تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
منگل، 21 جنوری، 2020

CDC team of Pakistan Review 2019



مکمل پڑھیں 
سال 2019 میں سی ڈی سی
سی ڈی سی ٹیم کا سالانہ ریویو(احتساب)

ٹیم سی ڈی سی میں سال 2019 میں کم و بیش   942 تحاریر لکھی اور پبلش کی گئیں، پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹوٹل 702 گرافکس تیار کیے گئے۔
جن میں سے 240 تحاریر کاؤنٹر پراپیگنڈہ ، نیشنل/انٹرنیشنل ایشوز اور حب الوطنی کے فروغ پر مبنی! پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے، پاکستانی ٹیلنٹ کو ظاہر اور پروموٹ کرنے پر 146 اردو تحاریر 146 اردو گرافکس اور 82 انگلش آرٹیکل پلس گرافکس تیار کیے گئے!
اسلام مخالف عناصر کی طرف سے دین حق اسلام پر لگے شدت پسندی کے داغ کو ہٹاتے اور اس کا حقیقی روشن چہرہ پیش کرتیں 60 اردو و انگلش تحاریر اور 86  گرافکس تیار کئے گئے۔!
افواج پاک کی قربانیوں کو اجاگر کرتے، افواج پاکستان کی اہمیت اور کردار کو واضح کرتے 121 گرافکس اردو 121 ہی تحاریر اردو اور عالمی فورمز کے لیے 36 آرٹیکل پلس 36 گرافکس بنائے گئے۔ 
نئی نسل کو اپنے مذہب ملک اور ثقافت سے جوڑنے اور اسے دوسری اقوام کے تہواروں ، رسم و رواج اور ایام سے ہٹا کر  اپنے مذہبی ، ملکی اور ثقافتی تہوار اور قومی ایام کی طرف مائل کرنے اور ان کی تاریخی ، مذہبی و ثقافتی حیثیت کو پروموٹ کرتے ہوئے 89 تحاریر لکھی گئیں اور گرافکس بنائے گئے۔ 
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں، موجودہ جنریشن کو اپنے محسنوں کو یاد رکھنے اور ان کے ناموں، کاموں اور افکار کو زندہ رکھنے کے لیے بنائے جانے والے 48 گرافکس کے ساتھ 48 اردو تحاریر لکھی گئیں۔ 

سی ڈی سی پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں سال 2019 میں ٹوٹل 76 ویڈیو تیار کی گئیں۔ جن میں سے باقاعدہ ڈاکیومنٹریز 23۔ یوم پاکستان پر تیار کی گئی پیغامات ویڈیو 32 اور مختلف نیشنل،انٹرنیشنل ایشوز پر ایڈٹ کی گئی 21ویڈیوز شامل ہیں۔!

قادیانی عبد الشکور کی ٹرمپ سے ملاقات ایشو پر 03 اردو تحاریر، 03 انگلش آرٹیکل ٹوٹل 40 گرافکس ختم نبوت سے متعلقہ تیار کیے گئے جن میں سے 16 گرافکس قادیانیوں کے شرعی اور آئینی اعتبار سے غیر مسلم ہونے کے ہیں۔

کشمیر ایشو پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی، خود مختار کشمیر کے پراپیگنڈے کو رد کرتی، ارٹیکل 370 کی منسوخی ، پاکستان پاس موجود آپشن ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور اس کی قانونی حیثیت ، کشمیر ایشو پر ہماری ذمہ داریاں اور کرنے کے کام پر مبنی کم و بیش 23 تحاریر،02  اردو ویڈیوز۔
اس کے علاوہ کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 06 انگلش آرٹیکل جن میں (کشمیر میں کلسٹر بمب کے استعمال پر، کشمیر ایشو پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتا، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدکشمیر اور کشمیریوں کی صورتحال کو واضح کرتا، کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مبنی، کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون پر مبنی آرٹیکلز شامل ہیں) 11 انگلش گرافکس، 02 جامع انگلش ڈاکیومنٹریز(01 ارٹیکل 370 کی منسوخی اور اس کے اثرات پر 02 کشمیر میں انسانیت کی تذلیل، انسانی حقوق پلس عالمی قوانین کی پامالیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر)
اس کے علاوہ کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کو لیٹر(میل)
عالمی عدالت انصاف کو لیٹر(میل)
مسلم ممالک(انڈونیشیا ، ایران ، سعودی عرب ، ملائیشیا ، ترکی) کو لیٹر(میل)

بلوچستان سانحہ پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 04 انگلش آرٹیکل، 06 انگلش گرافکس اور انگلش سب ٹائٹل کے ساتھ تیار کیے گئے جنرل بکرم سنگھ ، کلبھوشن یادو اور میجر گورو آریا کے ویڈیو بیانات۔

سری لنکا اٹیک کو بھارتی دہشتگردی کا شاخسانہ ثابت کرتا، سری لنکن حکومت کے بیانات سمیت متعدد ثبوتوں پر مبنی انگلش آرٹیکل،01  انتہائی جامع انگلش ڈاکیومنٹری اور 04 انگلش گرافکس۔

سی اے بی بل پر اوفینسو رول پر کام کرتے ہوئے، 70  سے 90 آئیڈیز اور ٹویٹر اکاؤنٹس سے مسلمانانِ ہند کو جگائے رکھنے اور ان پر دو قومی نظریہ واضح کرنے کے علاوہ مزید سٹریٹجک(خفیہ) ورکنگ۔

اسی سال انٹرنیشنل ورکنگ کے لیے، عالمی سطح پر اسلام و پاکستان کے حقیقی مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے سمیت ڈیفنسو اور اوفینسو ورکنگ کو بھی گوگل سرچنگ میں لانے کے لیے سی ڈی سی آفیشل ویب سائٹ ڈویلپ کی گئی، جس پر اب تک 140 آرٹیکل پلس گرافکس پبلش کیے جا چکے ہیں اور تقریباً سو کے قریب پینڈنگ۔

کاونٹر پراپیگنڈہ، فیسبک آئی ڈیز یا ٹویٹر تک محدود ہونے کی وجہ سے پراپیگنڈہ فیکٹری ویب سائٹس کے ذریعے دائیں بازو پر حاوی نظر آتی تھی اس کے تدراک کے لیے سی ڈی سی کی اپنی ورڈ پریس بلاگنگ ویب سائٹ فہم لانچ کی گئی، تاکہ گوگل سرچرز کو بھی اسلام و پاکستان و افواج پاکستان کے خلاف کئے گئے پراپیگنڈے کے رد سمیت متعدد مثبت ، مفید اور پر مغز تحاریر تک رسائی حاصل ہو۔

گراؤنڈ ورکنگ میں نظریہ پاکستان کی ترویج ، لسانیت ، قومیت ، صوبائیت اور مسلکی منافرت کو ختم کر کے باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کی ترکیب کے لیے ابتدائی طور پر 1000 کی تعداد میں پوسٹرز کا آرڈر کیا گیا ہے جو چند دن میں پورے پاکستان میں لگا دیے جائیں گے۔

پرو پاکستان ٹرینڈنگ کے لئے ٹی ڈی سی ٹویٹر ڈیسک سی ڈی سی کا قیام الگ سے عمل میں لایا گیا، تاکہ جو آحباب کسی وجہ سے مین ٹیم کا حصہ نہیں وہ بھی ٹی ڈی سی میں شامل ہو کر بساطِ بھر کوشش میں حصہ ڈال سکیں۔
(حساس نوعیت کی اوفینسو ورکنگ اس پوسٹ میں شامل نہیں کی گئی، رازداری کے پیش نظر ایسی تمام سٹریٹجک ورکنگ سی ڈی سی (مین ٹیم) کے چند گنتی کے ممبران تک محدود رہتی)

منفی پوائنٹس ؛ انٹرنیشنل ورکنگ توقع سے تھوڑی کم رہی۔ آخری مہینوں میں ٹویٹر ڈیسک کی ری ارگنائزنگ کی وجہ سے ٹرینڈنگ کا معیار سال کے ابتدائی دنوں جیسا برقرار نہ رہ سکا۔۔! کچھ ایشوز کی وجہ سے آخری دو ماہ میں یوٹیوب چینل پر خاطر خواہ کام نہ ہو سکا۔

لیکن ایک چیز کا اطمینان ہے مکمل الحمدللہ کہ ٹیم سی ڈی سی نے بساط بھر کوشش پورے دل سے اور خلوص نیت سے کی، ان شاءاللہ آئندہ سال میں گزشتہ سال کے منفی پوائنٹس کو دہرایا نہیں جائے گا، مزید آپ احباب ٹیم سی ڈی سی کی ورکنگ کے حوالے جو رائے دینا چاہیں، کسی چیز یا ورکنگ کی نشاندہی کرنا چاہیں یا تجویز دینا چاہیں تو کمنٹ باکس میں دے سکتے ہیں۔
(جو احباب سی ڈی سی مین ٹیم یا کسی مخصوص ڈیپارٹمنٹ کا حصہ بن کر وطن عزیز کے لیے کی جانے والی مثبت و مفید کاوشوں کا حصہ بننا چاہیں وہ کمنٹ میں بتا سکتے ہیں)



0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں