تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

 فرقہ واریت ہے کیا۔۔۔!!

اختلاف کو فرقہ واریت نہیں کہا جاتا کبھی بھی، جو عموماً سمجھ لیا جاتا۔۔۔"فساد" فرقہ واریت ہے۔۔۔ یعنی اختلاف سے آگے بڑھ کر گستاخی،نفرت،بغض،الزام تراشیاں،تکفیر در تکفیر وغیرہ وغیرہ۔۔۔


ان سب چیزوں کو ختم کرنے میں سب سے اہم کردار علماء ہی ادا کر سکتے۔۔ایسے علماء جو روایتی مسلکی افکار کے بجائے دین حق کو براڈڈ پراسپیکٹ میں سمجھا سکیں سکھا سکیں۔۔تمام مکاتب فکر کے ایسے علماء جو حدود و قیود کا تعین اپنے فرقے میں بھی اتنا ہی سکھائیں جتنا دوسرے سے ڈیمانڈ کیا جاتا۔۔یہ ایک بہت لمبا ٹاپک۔۔میں مثال دے دیتا سمپل۔۔۔

گزشتہ دنوں بھی لکھا تھا کہ سب سے پہلے احترام کو لاگو کیا جائے۔۔چاہے پڑھا کر سمجھا کر چاہے ڈنڈے سے۔۔

جیسے اگر آج کچھ شیعہ ذاکرین جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں بکواسات کرتے وہ بند ہو جائے تو فرقہ واریت (فساد) کا ایک بڑا چیپٹر کلوز ہو جائے گا۔۔۔جو معتدل شیعہ علماء ہیں وہ خود اپنے اندر سے گندے انڈوں کو نکال باہر کریں ان سے برات کا اظہار کریں۔۔اس کے بعد بھی جو بچیں ان پر ریاستی رٹ کا اطلاق ہو باقاعدہ طور پر قانون کے مطابق انہیں ریاستی سطح پر لٹکایا جائے۔۔۔


ایسے ہی سنیوں کی طرف سے سبھی شیعہ پر(ایک بڑے طبقہ) جنرلی فتویٰ تھوپنے کنٹرول کیا جائے زبردستی سبھی شیعہ کو گستاخ،سبھی کو کافر اور باقی سب فتوے لگانے سے باز رہا جائے۔۔۔ جو توحید پر غلط ہو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے نعوذباللہ الوہیت(خدائی) کا عقیدہ رکھے اسے ہی کفر پر اور جو اہانت کا مرتکب ہو گستاخی کرے اسے ہی گستاخی پرمحمول کیا جائے نہ کے اندھا دھند ایک بڑے طبقے کی تکفیر کی جائے اس کے اختلافی عقائد کو بھی طنز و تشنیع کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جائے۔۔۔

ایسی ہی بہت ساری چیزیں ہر ہر فرقے کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔


اور یہ بھی دیکھیے۔۔کہ عقائد ایک الگ میٹر ہے۔۔یہاں عقائد کی نہیں رویوں کی بات ہو رہی ہے۔۔عقائد ہم کسی کے زبردستی نہیں بدل سکتے۔۔۔لیکن رویے بدلنے پر کام کیا جا سکتا۔۔۔کوئی جو مرضی عقیدہ رکھے لیکن مقدسات کی اہانت نہ کی جائے۔۔جو مرضی اختلاف رہے لیکن ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا جرم سمجھا جائے اور مکمل طور پر باز رہا جائے۔۔۔ہر ہر فرد جب اپنی حدود و قیود کو سمجھے گا تو ڈیفینیٹلی یہ فساد ختم ہو سکتا۔۔۔اور یہ فساد ہی فرقہ واریت ہے بغیر منافرت اور فساد کے اختلاف تو باعث رحمت ہے۔۔۔!!

⁦✍️⁩: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز

#ماسٹرمحمدفہیم

#CDCTeamOfPAK

#WarAgainstSectarianism

09،ستمبر،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں