تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

 ہم نے اپنا عروج کھو دیا اپنی حرکتوں کی وجہ سے۔۔ہم نے دین حق کو سربلند کرنے کے بجائے اسے ہمیشہ ایک آڑ کے طور پر استعمال کیا چاہے وہ ہمارے ذاتی مفادات ہوں،سیاسی مفادات ہوں،مسلکی یا کاروباری مفادات ہوں۔۔۔


آج یہ آڑ یہ ڈھال وار سہہ سہہ کر مسخ ہو کر رہ گئی ہے اور رہی سہی کسر ہمارے ٹھیکدار نکال دیتے ہیں۔۔جب یہ اسلام(سلامتی) کو نفرت بنا کر پیش کرتے ہیں،اسلام کی کاملیت کو #زبردستی دوسرے مذاھب،دوسری کمیونیٹیز،دوسرے معاشروں سے نفرت یا ان کی تذلیل یا تحقیر میں گھسیڑ دیتے ہیں۔۔۔


اتنی بھی ہوش نہیں کی جاتی کہ خود کو اسلام پر ظاہر کرنے کے چکر خود کا ایمان #دنیا پر ثابت کرنے کے چکر میں دین حق ہی کو مسخ کر کے پیش کرنے لگتے ہیں،اس کی تعلیمات،احکامات کو آدھا ادھورا اس طرح سے پیش کیا جاتا ہے،کہ اپنے ذاتی بغض،حسد،عناد،بند اور بد دماغی کو بھی ایمان کی مضبوطی سے تعبیر کیا جانے لگتا ہے۔۔۔


آج جب آپ کسی دوسرے انسان کے سیلف رسپیکٹ کا خیال نہیں کرتے یا کسی دوسرے انسان کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں کرتے۔۔تو۔۔تو آج یہ امید لگانا چھوڑ دیں کہ دوسرے آپکے مذہبی جذبات کا احترام کریں گے آپکے مقدسات کا احترام کریں گے۔۔۔پھر یہ رونا چھوڑ دیں کہ دین حق کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے مسلمان سے حقارت آمیز رویہ رکھا جاتا ہے۔۔کیونکہ جہاں آپکو موقع ملا آپ نے بھی یہی کیا۔۔مذہب کے پیمانے کو سائیڈ پر رکھ کر دیکھا جائے توآپ میں اور ان میں کوئی فرق نہیں جہاں آپکو موقع ملا اپنے ان کی تذلیل و تحقیر کی جہاں انہیں موقع ملا انہوں نے آپکی تذلیل و تحقیر کی۔۔۔

یہاں پر تو آپ دین حق کے پیروکار والا ظرف بھی نہیں دکھا سکے۔۔تعلیمات،احکامات،اور ایمان کی بات تو بہت دور کی۔۔۔!!

تحریر: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز

#ماسٹرمحمدفہیم

#CDCTeamOfPAK

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں