پیٹھ پیچھے برائی یعنی غیبت یا چغلی ایک معاشرتی برائی اور گناہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔۔۔روز مرہ کے معمولات میں بہت سے لوگ اس کا حصہ بھی بنتے ہوں گے بہت سے یہ دیکھتے بھی ہوں گے۔۔۔!!
آئیے اس کو ایک اور طرح سے ایکسپرینس کرتے ہیں۔۔
آپ اس کا الٹ شروع کر دیجیے۔۔۔
ایک تجربہ کر کے دیکھ لیں میں گارنٹی دے رہا ہوں آپ بڑی راحت محسوس کریں گے بڑی سیلف سیٹسفیکشن فیل ہوگی آپکو۔۔۔
کرنا صرف یہ کہ لوگوں کی پیٹھ کے پیچھے ان کی عزت کا خیال رکھنا شروع کر دیں۔۔۔کسی محفل میں جب کسی تیسرے فریق کا ذکر ہو تو اس کی اچھائیوں کے ساتھ کریں،چاہے اس بندے میں ننانوے برائیاں اور صرف ایک اچھائی ہو تو بھی آپ اس کی اس ایک اچھائی کو موضوع بنائیے۔۔۔
اگر کسی کی برائی ہو رہی ہو تو بجائے اس کا حصہ بننے کے۔۔وہاں اس کی اچھائی کا ذکر چھیڑ دیں۔۔کہ اوکے یار ہو سکتا ایسا ہو وہ بندہ مجھے نہیں معلوم لیکن اس میں یہ بات بہت اچھی وغیرہ وغیرہ۔۔۔
پیٹھ پیچھے ایسے بندوں کو بھی ڈیفینڈ کر دیں جن کو آپ پسند نہیں بھی کرتے کسی ذاتی وجہ کسی ذاتی پرخارش کی وجہ سے۔ایسے بندوں کو بھی جن سے آپکو کوئی فائدہ ،کوئی مطلب نہیں۔۔چاہے وہ کوئی بھی ہو جہاں اس کی برائی ہو رہی ہو۔۔وہاں تھوڑا انٹرپٹ کر کے اس کی اچھائی کو سامنے رکھ دیں۔۔۔
اچھا اس میں کنسیپ کیا ہے۔۔کنسیپٹ ہے عزت۔۔!!
عزت بڑی انمول چیز ہوتی ہے۔۔۔ چاہے منہ پر ہو۔۔دل میں ہو۔۔یا پیٹھ پیچھے۔۔۔ جب کسی کی برائی کی جا رہی ہو تو دراصل اس کو بے عزت سمجھا/کیا جا رہا ہوتا۔۔۔آپ ایسے وقت میں انٹرپٹ کر کے اس کی عزت بچا سکتے یا بحال کر سکتے کچھ نہ کچھ حد تک۔۔۔صرف اس نیت سے کہ یہ بھی میرے خدا کا بندہ ہے۔۔اس کو باعزت رہنا چاہیئے۔۔اس کی عزت پر حرف نہیں آنا چاہیئے۔۔۔چاہے وہ جو کوئی بھی۔۔۔ عزت اس کی بھی اہم ہے۔۔خدا تبارک و تعالیٰ کا بندہ ہونے کے ناطے اسکا بھی حق ہے۔۔۔
اس سے آپ جو سکون جو راحت محسوس کریں گے وہ تو بونس میں ہے۔۔اس کے علاوہ جو بڑا فائدہ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات سے کہ جب آپ بغیر کسی مطلب کے اس کے کسی بندے کی عزت کے رکھوالے بنتے ہیں۔۔ اس کے کسی بندے کا عیب چھپاتے ہیں۔۔اس کا پردہ رکھتے ہیں تو خدا تبارک و تعالیٰ بڑا بے نیاز ہے۔۔اللہ پاک کی رحمت جوش میں آئی تو آپکے اس چھوٹے سے عمل کے صدقے سے خدا آپکو دونوں جہان کی عزت سے نواز دے گا۔۔اللہ تبارک و تعالیٰ ایسے بندے کو بے عزت نہیں ہونے دے گا جو اس کے بندوں کی عزت کا خیال رکھنے والا ہو۔۔!! جو حتی الامکان اللہ پاک کے بندوں کو بےعزت نہ ہونے دے اللہ پاک اسے اس دنیا تو کیا بروز محشر بھی بےعزت نہیں ہونے دے گا ان شاءاللہ۔۔۔ 🙂
✍️: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
#ماسٹرمحمدفہیم
26،ستمبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔