میرا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ٹوٹلی غیر سیاسی بندہ ہوں مگر صادق سنجرانی صاحب کے سینیٹ کا چئیرمین منتخب ہونا میرے لیئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔۔
کسی پارٹی کی وجہ سے نہیں۔
خاص صادق سنجرانی صاحب کی ذات کی وجہ سے بھی نہیں۔
صرف اس لیئے کہ صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان سے ہے،بلوچی بھائیوں سے مجھے تو ویسے ہی بہت انس ہے۔مگر یہاں خوشی کی وجہ یہ ہے کہ اس انتخاب نے وطن دشمن عناصر کی محنتوں پر پانی پھیر دیا،جو دن رات فیک آئی ڈیز اور کرائے کے ٹٹوں کے ذریعے سے لسانی،صوبائی تفرقے کو ہوا دینا چاہتےتھے جو پراپیگنڈا کرنا/ کروانا چاہ رہے تھے کہ بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے ۔جو ہمارے بلوچی بھائیوں کے دل میں نفرت کا بیج بونے کی کوشش کررہے تھے ان کے ارادوں پر پانی پھر گیا۔انہیں منہ کی کھانی پڑی یہاں۔۔
الحمدللہ اس انتخاب نے ثابت کر دیا۔۔ہم میں سے کوئی بھی بلوچی،سندھی،پشتون،پنجابی،کشمیری یا قبائلی نہیں ہم سب پاکستانی ہیں۔ہم سب پاکستان ہیں💓
اور الحمدللہ ہمارے بلوچی بھائی تو پہلے سے ہی وطن عزیز کے لیئے انتہائی محبت اور عقیدت رکھنے والے ہیں۔جس کی وجہ سے آج تک انڈین،امریکن،اسرائیلی،اور صیہونی سازشیں ناکام رہی اور اس انتخاب کے بعد تو ان کے لیئے اپنے مقاصد پورے کرنے کا خواب ہی خواب رہ گیا۔الحمداللہ
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔