تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

 سی سی پی او نے ٹھیک ہی تو کہا۔۔!

وہ عورت رات کے اس پہر اکیلی نکلی ہی کیوں۔۔جنسی زیادتی تو کوئی جرم ہی نہیں اصل جرم تو اس خاتون کا ہے۔۔۔

اب نکلی ہے تو زیادتی تو ہوگی نا۔۔! بلکہ یہ تو کم ہوا دو کی جگہ چھ سات بندے ہونے چاہیئے تھے جو گینگ ریپ کے بعد تشدد کر کر کے اس مجرمہ کو مار دیتے پھر اس کی لاش پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیتے۔۔۔!!

آخر گھر سے نکلی ہی کیوں رات کو۔۔۔!!

بلکہ یہ ایک جرم تھوڑی ہے۔۔جرم تو بہت سارے ہیں۔۔۔

جیسے وہ رات کے اس پہر اس راستے سے کیوں گئی۔۔!!

بلکہ وہ گھر سے ہی نکلی کیوں۔۔؟

بلکہ جرم تو یہ کہ وہ عورت پیدا ہی کیوں ہوئی۔۔؟

جرم یہ بھی کہ وہ پاکستان کی شہری ہی کیوں۔۔؟ 

جرم یہ کہ وہ انسان بھی کیوں۔۔؟

دیکھیے سی سی پی او صاحب آپ معاملے کی جڑ تک جائیے،کہ نہ وہ عورت ہوتی،نہ وہ پاکستان میں پیدا ہوتی اور نہ درندوں کو اسے معصوم بچوں کے سامنے بے آبرو کرنے کا لائسنس ملتا۔۔!!

سی سی پی او صاحب آپ ٹھیک ہیں سب سے بڑی مجرم تو یہ خاتون ہے،سزا کی حقدار تو یہ خود ہے۔۔۔

بلکہ یو کیجیے ان شرفاء سے تو جو ہو سکا سو کر لیا سی سی پی او صاحب کو چاہیئے اس خاتون کے جرم کی سزا خود دی جائے تھانے میں ہی گینگ ریپ کروا کسی تنگ سی کوٹھری میں پھینک دیا جائے تاکہ جیلوں میں آنے والے بارسوخ مجرمین سوری میں غلط کہہ گیا شاید تھانے میں آنے والے معزز مہمانان گرامی جو کسی قتل کسی ریپ کے مد میں تھانے میں آئے وقتاً فوقتاً ان کی تسکین کا سامان ہو سکے۔۔کیونکہ وہ عورت تھوڑی ہے وہ گھر سے باہر نکلی اکیلی لہذا اب تو وہ تسکین کا سامان ہی ٹھہری نا۔۔۔سی سی پی او صاحب جب اس کی ہڈیوں سے گودھا بھی نچڑ گیا تو کال کوٹھری سے نکال کر کسی ویرانے میں زندہ جلا دیجیے گا۔۔۔

تاکہ عبرت کا نشان بن سکے۔۔دنیا کو معلوم ہو کہ عورت ہونا،گھر سے نکلنا،سفر کرنا،پاکستان کا شہری ہونا،ان درندوں میں انسان ہونا کتنا بڑا گناہ کتنا بڑا جرم ہے ۔۔۔سی سی پی او صاحب ہمیں امید ہے آپ سے کہ خاتون کو نشان عبرت بنا کر آئندہ کے لیے ان سب جرائم کا بخوبی خاتمہ کر دیں گے۔۔جب لوگ بچیوں کو پیدا ہوتے ہی گلہ گھونٹ دینے میں عافیت جانے گے اور اس جرم میں شریک ہونے سے بچے رہیں گے۔۔۔کیپ اٹ اپ سی سی پی او صاحب۔۔کیپ اٹ اپ۔۔۔!!

#ماسٹرمحمدفہیم

11،ستمبر،2020


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں