تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 20 مئی، 2021

 سانحہ باجوڑ

سانحہ اے پی ایس

سانحہ سقوط ڈھاکہ

آاااہہہہہ یہ دن خون سے رنگا ہوا ہے۔۔۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب جب حکم خداوندی سے منہ موڑا جاتا ہے یوں بھائی بھائی کے خون سے نہاتا ہے پھر یوں آنکھوں کے سامنے گھر بکھرتا اور یوں پھول سے معصوم بچے مسلے جاتے ہیں۔۔۔

یہ رستے ہوئے زخم ہمیں یا دلاتے ہیں۔۔۔ہماری صفوں میں موجود غداروں کی۔۔ہمارا اپنا لبادہ اوڑھے ہوئے چھپے دشمنوں کی۔۔اور مکار چالیں چلنے والے کھلے دشمنوں کی۔۔۔

اس دن پاک سر زمین کے سینے میں اترا ہو خنجر ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے۔۔۔اس دن کی تلخ ترین یاد کے ساتھ جڑے ہمارے بچوں کے کٹے پھٹے خون میں لتھڑے لاشے اور ان دہشت ناک مناظر کی تمام تر سفاکی ہم سے یہ توقع کرتی ہے۔۔۔کہ ہم اس دن کا ذمہ ڈالنے کے لیے کندھے نہیں ڈھونڈیں گے۔۔۔ یہ ٹھوکر خود اپنے اندر یہ اعتماد رکھے ہوئے ہے کہ اسکا کھانے والا اب کے تو ضرور پلٹے گا۔۔۔یہ قوم اب اپنی پارٹیوں اور دھڑوں کی صفائیاں دینے۔۔۔اس دن کا نزلہ ایک دوسرے پر پھینکنے کے بجائے۔۔۔اپنی اپنی کوتاہیوں کے مداوے کی طرف پلٹے گی۔۔۔ اپنی صفوں کو اتنا سیدھا کرنے کی طرف کہ ان میں کبھی کوئی غدار نہ پنپ سکے۔۔اپنی کمر کو اتنا مضبوط کرنے کی طرف کہ کوئی دوست بن کر پیچھے سے خنجر نہ گھونپ سکے۔۔اور اپنے بازو کو اتنی طاقت دینے کی طرف کہ کوئی دشمن آنکھ اٹھانے کی جرات نہ کرے۔۔اور اپنے ایمان کو اتنی حرارت دینے کی کہ اس قربانی کی حقیقی قیمت ادا ہو جائے۔۔۔۔ اس دن کی سفاکیت ہم سے یہ توقع لگائے ہوئے ہے۔۔۔خدا جانے۔۔خدا جانے۔۔ ہم اس توقع پر پورے اترنے کو تیار بھی ہیں یا۔۔۔۔۔۔۔

#ماسٹرمحمدفہیم

16،دسمبر،2020


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں