تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 20 مئی، 2021

 میرا کچھ عرصہ واسطہ رہا ملحدین سے۔۔ایکچولی ایکٹوزم کا آغاز ہی وہاں سے ہوا تھا۔۔پہلے فیسبکی نام نہاد ملحدین کے شکنجے میں پھنسا پھر اللہ پاک کے فضل سے وہاں سے نکل آیا تو رد الحاد میں قدم رکھا جہاں کچھ عرصہ ان کا رد کرتے گزرا۔۔۔۔

خیر اس پورے سفر میں مجھے جو سمجھ آیا وہ یہ کہ سوشل میڈیا پر لور لور پھرنے والے اور گستاخیاں کرنے والے دوسروں کے مقدسات کی توہین کرنے والے یہ حقیقت میں ملحدین بالکل بھی نہیں۔۔۔ملحد کو ان سب سے غرض بھی نہیں ہوتی اور ضرورت بھی نہیں۔۔۔ایوین کے جو بندہ متشکک ہوتا وہ بھی پریشان حال ہوتا وہ بھی گستاخیوں کا راستہ اختیار نہیں کرتا۔۔۔

یہ دیسی لبرل ٹائپ چند مذہب بیزار لوگوں کا الگ ہی ٹولہ ہوتا جو اپنی انا کی تسکین اور اپنی روایتی ماحول میں ملنے والی گھٹن کا ساڑ نکالنے کے لیے گستاخیوں پر اتر آتے ہیں، مذہب اور مقدسات کی تضحیک میں اپنی تسکین کا سامان ڈھونڈنے لگتے ہیں۔۔۔جس میں ایک لاشعوری کوشش اپنے من پسند لائف سٹائل کو دین حق کے بتائے ہوئے راستے کے مقابلے میں جسٹیفائی کرنا بھی ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ ان کا اپنا کوئی کوڈ آف لائف نہیں ہوتا(کچھ مغرب اور کچھ اپنی خواہشات کا تیار کردہ ملغوبہ ہوتا ہے) تو یہ اسے کسی بھی ٹھوس دلیل پر درست ثابت کرنے جوگے نہیں ہوتے۔۔لہذا یہ اپنے کھوکھلے نظریات اور طرز عمل کا دفاع کرنے کے لیے گستاخیاں اور مذہب/ مذہبی کی تضحیک و تحقیر شروع کر دیتے ہیں(تاکہ اسے کمتر ثابت کر کے اپنا آپ صحیح دکھا سکیں)۔۔۔

#ماسٹرمحمدفہیم

20،دسمبر،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں