مجھے نہیں پتہ اس واقعے میں کتنی سچائی ہے۔۔۔ہے بھی یا نہیں۔۔لیکن موجودہ حالات پر صادق ضرور بیٹھتی نظر آتی۔۔یعنی جو سیچویشن ڈرا کی گئی ہے۔۔۔وہ عین درست ہے آج ہندوستان میں مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی وجہ سے زمین تنگ کی جا رہی ہے۔۔۔تو یہاں مسلمانوں پر کافر،مشرک،گستاخ،بدعتی،یہودی،قادیانی وغیرہ وغیرہ کے فتوؤں کی بھرمار نظر آتی ہے۔۔۔!!
انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ اور متعصبانہ رویہ لگتا۔۔جب کوئی ذرا سے اختلاف پر سامنے والے کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا۔۔جیسے اسلام کسی کی میراث ہو۔۔۔ ہر چوتھے بندے کو جہنمی ڈکلیئر کر دیا جاتا جیسے(معذرت کے ساتھ🙏🏻) جنت کسی کے باپ کی ہو۔۔۔
اللہ پاک رحم فرمائے۔۔ہمیں اپنے اعمال کی بھی کم از کم اتنی ہی فکر عطاء کردے جتنی ہمیں دوسروں کی رہتی۔۔اور ہمیں فیصلے سنانے والے کے بجائے دعوت دینے والا،اصلاح کرنے والا بنائے۔۔فتوے لگانے کے بجائے برائی سے روکنے اور نیکی کی طرف بلانے والا بنائے۔۔۔!! آمین
#ماسٹرمحمدفہیم
18،ستمبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔