اچھا کچھ حضرات میں لبرل ہونے کا بھی تکبر ابلتا نظر آتا ہے۔۔
(ماتھے پر ہاتھ مار کے بندہ کہتا ہک ہا) حالت دیکھو بندے نے غرور کیا بھی تو کس چیز پر۔۔!!
ذہن میں رہے اگر۔۔اگر بفرض محال آپ اندھے میں کانے راجے ہیں بھی سہی تو یہ آپکی کوئی خاصیت نہیں۔۔بلکہ ان اندھوں کا کمال ہے جن کی وجہ سے آپ کچھ نہ کچھ بنے ہوئے۔۔!!
ادر وائز آپکی اپنی سٹیٹ تو صرف ایک کانے کی ہے۔۔اب اس کانے ہونے پر بندہ چھلانگیں مارے،لوگوں کو کاٹ کھانے کو دوڑے،بات کرنے کی تمیز تک بھول بیٹھے،گردن میں لنٹر ڈلوا لے تو یقین مانیے آنکھیں رکھنے والوں کو تو کسی بے وقوف سے کم نہیں لگتا۔۔۔!!
(اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ پاک نے آپ کو کچھ بہتر اپروچ عطاء کر دی ہے اچھی سمجھ بوجھ دے دی ہے کچھ معاملات کی تو اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور اپنی سی کوشش کریں معاشرے کی بہتری کے لیے،نہ کہ ہر وقت منہ کے ساتھ کچھ باندھ کر اپنا متکبرانہ/بدتمیزانہ رویے سے اپنے بڑوں کی تربیت پر سوالیہ نشان لگائیں)
#ماسٹرمحمدفہیم
02,اکتوبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔