کے بغیر ڈائریکٹ مدعے پر آتا ہوں
ان دنوں مسلکی اختلاف کو نفرت میں ڈھال کر آگ کی طرح اگلا جائے گا اور کچھ شروع ہو بھی چکا،دو بنیادی گروہ سنی اور وہابی۔۔۔
وہابیوں کا ایک مخصوص طبقہ میلاد کے خلاف دلائل ڈھونڈنیں میں سرگرم،جلوس کے خلاف،نعروں کے خلاف،اور بہت سی باتوں کو لے کر فتوے پر فتویٰ اور منافرت پھیلانے میں مصروف عمل ہوگا۔۔ بدعتی بدعتی مشرک کافر جہنمی کی گردان چل رہی ہوگی۔۔۔
دوسری طرف سنیوں کا ایک طبقہ میلاد نہ منانے پر،جلوس اور محفلوں میں شامل نہ ہونے پر گستاخ،منافق،کافر، جہنمی کی رٹ لگائے ہوئے ہوگا۔۔۔
(سارے ایسے نہیں کچھ طبقہ ہے دونوں طرف)
ابھی گزارش یہ کہ صرف دو منٹ کے لیئے نیوٹرل ہو کر فرقے کو مسلک کو سائیڈ پر کر کے میری بات سن لیں۔۔۔

پہلی چیز عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہ وہابی بھی امتی سنی بھی امتی وہ امتی جس کی بخشش کے لیئے سالوں سجدے میں گر کے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنسو بہاتے رہے۔۔۔کہ خدایا میری امت،،خدایا میری امت۔۔۔ہم جو عشق رسول عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دعویدار بنے پھرتے ہیں،مجھے بتائیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس(امت) سے محبت کرتے ہیں،اس سے نفرت کا اظہار کر کے کسی کو گستاخ،کسی کو منافق، کسی کو بدعتی اور مشرک،کسی کو کچھ کسی کو کچھ کہہ کر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کس محبت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔۔۔؟؟

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایسی خالص محبت  کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس فیصلے # تفسیر”اے نبی! آپ ان(منافقین) کے لیے ستر مرتبہ بھی استغفار کریں گے جب بھی اللہ انہیں نہیں بخشے گا"۔۔۔
کے بعد بھی حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر ستر مرتبہ سے زیادہ استغفار کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ عبداللہ بن ابی (منافق) کی بخشش فرماتے ہیں تو میں ستر مرتبہ سے زیادہ دعا کروں گا۔۔۔
وہ منافق جس کا قرآن پاک میں فیصلہ فرما دیا گیا کہ بخشش نہیں ہوگی اس سے یہ محبت اس کی بخشش کی اتنی خواہش،اسے بھی جہنم کی آگ میں جلتا نہیں دیکھنا چاہتے حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ تو۔۔۔لیکن ہم کیا کر رہے کہ ان امتیوں کے لیئے جن کے لیئے حضور بروز قیامت بھی سجدے میں سر رکھے جہنم سے نجات مانگ رہے ہوں گے۔۔ہم یہاں انہیں جہنم کا ٹکٹ تھمائے ہوئے ہیں،یہاں انہیں جہنمی قرار دے کر کونسی محبت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔۔؟

ہم میں ایک خامی یہ بھی کی ہم تعلیمات کو احکامات کو بھی اپنی خواہشات کی نظر سے دیکھتے ہیں،اور یہ خواہشات،خود پسندی،اور اناپرستی ہمیں مقصد سے راستے سے ہٹا کر اعمال کے لیئے خطرے باعث بن جاتی ہیں۔۔۔میں اوپر بیان کر چکا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی امت سے محبت،، میں نہ بھی بیان کرتا تو بھی کسی بھی صاحب شعور کو اس میں شک نہیں ہے۔۔۔۔تو بات یہ مدعا یہ کہ حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرتے کرتے آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی بھی امتی کا دل دکھا کر سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دل آزاری کا ناراضگی کا باعث نہ بن جائیے گا۔۔۔اس حوالے سے میری کچھ گزارشات👇

••محفل میلاد اگر رات میں کروا رہے جو دیر تک چلنی اور بڑے سپیکروں پر نذرانہ نعت یا خطاب کا اہتمام کیا گیا ہے تو کوشش کریں کہ آبادی سے تھوڈا ہٹ کر یا کسی مسجد میں اہتمام کیا جائے کسی گلی محلے میں نہ تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔۔۔
••12 ربیع النور کو جو جلوس نکالے جائیں ان میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ،بائکس کے سائلنسر اتار شور وغل،اور بھی اس قسم کی جاہلانہ حرکتیں نہ ہوں،،نعتوں کی نعروں کی گونج میں درو سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے دیوانوں کا جلوس ہونا چاہیئے۔۔۔
•• جہاں ہمارے اہلحدیث یا دیوبند بھائیوں کے مراکز ہوں وہاں پر جلوس کا قیام نہ کیا جائے اور نہ ہی #ضد بازی میں اونچے نعرے،اور سپیکر کے منہ اس طرف پھیر کے #چڑانے کی غرض سے کچھ بھی چلایا جائے۔۔۔
•• جو بھائی آپ کے ساتھ شامل نہیں،یا جلوس یا میلاد کے معاملے میں اختلاف رکھتے ان پر گستاخ،کافر،جہنمی،منافق،کے فتوے ہرگز ہرگز ہرگز نہ لگائے جائیں،اور نہ ہی کسی بھی دوسرے طریقے سے تضیحک کی جائے۔۔۔

کچھ گذارشات،اپنے اہلحدیث اور دیوبندی پیارے بھائیوں سے
•• جلوس وغیرہ کی صورت میں اگر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تو اپنے بھائیوں کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے لیئے انہیں معاف کر دیں۔۔۔
•• اگر آپ جلوس یا میلاد سے اختلاف رکھتے ہیں تو بھی اختلاف کا حسن برقرار رکھیں،کسی پر بدعتی،مشرک،کافر یا جہنمی کا فتویٰ نہ لگائیں،خاص طور پر منبر و محراب پر اس حوالے سے جوشیلی(نفرت انگیز) تقاریر نہ کی جآئے۔۔۔
•• اگر آپ سمجھتے بھی ہیں کہ یہ دین نہیں،یہ سب بدعت ہے تو بھی اپنے بھائیوں کی نیت کو دیکھیں،جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں نکلے ہیں،یہ بدعت ،بدعت حسنہ میں شمار ہوگی جس میں کچھ بھی غلط تو نہیں کم از کم بس اپنے پیار کا محبت کا جذبات کا اظہار کرنے کا ایک اپنا طریقہ ہے لہٰذا دل بڑا رکھیں،معتدل رویہ اپنائیں۔۔
•• جو چیزیں واقعتاً غلط ہیں،یعنی بائیکس پر نوجوانوں کی ہلڑ بازی یا ہارنوں کا جان بوجھ کر کیا جانے والا شور یا کھانے پر افراتفری ان معاملات پر آپ کوشش کریں کی سنی بھائیوں سے مل کر احسن انداز میں انہیں سمجھائیں اور کہیں کہ بس یہ چیزیں نہ کریں ہم بھی آپکے ساتھ شامل ہوں گےمحفل نعت میں(نعت شریف پر یقیناً کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا)

دونوں طرفین سے گزارش کے سوشل میڈیا پر بھی،نفرت انگیز مواد نہ پھیلایا جائے،نہ ہی ایک دوسرے کے علماء کی تصاویر بگاڑی جائیں یہ کسی بھی طرح سے مسلمانوں کو شیوہ نہیں،حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتیوں کا طریقہ نہیں۔۔۔۔

آپ سب مجھ سے ہزاروں گنا علم رکھنے والے ہیں، کچھ بھی کیجیئے مگر خدارا حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ کی محبت میں،حضور کے پیارے امتیوں کی دل آزاری کا سبب نہ بنیئے گا،،آپ سرکار کی محبت کا تقاضا یہ تو ہرگز نہیں کہ جس امت کے لیئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رو رو کر مغفرت کی دعائیں مانگتے رہے اس میں سے آدھوں( سنی) کو بدعتی،مشرک بنا کر جہنمی اور آدھوں(وہابی) کو گستاخ،کافر بنا کر جہنمیوں کا فتویٰ تھما دیا جائے۔۔۔
اور ہاں ایک کمنٹ چاہیئے آپکا۔۔جس میں آپ نے صرف یہ بتانا کہ آپ حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتیوں کے لیئے کیا جذبات رکھتے ہیں دل میں۔۔۔

Mohammad Faheem Commander Cyber Defence & Combat Team of Pakistan

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں