تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

 اچھی خاصی مثبت،منطقی اور معتدل پوسٹوں پر،براڈڈ پراسپیکٹ میں رکھے گئے پلاٹ پر جب کوئی بند دماغ آ کر اس میں سے بھی ٹیڑھا میڑھا کر کے کوئی نیگٹو کمنٹ کرتا ہے،کوئی متعصبانہ یا کنجسٹڈ سا تبصرہ کرتا ہے تو بندہ سر پیٹ کر رہ جاتا ہے۔۔۔

اور اسی میں ایسا ایسا ججمنٹل رویہ دیکھنے میں آتا کہ بندہ آنکھیں پھاڑے رہ جاتا کہ پوری تحریر میں کسی بھی جگہ پورے مدعے میں کسی ایک نقطے سے بھی ایسا احتمال ممکن بھی۔۔؟؟ جو یہ بندہ ازیوم کیے کھڑا۔۔۔ سئی کوئی ٹکا کے چول ماریں گے😃

جس کا تحریر سے پوسٹ سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں اور کہیں گے اچھا اچھا تو اس کا یہ مطلب وغیرہ وغیرہ۔۔۔


دراصل ایسے تبصرے تبصرہ کرنے والے کے تعصب کو ظاہر کر رہے ہوتے،عجیب فوبیک سا بیہویر ہوگا۔۔بات کوئی بھی ہو رہی ہوگی ان کی سوئی وہی پر آ اٹکے گی،ایک ہی محدود دائرے میں ٹکریں مارتے نظر آئیں گے یہ آپکو ہر ہر پوسٹ پر۔۔۔

کبھی ابزرو کیجیے گا آپکے ارد گرد کچھ لوگ ایسے ضرور ہوں گے

جو آپکی ہر ہر پوسٹ ہر الگ ٹاپک پر اپنا ایک مستقل یکا گھما پھرا کر چلا رہے ہوں گے۔۔۔

کوئی فوج فوج جرنیل جرنیل کی رٹ لگائے ہوئے ہو گا۔۔

کوئی شیعہ شیعہ سنی سنی کی رٹ لگائے ہوئے ہوگا۔۔

کوئی لبرل لبرل کی۔۔کوئی مولوی مولوی کی۔۔۔

کوئی صیہونی،یہودی۔۔اگر سیاسی ہے تو کہیں عمران عمران کہیں نواز نواز۔۔۔

یعنی انہیں کوئی غرض ہی نہیں کہ بات کیا چل رہی،مدعا کیا،تھیم کیا،کنسپٹ کیا،پیغام کیا،بس اپنی مخصوص محدود اور متعصب ذہنیت کے مطابق ہر ہر جگہ ایک ہی بات گھما پھرا کر آپکے متھے ماریں گے۔۔

یعنی وہ مثال صادق آتی کہ کسی "بھوکے" کو کسی شاعر نے پورے چاند کی رات میں بڑے شاعرانہ انداز میں پوچھا دیکھو چاند کیسا حسین ہے اس اندھیری رات سے بغاوت کیے ہوئے کیسا حسین باغی وغیرہ وغیرہ

وہ آگے سے پوری بات کی ایسی تیسی کرتے ہوئے کہتا ہاں بالکل گول "روٹی" جیسا نا۔۔۔!


انہیں کی دوسری قسم وہ ہوتی جو مدعے سے تھوڑا بہت ریلیٹ بات تو کر لے گی لیکن ہر ہر دفع لیول کی نیگٹویٹی نظر آئے گی ان میں،بندہ کہتا ان بھائی صاحب کی زندگی پروٹان کوئی پازٹیو پارٹیکل ایگزیسٹ ہی نہیں کرتا😃

یہ لوگ ایسے ہوتے جو پورے مدعے کو بات کو پیغام کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیلی سکوپک سائٹس لے کر چڑھ دوڑیں گے تحریر پر اس میں سے کوئی منفی نقطہ ڈھونڈھنے کے لیے۔۔اور اگر کامیاب نہ ہوں گے تو خود سے ازیوم کر لیں گے کہ اچھا اچھا تو تم یہ کہنا چاہ رہے ہو💩


ان جیسے مریضوں سے کنارہ ہی سب سے بہتر حل نظر آتا،کیونکہ یا تو وہ آپکو بھی اسی منفیت میں نیگٹویٹی میں لتھیڑ دیں گے۔۔یا آپکو اپنے محدود سے کنویں میں گھسیٹ لیں گے۔۔۔تو اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بمشکل آپ خود پر کام کر کے خود کو پازٹیو اور براڈڈ ویور کے طور پر تیار کر رہے ہیں تو پہلی فرصت میں ان سے پناہ مانگ لیں⁦،انفرینڈ کردیں یا کوئی زیادہ چمٹے تو بلاک۔۔اور اگر آپ بائے نیچر پازٹیویٹی سے جڑے ہوئے ہیں تو بھی ایسو سے ہاتھ جوڑ کر ایک ہی درخواست کیا کریں کیا بھائی خدارا خدارا 🧠یوز اٹ۔۔۔!!

⁦✍️⁩: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز

#ماسٹرمحمدفہیم

10،ستمبر،2020


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں