تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 12 جون، 2019

پی ٹی ایم کا ایک اور جھوٹ ۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز

پی ٹی ایم کا ایک اور جھوٹ

میں نے لمبے عرصے سے پی ٹی ایم کو غدار لکھنا چھوڑ دیا ہے، کیونکہ پی ٹی ایم کے ساتھ ہمارے بہت سے پشتون بھائی ایسے بھی شامل چکے ہیں جو پی ٹی ایم کے  خوشنما حقوق کے نعروں کی حقیقت سے واقف نہیں، یہی وجہ ہے کہ اب میرا فوکس یہ فرق واضح کرنے پر ہوتا ہے کہ اپنے پشتون بھائیوں کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے جو محب وطن ہیں اور صرف حقوق کے لیے کھڑے ہیں، منظور پشتین کا ایک واضح ترین جھوٹ آپکے سامنے پیش کر رہا ہوں، ارمان لونی کی موت جو کہ ہارٹ اٹیک سے ہوئی اسے اداروں کا تشدد کہا،

جھوٹ کے پاؤں تو ہوتے نہیں،پہلے منظور پشتین نے لکھا کہ اس کے سر پر بندوق کے بٹوں سے مارا پھر کسی عقل والے نے بتایا ہو گا لاش کے چہرے اور سر پر تو تشدد کے نشان ہی نہیں اور ساتھ ہی اسکو اپنی پوسٹ سے ایڈیٹ کر کے ریموو کر دیا، کامن سینس کی بات ہے جسے خود کو معلوم نہیں تشدد ہوا کہ نہیں بندہ زخمی یا نہیں لیکن وہ خفیہ اداروں کا نام لگا کر تشدد کا الزام لگا رہا ہے تو اس کا مقصد کیا ہو سکتا۔ اسکرین شاٹ اٹیچ ہیں چیک کر لیں مزید منظور کی وال پر یہ پوسٹ ابھی بھی موجود ہے جس کا لنک  دے رہا ہوں جسے کنفرم کرنا ہو جا کر ایڈٹ ہسٹری سے چیک کر سکتے ہیں۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2023416951089339&id=100002631606029

نوٹ: یہ بات واضح رہے کہ پی ٹی ایم پوری کی پوری ملک دشمن نہیں ہے بلکہ اسکی قیادت اور کرتا دھرتا دشمن عناصر کے ہاتھوں میں ہیں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے لانچ کرتے ہیں، جسے ہمارے بھولے بھالے پشتون بھائی سچ مان کر اپنے اداروں سے متنفر ہو رہے ہیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں