ہر انسان میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔۔!
لیکن بدلنا وہ عموماً دوسروں کو چاہتا۔۔خود کی جن تبدیلیوں پر اختیار ہے انہیں بھی دیکھنے کا روا نہیں ہوتا۔۔ اور دوسرے کے دائرے میں وہاں بھی مداخلت کرے گا جہاں اس کا اختیار نہیں۔۔ چاہے پھر فساد کا باعث ہی کیوں نہ بنے۔۔!!
ہمیں یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ معاشرے میں بہتری بھی ہمارے کردار کی بہتری سے ہی ممکن اور آخرت میں حساب بھی ہم نے اپنی ذات کا دینا۔۔۔سو اصلاح میں بھی سب سے پہلے اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نفع بخش بنایا جانا چاہیئے۔۔!! پھر #احسن انداز میں لوگوں کو دعوت دی جائے۔۔تاکہ فساد فی الارض کی وعید کے دائرے سے بھی باہر رہیں۔۔اور بروز محشر جوابدہی بھی آسان رہے۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
28،ستمبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔