تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعہ، 8 جون، 2018

اہمیت کی اہمیت-ماسٹر محمد فہیم امتیاز


"اہمیت" کی میری زندگی میں بہت اہمیت ہے۔سبھی کی ہوتی یے مگر میں نے اس پرسوچا بہت گھنٹوں سوچا راتوں سوچا۔

یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے یہ وہ کی پوائنٹ ہےجس کے گرد انسان کی پوری زندگی گھومتی ہے۔ہر بندے کا مزاج میلان طبیعیت الگ ہوتی ہے مگر یہ لفظ سبھی کو ایک نہج پر لے آتا ہے اوراہمیت کا تعین حالات اور سوچ کرتی ہے۔

ایک بات اکثر سنی ہو گی تمہیں کیا پتہ یہ چیز،یہ بندہ،یہ مقصد،یہ بات میرے لیئے کیا اہمیت رکھتی ہے۔۔!دراصل وہ چیز کی اہمیت نہیں بندے کی ظاہری کمزوری کی ایک جھلک ہوتی ہے میں بات کر رہا ہوں اس اہمیت کی جو وجود سےمتعلق ہے نہ کہ ذات سے اوروجود سے متعلق اہمیت کی کوئی اہمیت نہیں کم از کم میری نظر میں۔ یہ اہمیت کبھی بھی جامد نہیں ہوتی صرف یہ انسان پر حکمرانی کرتی ہے۔اگر انسان محکوم بن جائے تو یہ ایک لفظ بندے کے پورے وجود سوچ خیالات پر ایک ظالم و جابر حاکم کی طرح مسلط ہو جاتا ہے۔

ہاں یہی اہمیت اگر ذات کی ہو اس کو صحیح سمت ملی ہو یا یہ پہچان لے اپنی اہمیت کہ مجھ پانچ حروف کا تقاضا کیا ہے تو یہ اہمیت زماں ومکاں کی قید سےآزاد ہو جاتی ہے
اور یہ اہمیت وہ ہے جو خود کو پہچاننے کی ہو جو حق کو تلاشنے کی ہو،جو وطن سے وفا کی ہو جو غیرتِ ایمانی کی ہو یا عشق حقیقی کی ہو
یہ وہ اہمیت ہے جو ہر وجود کو مطلوب ہے مقصود ہے جو ان پانچ حروف کا صحیح وزن ہے،جسے کبھی زوال نہیں اور یہ لفظ یہی پر موزوں ہے

اس کے علاوہ تو یہ لفظ بھی فانی ہے یہ زماں و مکاں میں قید اور خاکی وجود کا طالب ہے در در کی ٹھوکریں کھاتا ہوا۔۔
ایک کام کریں جو جو یہ تحریر پڑھے وہ ہر بندے میں اس لفظ کو تلاش کریں پہلے خود سےشروع کریں۔
میں بتاتا ہوں
میرے لیئے 15 سال پہلےاہمیت گرمیوں کی چھٹیوں کی تھی
8سال پہلے اچھے مارکس کی تھی
5سال پہلے اچھی جاب کی تھی
اور آج جس کی ہے وہ اوپربیان کر چکا کیونکہ کافی حد تک سمجھ گیا اس لفظ کی بھول بھلیوں کو لہٰذا ابھی اہمیت تک تو پہنچ چکا مگر یہ بہت بھاری ثابت ہوا اطمینان بخش تو ہےمگر اسے کےتقاضے پورے کرنے میں شاید عمر بیت جائے
میں نے دیکھا لوگوں کو اور سوچا ان پر
وہ لوگ تھے جن کےلیئے موبائل میں پڑےڈیٹا کی اہمیت تھی
وہ لوگ جن کے لیئے اچھے فون کی لیپ ٹاپ کی گاڈی کی اہمیت تھی
وہ لوگ جن کے لیئے ایک کرکٹ میچ کی اہمیت تھی
وہ لوگ جن کے لئے بنت حوا کے ایک فون نمبر کی اہمیت تھی
وہ لوگ جن کے لیئے جیت کی اہمیت تھی
وہ  لوگ جن کے لیئے فیم کی اہمیت تھی حتیٰ کہ وہ لوگ جن کے لیئے فیسبک پر لائک اور کمنٹ کی اہمیت تھی یعنی کے اتنا بے وزن کر دیا اس لفظ کو
 پڑھنے والوں میں سے بھی شاید ہوں بہت سے تو ان سے کہوں گا بھائیوں بہنوں یہ سب باتیں یا اس کے علاوہ بہت سی چیزوں کو چھوڈ کر حالات کی واقعات کی اہمیت ہو تو ایک بارپرکھ لیں اسے صرف ایک بار ذہن کو جھٹکیں اور سوچیں کیا یہ اس قابل ہے کہ اسے اہمیت دی جائے اچھا جو بھی ہو گیا کیا وہ ایسا ہے کہ آپ کسی پر بھی اپلائی کریں تو ٹھہر جائے کیا وہ ایسا ہے کہ جب روح کا اور جسم کا تعلق ٹوٹ جائے تو بھی یہ پانچ حروف جڑے رہیں۔
 اورایک وقت میں نے دیکھے موت کے منہ میں کھڑے انسان کو جن کے لیئے زندگی کی اہمیت تھی جوخود میں اس لفظ کی پیک پر تھے مگر وہ نہیں تھے کیوں کہ
پھر میں نے دیکھے شام برما فلسطین اورکشمیر میں زندہ آگ میں ڈالے جانے والے زندہ کھال اتاری جانے والے زندہ ہاتھ پاوں کاٹ دینے والے جن کے لیئے اہمیت تھی آسان موت کی پس میں نے جانا وجود کی حد تک یہ لفظ فانی ہے اس اہمیت کی کوئی اہمیت نہیں 
اور چل پڑا لازوال اہمیت کو ڈھونڈنے تو پہنچا ان نکات تک 
جن میں اہمیت کا لفظ محکوم ہو گیا وہ معراج تھی جس تک کوئی پہنچے نہ پہنچے مگر اسے پانے کی چاہ ہی ان کے لیئےکافی تھی۔

ماسٹر محمد فہیم امتیاز

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں