تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 10 جون، 2018

وزیراعظم کی تلاشی اورہماری غیرت- ماسٹر محمد فہیم امتیاز

بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی بات یا چیز پر حد سے زیادہ افسوس،غصہ،شاک،یا کسی بھی قسم کی فیلنگز میں شدت آجائے بے قابو ہو جاوں۔
الحمدللہ کافی حد تک ایموشنلی سٹیبل اور اعصابی طور پر مظبوط واقع ہوا ہوں۔

مگر آج پھر ہوا ایسا کہ سمجھ نہیں آئی ہوا کیا غم،غصہ،عجیب سی کیفیت ایک پوسٹ دیکھنے پر پوسٹ #وزیراعظم_شاہد_خاقان_عباسی کی تلاشی کے متعلق تھی جو امریکن ائیرپورٹ پر انتہائی شرمناک طریقے سے لی گئی

آخر یہ اتنا گھٹیا سلوک کیوں۔۔؟
اس کا قصور وار کون۔۔اس واقعہ کو دنیا نے کس نظر سے دیکھا۔۔
کیا پاکستان اور پاکستانی غیرت کا مفہوم بھول چکے ہیں۔

اتنے بڑے عہدے پر فائز بندہ جب کسی ملک میں جاتا ہے تو وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے،کون ہے شاہد خاقان کیا اوقات ہے اس نام کی سوائے اس کے کہ پاکستان کا وزیراعظم ہے،وزیراعظم کی پہچان پاکستان ہے۔

بچپن میں بڑے بوڑھے بتایا کرتے تھے  بچے غیرت کا تعلق خون سے ہوتا ہے یہ اس بات کا نقش ہے یا تربیت یا تعلیم یا تجربہ کہ میرا اپنا کنسیپٹ بھی یہی ہے کہ غیرت واقعی خون میں ہوتی ہے۔۔

اور یہ ثابت بھی ہو گیا اس پوسٹ پر جب نیچے ہنسی کے ری ایکشن اور طنزیہ کمنٹ دیکھے،عوام خوشیاں منا رہی کہ لو جی ن لیگی وزیراعظم کو بے عزت کیا گیا شاہد خاقان کو ذلیل کیا گیا۔۔میں ان چو۔۔۔ 😡سے پوچھنا چاہتا ہوں کسی ذلیل نسل سے تعلق رکھنے والوں کون ہے شاہد خاقان،کیا اوقات ہے ن لیگ کی کون جانتا ہے انہیں۔۔#پاکستان کی تذلیل ہوئی ہے یہ عقل کے آندھوں پاکستان کے منہ پر تمانچہ مارا گیا ہے یہ۔😠😠😡

آپس میں جتنے بھی اختلافات ہوں مگر آپ سے منسوب وطن،چیز،بندے،نام پر انگلی اٹھتی ہے تو غیرت کا تقاضا ہے خون کھولے۔۔
دو بھائی آپس میں سر پھوڈ دیں مگر جب کوئی تیسرا آئے تو غیرت  کا تقاضا ہے ایک دوسرے کی ڈھال بنیں۔۔
پشتون بلوچی پنجابی کے جتنے بھی معاملات ہوں آپس میں مگر جب بات وطن کی آئے تو غیرت کا تقاضا ہے کہ سب دشمن کی آنکھیں نوچ لیں۔
پی ٹی آئی،ن لیگ،پی پی پی جو بھی جس کو بھی سپورٹ کرو مگر جب آپکے عہدے دار کو پاکستان کے نمائندے کو ٹارگٹ کیا جائے تو وہ جس بھی پارٹی سے جیسا بھی بندہ ہو،آپ آنکھیں کیوں نہیں نوچنے کو پڑتے جو پاکستان کی عزت پر اٹھیں۔

اور ہمارے وزیراعظم سیب کیا انٹلیکچویل لیول ہے۔۔کیا غیرت کا لیول ہے۔کیسا گھٹیا پن ہے ،پاکستان کی غیرت کا جنازہ نکال کر آ گئے صاحب۔۔حد ہے 

میں بتا رہا ہوں۔۔! جو بندہ کسی تیسرے کی پیش قدمی پر اپنے گھر،اپنی فیملی،اپنے قبیلے،اہنے شہر،اپنے گاوں،اپنے ساتھ منسوب کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے نام کے لیئے کھڑا نہیں ہو سکتا وہ کبھی بھی اپنے ملک اپنے دین کے لیئے دنیا کے خلاف کھڑا نہیں ہوگا۔وہ بندہ بے غیرت ہے جو اپنے وطن اپنے دین سے وفا اور ان کی عزت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ کر جائے۔

کیا ہو جاتا نہ دیتا تلاشی،نہ داخل ہوتا امریکہ میں واپس آ جاتا کونسی قیامت آ جاتی۔۔کتنا نقصان ہو جاتا،ساری عمر لوٹ کر کھا لیا پاکستان کو،مشتاق رئیسانی 84 ارب،شرمیل میمن 426 ارب،ڈاکٹر عاصم 480 ارب،احد چیمہ 1850 ارب کھا گئے۔یہ بھی تو پاکستان کا نقصان ہوا۔۔اور بھی ہو جاتا تو ہو جاتا ۔۔مگر آپ جو لوٹا آئے اس کا متبادل نہیں۔آپ ننگے نہیں ہوئے پاکستان کو ننگا کیا آپ نے ادر۔

اور تف ہے ان دو کوڑی کے،گھٹیا نسل کے پارٹی پرستوں پر اور تمام نام نہاد محب وطنوں پر جو اس تذلیل کو شاہد خاقان کی تذلیل سمجھ رہے ہیں۔بخدا میرے سامنے کوئی اس بات پر دانت نکالتا تو تھپڑ نکال مارتا منہ پر

میری باتوں سے غیرت نہیں جاگی تو ذرا انڈیا کے نیوز چینل نکال کر دیکھیں انہوں نے اس خبر کو کس طرح سے پیش کیا۔۔اور دیکھنے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریئے گا۔۔!

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں