تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
ہفتہ، 28 ستمبر، 2019

اخے۔ گفتار کے غازی ۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز



پہلے ارادہ بنا تھا کہ جو اب بھی بغض انڈیلے اس کو اس کی پسندیدہ خوراک یعنی چھتر مہیا کیے جائیں۔۔مگر کچھ دوستوں کے سمجھانے پر رک گیا۔۔
(جس کو زیادہ ضرورت ہوئی اسی مہیا کیے بھی جا سکتے😉)

چلیں لوجیکل بات کرتے ہیں۔۔!!

ایک بات بہت زیادہ سننے میں آ رہی کل سے۔۔اس مخصوص طبقے کی طرف سے جسے انگلش کی وجہ سے خان کی باتیں سمجھ نہیں آئی(یہ میرا حسن ظن ہے کہ مجھے لگ رہا انگلش کا مسئلہ بغضیوں کے دماغ کا نہیں)

کہ یہ باتیں کر رہا ہے۔۔!! تقریریں کر رہا ہے۔۔!! گفتار کا غازی ہے۔۔!!
کردار کا نہیں۔۔!! وغیرہ وغیرہ

اچھا تو آپ بتائیے آپ کا ائیڈیل کون۔۔؟؟

√•• یعنی وہ بندہ بتائیے جس کو آپ سمجھتے کے وہ باتیں نہیں کرتا عمل کرتا۔۔۔نواز شریف۔۔؟ فصل الرحمن۔۔؟ بلاول بھٹو۔۔؟ یا کوئی اور۔۔؟ بتا دیں کمنٹ میں،میں منتظر ہوں۔۔!!

√•• اس کے بعد آپ اپنا بتائیے،آپ نے کیا پوٹا(اکھاڑا) اپنی پیدائش سے لے کر اب تک،اسلام و پاکستان کے لیے(عملی طور پر)

√•• کچھ علماء و نیم علماء حضرات کی طرف سے بھی یہی اعتراض آیا تھا کہ جی یہ باتیں جھاڑ رہا،تقریریں کر رہا۔۔! ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں،آپ سارا سال منبر پر بیٹھ کر کیا کرتے۔۔؟؟ جتنی آگ آپ(مخصوص) منہ سے نکالتے یقین مانیے دنیا کی کوئی فائر برگیڈ اس پر قابو نہیں پا سکتی،اس لیے میں ہرگز آپ کو گفتار کا غازی نہیں کہوں گا۔۔!! خیر میں کہہ رہا تھا آپ کیا کرتے سارا سارا سال بلکہ پوری پوری عمر،اپنے محلے کی گلی کی شہر کی مسجدوں پر گلیوں میں سڑکوں پر یہی تقریریں کرتے،اور انہیں تقریروں کے بل بوتے پر ماچے خان بنے پھرتے جیسے آپ جیسا سیانا،بولنے والا،بات کرنے والا کوئی دوسرا پیدا ای نیئں ہوا،آپکی ناک آسمان سے باتیں کر رہی ہوتی سارا سال اپنی گلی میں یہی کر کے۔۔۔ جو عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے کیا،بلکہ سوری ٹو سے۔۔آپ سے موازنہ نہیں بنتا،عمران خان نے آپ سے کہیں بہتر اور اتنے بڑے پلیٹ فارم پر جا کر کیا ہے جو آپ کی نسلوں کی تقریریں اکٹھی کر لی جائیں تو بھی اس کی دھول تک نہ پہنچ پائیں۔۔!!!

اور یہاں آصف بھائی کا لکھا ایک پوائنٹ ایڈ کر رہا ہوں کہ اگر تقریر اتنی ہی  بے فائدہ اور فضول چیز ہے تو یہ جو پارلیمان میں ملک بھر کے نیم خواندہ حضرات جہالت ، تعصب اورضد کی جگالی  فرماتے ہیں جس کا ایک دن اس قوم کو مبلغ چار سو لاکھ میں پڑتا ہے کیا خیال ہے،اس پر بھی پابندی لگوا دینی چاہیے۔۔؟

یہ پوسٹ بھی اتمامِ حجت والی بات ہے،ورنہ جن ۔۔۔۔ کو یہ سمجھ نہ آئے کہ یو این اجلاس کس لیے ہوتا۔۔اور وہاں 196 ممالک کے سربراہان کیوں جاتے ان سے کیا بحث کی جائے۔۔یہ شاید سمجھ رہے کہ وہاں پوری دنیا کبڈی کبڈی کھیلے گی۔۔۔اخے صرف تقریر۔۔!
••√ اچھا چلو بتاو خان کیا کرتا وہاں۔۔؟؟

••√ اب بتاتا ہوں خان نے کیا کیا۔۔؟
کبھی فتووں سے فرصت ملے تو دنیا میں گوگل سرچرز کی تعداد چیک کیجئے گا کتنی ہے،،اس گوگل سرچ میں اس خطاب سے ایک دن پہلے خان ٹاپ سیکنڈ سرچر تھا،ٹاپ سیکنڈ سرچر ۔۔! یعنی پوری دنیا۔۔ایک دو ملک نہیں صرف مسلمز نہیں۔۔پوری دنیا کی نظریں مرکوز تھیں خان پر۔۔۔اور اس وقت خان نے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا،بتایا کہ دنیا کو اس طرح سے اسلاموفوبیا ہے،بتایا کہ اسلام دہشتگرد نہیں،خان نے بتایا کہ ہمارا سلام وہ ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لایا ہوا ہے،بتایا کہ مذہبی بنیاد پر خودکش مسلمان نہیں،بتایا کہ خود کش حملوں کے موجد آپ ہندو اور مغربی ممالک ہیں،بتایا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح آپ لوگ کرتے ہیں گستاخی کر کے،بتایا کہ جیسے یہودیوں کی ہالوکاسٹ سے پھٹتی ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے بلاسفیمی سے،بتایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،بتایا کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،اور کون کر رہا،خان نے اس وقت انڈیا کو، مغرب کو، مغربی انتہا پسندی کو، مغربی اسلاموفوبیا کو، مغربی ڈبل سٹینڈرڈ کو، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مکاریوں کو،اس وقت ننگا کیا جب پوری دنیا اس پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔۔۔!! 
یہ کیا خان نے۔۔! آپ بتائیے،آپ کے آئیڈیل جنہیں آپ کردار کا غازی سمجھتے کہاں ہیں،کون ہیں،اور کیا کیا انہوں نے۔۔؟؟؟
آپ خود کیا ہیں۔۔؟ آپکی اوقات کیا ہے۔۔؟ اور کیا آج تک پوری زندگی میں کیا ہے آپنے۔۔؟
نوٹ: کمنٹ میں لوجیکل بات کرنی ہے،جواب دینا ہے،سوالات کا،جہاں میں غلط ہوا،میں مانوں گا۔۔! لیکن اگر اپنے اندر کے گند کی الٹی کرنے کی کوشش کی تو۔۔!!

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں