تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

 مسالک کے معاملے میں اپنے من پسند فتوے،اور اپنی تسکین کا باعث بننے والی رائے کو حقیقی سطح پر لاگو کرنے کے لیے بہت سے احباب کو دوسرے مسالک کے ساتھ ساتھ اپنے مسالک کے بھی بہت سارے علماء کو پس پشت ڈالنا پڑے گا۔۔۔

بہت سے علماء سے برات کا اظہار کرنا پڑے گا بہت سوں پر کفر و گمراہی کے فتوے داغنے پڑیں گے۔۔۔

اور دیکھیے گا۔۔لوگ آپکو یہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔۔! کہ جو مولوی تکفیری سوچ کو پروموٹ کرے گا وہ اچھا لگے جو اس سے ہٹ کر مسالک سے ہٹ کر دین کی بات کرے گا اس پر اسی کے مسلک سے فتوے آئیں گے،اس سے اسی کے لوگ برات کا اظہار کریں گے۔۔اسے اپنوں اور پرائے سبھی کی طرف سے گالیاں پڑیں گیں۔۔۔ اور صرف عالم ہی نہیں جب کوئی بھی ہماری راحت کے سامان(رائے/فتوے) میں خلل ڈالے گا تو پھر چاہے وہ عالم ہو،ایکٹوسٹ ہو،لکھاری ہو،یا کوئی بھی اسے ہر طرف سے برا بھلا ہی کہا جائے گا۔۔۔!! اور میں سمجھتا ہوں یہی لوگ آج کے دور میں سہی معنوں میں مجاہد ہیں جو پرائے کے ساتھ ساتھ اپنوں کے بھی نشتر سہتے ہیں۔۔!!

دعا ہے۔۔اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی رحمت سے ہر ہر مسلمان بلکہ ہر ہر انسان کے دل پر راہ حق کو واضح فرما دے۔۔(آمین)

#ماسٹرمحمدفہیم

16،ستمبر،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں