میری ایک تحریر پر ایک قبائلی بھائی سے بات ہوئی جس میں انہوں نے افواج پاک پر کچھ گلے شکووں کا اظہار کیا اوور آل ہمارے پشتون اور قبائلی بھائی وطن عزیز اور افواج سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے صرف چند ایک بھائی کچھ شکوے شکایات رکھتے ہیں وہ بھی اپنی سادگی اور کچھ وطن دشمن عناصر کے پراپیگنڈے کی وجہ سے یہ تحریر اپنے ان قبائلی بھائیوں کے لیئے ایک گزارش کے ساتھ کہ خدارا حقیقت کو سمجھیں۔پراپیگنڈا اور ظاہری مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے محسنوں سے بدظن نہ ہوں۔
ہمارے اس دوست کا موقف تھا کہ فوج نے جینا حرام کر رکھا تھا۔جگہ جگہ پر ناکے لگا کر کھڑے ہوتے ہیں۔جس کو دل کرتاہے روک لیتے ہیں پوچھ گوچھ شروع کر دیتے ہیں،تلاشی لیتے ہیں،ہمارے کھیل کے میدانوں اورمیلوں میں آکرسب بند کروا دیتے ہیں۔ہمارے علاقے میں ہم ہی سے پوچھ گچھ ہو رہی ہوتی ہے۔کبھی گھروں میں آجاتے ہیں تلاشی شروع کر دیتے ہیں۔کبھی کرفیوں لگ جاتا ہے۔تین سال سے آرمی یہاں ہے کوئی دہشت گرد نہیں ملا انہیں۔
اس پر میں نے کچھ باتیں جو ان سے کی اور تمام قبائلی بھائیوں کے سامنے رکھ رہا ہوں
زیادہ نہیں صرف یہ پوچھوں گا کیا شوقیہ گئی ہے فوج وہاں۔؟ کیا فوج میں موجود فوجی ماوں کے بیٹے نہیں جو مر رہے ہیں۔۔490 فوجی شہید ہوئے وزیرستان میں آپریشن کے دوران وہ کیوں شہید ہوئے۔۔وہ کس نے کیئے آپ نے تو نہیں کیئے آپ تو ہمارے بھائی ہیں پاکستانی ہیں پاکستان کے مالک ہیں۔وہ انہیں دہشت گردوں نے کیئے جو آپ پر آپ کی عزتوں پر مال پر جان پر قبضہ کرنے کے لیئے گھسے ہوئے تھے۔وہ 490 اہلکار اور افسران جو شہید ہوئے انہوں نے اپکے اورہمارے حصے کی گولیاں اپنی چھاتی پر کھائی ہیں۔
اور اس کے بعد بھی آپ کی حفاظت کے لیئے کہ آپ کا روپ دھار کر کوئی آپ میں گھس کر کوئی اپکو نقصان نہ پہنچائے اسی غرض سے جب وہ آپ کو روک کر پوچھتے ہیں تلاشی لیتے ہیں انوسٹیگیٹ کرتے ہیں تو آپ کو تنگ کرنا لگتا ہے۔آپ کو لگتا ہے کہ جب ایک ناکے پر آپ کے،ہمارے روپ میں کوئی ایجنٹ ساتھ 5 کلو بارود لگا کر آئے تو اسے شکل دیکھ کر چھوڈ دیا جائے۔تاکہ کل کو جو میلہ فوج نے اپکا خراب کیا وہاں جا کر وہ پھٹے اور ہمارے وہ بچے جو کسی گھر کا واحد چشم وچراغ ہوگا ،وہ باپ جو اکیلا کمانے والا ہوگا،وہ ماں جس کے بچے گھر میں بھوکے بیٹھے وہاں چتھڑوں میں تبدیل ہو جائیں۔
مگر اس سے ہمیں کیا ہمیں تو غرض ہے کہ ہمیں راستے میں جاتے کوئی پوچھ نہ لے بھائی کون ہو۔۔کدر جا رہے ہو۔۔کیا لے کے جا رہے ہو۔
آپکو یہ سب ناگوار گزرتا ہے یہاں وہ بھی مائیں ہیں جن کے بیٹے اس آپریشن کی نذر ہو گے تو انہوں نے کہا۔میرے بیٹے ک خون رائیگاں نہیں گیا۔سینکڑوں ماوں کے سپوت گھر کو لوٹیں گے۔میرا نہیں بھی لوٹا تو کوئی غم نہیں۔
اورصرف ایک بات کا جواب دے دیں۔۔490 فوجی جو شہید ہوئے نہیں کس نے شہید کیا۔۔آپ کہہ رہے ہیں دہشت گرد نہیں ہیں چلیں یہ بتا دیں نہیں کس نے شہید کیا؟(یہاں پر دہشتگردوں کا وجود مان گئے محترم)
آج فوج کا وہاں ہونا عذاب جاں ہے چلیں تھوڈا دیکھ لیتے ہیں فوج کے نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔۔!
وزیرستان آپریشن کے دوران 253 ٹن بارودی مواد برامد کیا فوج نے #253ٹن پر غور کریں ذرا
»1ton =1000kg
»253×1000=253000kg
۔1کلو گرام ایکسپلوزیو کیا کر سکتا اورکتنا ایریا آل آروانڈ کور کرتا پکچر ایڈ ہے ساتھ ملاحظہ فرما لیں
اور مجھے بتا دیں کہ اگر فوج آپ کی خواہش کے مطابق وہاں پر موجود نہ ہوتی اور یہ #253000kg ایکسپلوزیو برامد نہ کرواتی۔
تو یہ کہاں استعمال ہوتا کتنی ماوں کی گود اجڑتی،کتنے بچے یتیم ہوتے،کتنے گھر راکھ کا ڈھیر بنتے،اپ کی بات بالکل درست پھر کوئی چیک پوسٹ پر روک کسی کو چیک نہ کرتا کیونکہ چیک پوسٹ سے ایمبولینسیں گزرتی لاشوں سے لدی اور لاشیں کسی کا کچھ نہیں بگاڈ سکتیں۔مزید براہ کرم یہ لنک ملاحظہ فرما لیں۔۔یہ ایک ٹن بارود کی تباہی کی ریکارڈنگ ہے۔۔صرف ایک ٹن اسے دیکھیں اور 253 سے ملٹی پلائی کریں اور چشم تصور سے دیکھیں ذرا کہ معصوم جانوں کے درمیان ہونے والے اس بلاسٹ جیسے 253 بلاسٹ۔
https://youtu.be/FAYVMXYYAp4
یہ 253000kg بارود اگر آپ کے گلی کوچوں سے نہ نکالا جاتا تو کیا ہوتا۔آب کتنے قبائلی شہید ہوئے ان کا حساب لگا لیں اور اس بارود کے ایکسپلوڈ ہونے کے بعد پیچھے کیا بچتا وہ بھی سوچ لیں چند گنتی کی معصوم جانیں بچتی اوران کے لیئے کیا تھا وہاں پر #2800کے قریب بارودی سرنگیں جی ہاں لگ بھگ 2800 بارودی سرنگوں کو ناکارہ کیا پاک فوج نے جو آپ اوراپکے بچوں کے لیئے بچھائی گئی تھی ان راستوں پرجن پر آپ کے پھول جیسے چل کر سکول جاتے تھے،ان میدانوں میں جن پر آپکے میلے اور کھیل کے میدان سجتے تھے۔
اور انہیں گلیوں محلوں سے اسی 4000 مربع کلومیٹر علاقے سے #35000 مارٹر بم اورراکٹ نکالے فوج نے،وہ کون لوگ تھے جو لے کے بیٹھے تھے اور کس نیت سے کیا ابھی بھی آپ سمجھتے ہیں کہ فوج نے غلط کیا۔؟
فوج نے 253000 کلوگرام بارود،2800 بارودی سرنگیں،#35ہزار مارٹر بن اور راکٹ نکال کر اپکے علاقے کا امن تباہ کر دیا۔۔؟
خدارا بھائیوں کچھ سوچیں یہ فوجی بھی انسان ہیں ان کی بھی فیملیز ہیں ان کے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کیوں یہ جان ہتھیلی پر رکھے گھسے ہوئے ہیں موت کے منہ میں،ذرا سوچیئے 490 فوجی جب اپنی جان جان افریں کے سپرد کر رہے ہوں گے آپ کےلیئے اپکی حفاظت کرتے ہوئے اور اس وقت ہمارے بھائی آپ ہی میں سے لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہوں گے
کیا منظر،کیا فیلنگ،کیادرد،ہوں گا۔
ہم مانتے ہیں کہ ہمارے پشتون بھائیوں نے قربانیاں دی ہیں مگر کس کے لیئے اپنے مستقبل کے لیئے اس وطن عزیز کے لیئے اپنی آنے والی نسلوں کی جان،مال کی حفاظت کے لیئے۔ ایک چھوٹی سی مثال لے لیں اگر آب یہ کہہ کر قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کو کوسنا شروع کر دیں کہ انہوں نے الگ وطن کا مطالبہ کیا یا آزادی کے لیئے کام کیا اوران کی وجہ سے لاکھوں جانیں گئی تو کیا یہ درست ہوگا۔میرے نزدیک میرے ایک ایک بےگناہ پشتون بھائی کا خون ایسے ہی مقدس ہے جیسے آزادی کے وقت پاکستان آنے والے ہمارے مسلم بےگناہ بھائیوں کا ان بھائیوں کی قربانیوں کو یوں ضائع نہیں کریں
میں بہت زیادہ نہیں بولوں گا۔۔بس اتنا کہوں گا۔۔
کبھی شام،فلسطین،عراق،برما،کشمیر کے حالات پر نظر ڈال لیں اوران کی وجوہات پر بھی پاکستان کو اگر ابھی تک بچایا ہوا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اور پاک فوج کی صورت میں نعمت سے بچایا ہوا ہے۔
لہذا اللہ تبارک وتعالی کی اس عظیم نعمت کی ناشکری نہیں کریں،کہ حالات بدلتے دیر نہیں لگتی،آپ ہمارے بھائی ہیں ہماری شان ہیں،ہمارا فخر ہیں،اپنے بھائیوں سے تعاون کریں،ان سے محبت کریں جو آپ کے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیئے ہر قسم کی طنزوتشنع کے باوجود محازوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔