سب سے پہلا حکومت نے عدالت نے عا+صیہ کیس کو جس طرح سے ڈیل کیا۔۔۔لبرل حکومت سے کوئی اور توقع تھی بھی نہیں لیکن پھر بھی عدلیہ سے جو تھی وہ بھی گئی پورے سسٹم پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا وہ فیصلہ۔۔۔!!
اور پھر جب عوام سڑکوں پر تھی۔۔جب حالات خراب تھے،اس وقت جو معاہدہ کیا تھا وہ کدر ہے اب۔۔پہلے فیصلہ بےسروپا اب معاہدے کی خلاف ورزی اس طرح سے بنانی مدینہ کی ریاست۔۔کیا عوام کے ساتھ کے بغیر ہی بن جائے گی یہ ریاست۔۔؟؟ چلیں حکومت نے جو کیا سو کیا ہم نے کیا کیا۔۔؟غلط کو ٹھیک کرنے کے لیئے غلط کا سہارا۔۔۔!!؟
میں چیخ چیخ کر رہ گیا اس وقت کے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں اپنا نقصان کروائیں گے،کچھ ہاتھ نہیں آنا۔۔۔سامنے لبرل حکومت اور اس کے اوپر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا بیرونی دباؤ بھی،،بیسیوں پوائنٹس سامنے رکھے مگر بے سود وہاں پر ہماری طرف سے غلط کیا گیا۔۔عاشقان نے ڈائریکٹ ڈائریکٹ ڈائریکٹ صاف الفاظ میں ریاست کے خلاف بغاوت کے لیئے بڑھکایا عوام کو فوج کے خلاف عدلیہ کے خلاف اور حکومت کے خلاف یعنی کے ریاست کے تینوں ستونوں کے خلاف۔۔میں نے لاکھ سر مارا پوائنٹس لکھ لکھ کر دیئے کہ ان پر کام کریں یہ ہے کرنے کا کام یہ وجوہات ہیں تفصیلاً لکھا کہ جو کر رہے اس سے یہ نقصان اس سے مقصد بھی پورا نہیں۔۔۔اگر اس طرح کرو گے تو یہ فائدہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔پانچ تفصلی جامع پوسٹیں کی تھیں
آسیہ ملعونہ کی گستاخی کے ثبوت اور اس پر کام کرنے کے لیئے ترغیبی پوسٹ کا لنک جو پہلی مدلل ترین( ثبوتوں کے ساتھ) پوسٹ کی گئی تھی۔۔👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1956692937755065&id=1706439679447060
دوسری پوسٹ جس میں بتایا کہ دشمن ایکٹو ہو چکا پراپیگنڈہ کر رہا،مقصد ہائی جیک ہونے کا خطرہ کچھ خیال کریں،منت کی تھی کہ پرامن رہیں،آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں،عدالتی اپروچ کریں،حافظ سعید صاحب صاحب نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا اسے فالو کرے۔۔👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1958716780886014&id=1706439679447060
تیسری مدلل ترین جامع ترین پوسٹ جس میں ایک ایک پوائنٹ الگ الگ کر کے لکھا سمجھایا کہ میرے بھائی یہ نہ کرو یہ غلط اور یہ کرو اس کا یہ فائدہ پوائنٹس کی صورت میں لکھا کہ نمبر ایک یہ نمبر 2 یہ اس طرح سے کریں تو فائدہ ہو گا ملاحظہ فرما لیں ذرا پوسٹ کو اور اس میں دیئے گئے پوائنٹس کو لنکس دے دے کر بتائی ایک ایک بات👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2271779523079558&id=100007425975910
چوتھی پوسٹ جس میں اوپر والی تینوں کا اور لاسٹ نتیجے کا اینالسز سامنے رکھ کر سمجھانے کی کوشش کی گئی باقاعدہ شاٹس لگا کر کہ بھائی یہ دیکھیں یہ کہہ رہا تھا اس طرح سے ہونا وغیرہ وغیرہ 👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2272873116303532&id=100007425975910
سنگین غلطی کے نام سے تحریر جس میں مثالوں سے بتایا کہ جیسا حملہ ہو جیسا معاملہ ہو اسے اسی طرح سے ڈیل کرنا پڑھتا،جذباتیت نقصان کا باعث بنتی،کوئی بھی کام کرتے ہوئے دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے پھر ہی مقصد پورا ہوتا۔۔۔!!👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2277811799142997&id=100007425975910
لیکن پھر وہی جذباتیت،یعنی کے حکمت یا مصلحت یا مقصد کا تو کہیں نام ہی نہیں۔۔آ بیل مجھے مار والا کام کیا وہ جو پہلے سے بہانہ ڈھونڈ رہے تھے انہیں آپ نے بہانوں کی لسٹ تھما دی۔۔۔۔
آج وہ بغاوت کی شقیں لگا کر سبھی کو اٹھا کر اندر پھینک رہے۔۔دنیا کا کوئی قانون بھی اس گرفتاری کو غلط ثابت نہیں کر سکتا۔۔سوائے عشق کے جس کی یہاں گنجائش نہیں۔۔۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا اگر کوئی دوسرا غلط کرے تو آپکے غلط کا ٹھیک ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل جاتا۔۔!!غلط کے بدلے غلط کیا جو کہا تھا وہی ہوا فائدہ کوئی نہیں نقصان سامنے ہے۔۔۔۔۔۔
لاکھوں لوگوں میں سے کیا سب مل کر بھی کوئی لیول کے چار وکیل ہائر نہیں کر سکے کیا کسی کو معلوم نہیں تھا کہ قانون کیا ہے، کس طرح سے اپروچ کرنی،میں نے جو پوائنٹس لکھے تھے ایک بار ان پر نظر دوڑا لیں اور بتائیں کیا ان سبھی میں سے کسی ایک پر بھی کسی نے کام کیا،میں ایک انپڑھ سا پینڈو سا بندہ میں نے جو پوائنٹس دیئے اس سے کہیں بڑھ کر آپ سوچ سکتے تھے پھر کیا کیا۔۔!!کیا کوئی بندہ ایسا نہیں تھا جو انہیں روکتا کہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مت مارو مقصد فوت ہو جائے گا۔۔۔!!پوری تحریک جس نے واہ واہ کی تھی،ان فتوں پر اور بغاوتی رویے پر ان میں سے کتنے ساتھ ہیں آج۔۔۔!!
اب بیان لاتعلقی آ رہے ہیں۔۔۔اب عشق کہاں گیا۔۔!!
اچھا اب ہم غلطی دہرا رہے ہیں،پہلے بھی اسی جذباتیت اور فسادی رویے سے یہ نوبت آئی اب بھی سارے فیسبک پر جہادی بنے ہوئے ہیں اور گالم گلوچ ایک دوسرے کو طعنے کفر کے فتوے اور پتہ نہیں کیا کیا ۔۔۔۔ ابھی 50 بندے اٹھا کر حکومت اندر پھینک دے کہ سوشل میڈیا پر شر انگیزی کر رہے تو یہ میدان جنگ بھی پھولوں کی مسہری کی طرح ہو جائے گا بالکل ایسے ہی جیسے پہلے لاتعلقی کے اعلانات آ رہے۔۔۔پھر فیسبکی دانشوران نے کہنا ہم نے تو کبھی انڈرائیڈ موبائل بھی نہیں دیکھا۔
لہذا میرے بھائی خدارا خدارا حقیقت کی دنیا میں واپس آ جائیں سبھی لوگ ،پرانی غلطیاں نہ دہرائیں۔۔۔۔جو غلطی پہلے کی وہی دوبارہ کی جا رہی۔۔۔گرفتاری پر پوری تحریک میں سے کسی بندے نے یہ نہیں کہا کہ دیکھیں کیا چارجز لگائے جا رہے ہیں ۔۔ان کو ڈیل کیسے کرنا ۔۔۔گرفتار ارکان اور لیڈران کو کیسے باہر لانا۔۔۔کیس کیسے لڑنا۔۔سب عاشق فیسبک پر جہاد میں مصروف ہیں ادھے حکومت کو گالیاں دے رہے آدھے لبیک والوں کو۔۔۔۔۔۔تف ہے اس دانشوری پر تف ہے اس عقل پر اور افسوس ہے اس دعویٰ عشق پر جو درست سمت نہیں دے سکا۔۔۔۔
مجھے معلوم اثر نہیں ہونا مگر پھر بھی ایک بار پھر ہاتھ جوڑتا ہوں🙏🙏
•• سوشل میڈیا یا گراؤنڈ پر بھی فساد نہ پھیلائیں،ایک دوسرے کو گالم گلوچ نہ کریں،تحریک والے اور باقی سب بھائیوں سے خاص طور پر گزارش کہ حکومت کے خلاف بغاوتی رویہ نہ اپنائیں(مجبوری ہے مقصد کے لیئے) کیونکہ اس سے حاصل کچھ نہیں ہونا الٹا نقصان،پہلی مثال آپ کے سامنے ہے۔۔!
•• پی ٹی آئی والے یا حکومت کے موقف کی حمایت کرنے والوں سے گزارش کہ خدارا،ایسا رویہ نہ اپنائیں جو اسلام اور پاکستان کو الگ الگ پلڑے میں رکھ دے،سب سے پہلے اسلام سب سے پہلے اسلام پھر پاکستان،لہذا حکومت یا پی ٹی ائی کی سپورٹ میں مقصد نہ بھولیں ناموس رسالت کا معاملہ ہے ایمان کا معاملہ ہے، لبیک والوں کو یا اپنے باقی بھائیوں کے طریقے سے اختلاف ہو سکتا آپ کو مقصد سے نہیں لہٰذا لڑائی جھگڑے کے بجائے ان کو احسن انداز میں سمجھائیں کہ اس طریقہ کار سے چلیں۔۔!
کرنے کے کام۔۔۔👇👇
•• حکومتی مشینری کو پرامن ہونے کا یقین دلائیں۔۔!!
•• رضوی صاحب سمیت تمام گرفتار لیڈران کی گرفتاری کو فالو کریں کہ کن بنیادی پر کی گئی(معلوم ہیں سبھی کو) ان کو مدنظر رکھتے ہوئے معافی نامہ یا جو بھی طریقہ کار اپنایا جائے عدالتی اس کے ذریعے سے لگائے گئے چارجز کو ختم کرنے کی کوشش کریں،اور بہترین ٹاپ لیول وکلاء کے ذریعے سے رہائی کی کوشش کریں۔۔!!
•• رہائی کے بعد یا خدانخواستہ رہائی جلدی نہ ہونے کی صورت میں بھی مقصد پر فوکس رکھیں۔۔آسیہ کیس کو فالو کریں اور اس فالو اپ میں پہلے والی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔۔!!
•• اس میں تمام تر مذہبی جماعتوں سے رابطے کریں،انہیں اعتماد میں لے اور ساتھ ملائیں۔۔!!
•• حکومت اور اداروں کو اپنے پر امن ہونے کا یقین دلا کر اعتماد میں لیں کہ ہم قانونی لحاظ سے کیس لڑنا چاہتے ہیں ہمیں سپورٹ کریں۔۔۔!!
•• تمام تر بڑی درگاہوں کے سجادہ نشینوں سے رابطے کریں،انہیں کہیں خود اور اپنے کروڑوں مریدین کی مدد سے اپکو سپورٹ کریں۔۔!!
•• منبر و محراب کے ذریعے اور عام پیغام کے ذریعے جو عوام گزشتہ دھرنے میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے بدظن ہوئی اسے معاملہ سمجھا کر اعتماد میں لیں۔۔!!
•• میڈیا کو ساتھ ملائیں،جو غیر جانبدار چینل یا نیوز پیپر راضی ہوتے ان کے ذریعے سے معاملے کو ہائی لائٹ کریں اور اپنے مطالبے کو احسن انداز میں پیش کریں تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آپکو سراہا جائے نہ کے شدت پسند دہشت گرد کے خطاب سے نوازا جائے۔۔!!
•• حکومت مخالف سیاسی جماعتوں سے کوآرڈینیٹ کیا جائے،اور انہیں ساتھ ملا کر سیاسی محاذ پر اور اپوزیشن کے ذریعے سے فورس کیا جائے حکومت کو،بالکل بھی حل نہ نظر آنے پر عدم اعتماد جیسی تحریک کا استعمال کیا جائے (مگر یہ اس وقت ممکن جب عوام سیاسی جماعتیں اور مذہبی جماعتیں آپکے ساتھ ہوں گی)۔۔!!
•• سیاسی محاذ پر خود کو مظبوط کیا جائے تاکہ لبرل حکومت کو ہٹا کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو تخت پر لانے کی مثبت اور مفید کوشش کی جا سکے،جو کہ جذباتی نعروں سے ممکن نہیں(سیاسی محاذ پر مضبوط کرنے کے لیئے سیاستدانوں کی طرح سوچنا ہوگا)۔۔!!
#نوٹ: موجودہ صورتحال یہ ہے کہ تمام تر اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کر کے انہیں آپ اپنے خلاف کر چکے ہیں۔۔گزشتہ دھرنے میں بغاوتی اور جذباتی رویے کی وجہ سے عوام کے ایک بڑے طبقے کو متنفر کر چکے ہیں،باقی سیاسی،مذہبی،سماجی،جماعتوں سے کوارڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بھی سپورٹ حاصل نہیں۔۔۔!! یہ تمام چیزیں سٹانس کمزور کر رہی ہیں۔۔!!
آپ مقصد اس وقت حاصل کر سکتے ہیں،جب عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت آپکے ساتھ نہیں تو خلاف بھی نہ ہو،ادارے آپکے ساتھ ہوں،عوام کی سپورٹ حاصل ہو،اپوزیشن اور باقی سیاسی جماعتیں آپکے ساتھ ہوں،تمام مذہبی جماعتیں نہ صرف تائید کریں بلکہ آپکے ساتھ کھڑی ہوں،تمام سماجی جماعتیں،طلبا تنظیمیں اور بڑی درگاہیں آپکو سپورٹ کر رہی ہوں،سارا نہیں تو کچھ نہ کچھ میڈیا کم از کم اپکا موقف اور مقصد ضرور ہائی لائٹ کرے،اور اس کے بعد آپ خود کوئی غلطی نہ کریں جس سے عدالت یا حکومت کو کوئی جواز ملے آپکے خلاف ایکشن کا،ٹوٹلی قانونی آئینی طریقہ کار فالو کریں۔۔پھر ہی ہمارا سٹانس مضبوط ہوگا پھر ہی مقصد کا حصول ممکن ہے،کیونکہ ہر جنگ جذباتی نعروں سے اور عشق کے دعووں سے نہیں جیتی جا سکتی،کچھ دور اندیش فول پروف اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔۔۔!!
یاد رکھیئے۔۔!! منزل کی جتنی مرضی چاہ ہو آپ اس وقت تک اسے حاصل نہیں کرسکتے جب تک درست راستے کا انتخاب نہیں کرتے۔۔!!
Master Mohammad Faheem Imtiaz-ماسٹر محمد فہیم امتیاز Commander Cyber Defence & Combat Team of Pakistan

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔