تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 20 مئی، 2021

 تقریباً سال پہلے گلابی نمک کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی۔۔۔اس ایشو کی طرف ایک دوست نے توجہ دلائی تھی اور سٹڈی کرنے پر حیران کن سٹیٹسٹکس سامنے آئے تھے۔۔۔

کہ کس طرح سے پاکستان کا یہ انمول خزانہ بھارت کوڑیوں کے بھاؤ اٹھا کر آگے اپنے نام سے اپنے برانڈ کے ٹھپے سے پوری دنیا میں پھیلا کر اربوں ڈالر کما رہا۔۔۔۔ یہ وہی نمک ہے جو بھارت ہم سے چوبیس پیسے جی ہاں 0.24 میں لے کر آگے 800 روپے من کے حساب سے بیچ رہا تھا۔۔۔!!2015 میں بھارت نمک کا ساتواں بڑا ایکسپورٹر تھا جس نے 129,097,000$ ڈالر کا نمک ایکسپورٹ کیا تھا پاکستان سے لے لے کر اور پاکستان خود اپنے ہی نمک کی ایکسپورٹ میں بیسویں نمبر پر بھی نہیں تھا۔۔۔

موسٹ امپورٹنٹ بات یہ کہ یہ نایاب نمک (پنک سالٹ) صرف اور صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے جس کے حوالے سے ڈان کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان اس سے کروڑوں ڈالر کما سکتا۔۔۔

الحمدللہ الحمدللہ کہ موجودہ حکومت نے اس طرف دھیان دیا۔۔اور پاکستان کے اس قیمتی اثاثے کو یوں بے مول ہونے سے بچانے کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی نمک کو پاکستان کے ٹیگ کے ساتھ عالمی منڈی میں رجسٹرڈ کروانے کا فیصلہ کیا

اور اب جیو گرافکل انڈیکیشن ٹیگ کے بعد پاکستان کا نمک پاکستان کے برانڈ/نام سے مارکیٹ میں جانے لگا ہے۔۔۔جس سے ایک تو اس عظیم قدرتی خزانے کی قدر ہوگی۔۔دوسرا یہ ایکسپورٹ ہماری معیشت کے لیے ایک اہم ستون بن کر کھڑی ہو گی اور تیسرا پاکستان کا ازلی دشمن جو ہمارے ہی مال سے نفع کما کر ہمارے ہی خلاف استعمال کر رہا تھا اس کا راستہ بند ہوگا۔۔۔!! یہ پاکستان کے لیے ایک بہت ہی اہم اور مفید فیصلہ ثابت ہونے جا رہا ہے ان شاءاللہ 🙂

#ماسٹرمحمدفہیم

13،دسمبر،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں