ہمارا قومی المیہ ہے کہ
ہم ہمیشہ اپنے کنویں میں اپنے سامنے نظر آنے والی چیز کو یا اپنے اندازے کو آفاقی سچ سمجھ لیتے ہیں۔۔۔!!
اور اگر کوئی بہت بڑا ماچے خان بھی ہو تو توثیقی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اس رائے کو ہی سچا ثابت کرنے کے لیے چار فیسبکی پوسٹیں اور اپنے کنویں میں ہی نظر آنے والی چند گھسی پٹی دلیلیں رٹ لیتے ہیں۔۔!!
حتیٰ کی کشمیر جیسے عالمی ایشو پر بھی ہم نے اس کے سینکڑوں پہلووں کو سٹڈی کرنے کے کشٹ اٹھانے کے بجائے ایک اندازے سے کھڈے لائن لگا دیا کہ چونکہ پاکستان نے حملہ نہیں کیا لہذا بس پاکستان نے کشمیر بیچ دیا۔۔۔۔!!
اور پھر اسے سچا ثابت کرنے کے لیے وہی چار گھسے پٹے محدود سے پوائنٹس مختلف شکلوں میں کبھی کسی پوسٹ تو کبھی کسی پوسٹ میں گھسیٹ کر اپنے آپ کو ارسطو سمجھا جانے لگا!!
[اس رائے کے حامل احباب نے کبھی اتنا سوچنے کا تکلف نہیں کیا۔۔؟ کہ ہماری یہ رائے سوائے اندازے اور چند فیسبکی پوسٹوں کے ملغوبے سے اوپر اٹھ کر کس غیر جذباتی سٹیٹسٹیکل سٹڈی ، کن فیکٹس اینڈ فگرز، کن ایویڈینسز، کن کن پہلووں کے احاطے اور کس ریئلیسٹک اپروچ پر بیس کر رہی ہے۔۔۔؟؟]
دیکھیے میں یہاں ہر چند نکات رکھتا ہوں سامنے، کمنٹ میں جواب دیجیے کہ کون ایسا بندہ یہاں موجود جو ان سبھی نکات کو گراس روٹ لیول پر بھی اور براڈڈ پراسپیکٹو میں بھی سٹڈی کر چکا ہے۔۔!!
کشمیر سپیشل سٹیٹس
کیا ہے؟ کب دیا گیا۔۔؟ کیسے دیا گیا(کس پروسیجر کے تحت)۔۔؟ کیوں دیا گیا۔۔؟
•370 اور A-35
کیا ہیں۔۔؟ کشمیر الحاق پر اس کے اثرات۔۔؟، کشمیر ڈیموگرافک سٹیٹس پر A-35 کے امپیکٹس۔۔؟
370 میں کونسے چار پہلو تھے جو سنٹر(دہلی) کے انڈر آتے تھے۔۔؟ کس حد تک۔۔؟ اور ان کے اثرات۔۔؟
• ریووکنگ آف سپیشل سٹیٹس
ریووکنگ کے محرکات۔۔؟
ریووکنگ کا لیگل پروسیجر جو مودی نے اپنایا۔۔؟
اپنائے گئے لیگل پروسیجر کے حامی اور مخالف کون کون۔۔؟ اور کن کن بنیادوں پر۔۔؟
سینٹرلسٹ کی حمایت کی وجہ اور ان کے ارگیومنٹس دلائل اس پروسیجر کے حق میں۔۔؟
فیڈرلسٹ کی مخالفت کی وجہ اور ان کے ارگیومنٹس اس پروسیجر کے غلط ثابت کرنے والے۔۔؟
اپوزیشن کا سٹانس اس پروسیجر پر۔۔؟
گورنر ایڈوائس پر صدارتی آرڈیننس قانونی یا غیر قانونی۔۔؟
ریووکنگ کا لیگل پروسیجر۔۔؟
اس پروسیجر کے لیے کشمیر اسمبلی کی قرار دار اس کی 2 تھرڈ میجارٹی۔۔؟ اس میجارٹی اور قرار داد کے لیے مودی کا 2014 کا مشن 44۔۔!!
سپیشل سٹیٹس کی ریوکیشن کے بعد الحاق کی قانونی حیثیت۔۔؟؟
• ایڈمنسٹریٹو سٹیپ جو مودی نے لیے سپیشل سٹیٹس کی ریوکیشن میں۔۔؟
ڈویژن آف قسمیر انٹو 2 یونین ٹریٹری۔۔؟
لداخ کے فیچر، اختیارات، سٹیٹس۔۔؟
جموں کے فیچر اختیارات، سٹیٹس۔۔؟
ریووکنگ میں مودی کا پولیٹیکل سٹانس۔۔؟
ریووکنگ میں مودی کا ڈپلومیٹک سٹانس۔۔۔؟ اور سٹریٹجی۔۔؟
صدارتی آرڈیننس میں مشن 44 کے فیل ہونے کا عمل دخل۔۔؟
ریووکنگ کے لیے بھارت کی طرف سے کھیلا گیا "اکانومی کارڈ"..…؟
شملہ اگریمنٹ کے کشمیر ریووکنگ پر اثرات۔۔؟
پاکستان کو کشمیر ایشو میں شملہ ایگریمنٹ کے نقصانات۔۔؟
چینجنگ آف ڈیموگرافک سٹیٹس بھارت کے لیے میجر ابجیکٹو کیوں۔۔؟
• رسپانس ایٹ ریووکنگ
پولیٹیکل رسپانس پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور حریت کا اسٹانس۔۔؟
تینوں پولیٹیکل پارٹیز کا سٹیٹس اور ریووکنگ سے پہلے کا اور بعد کا۔۔؟
لبرل اور سیکولر کمیونٹی کا رسپانس۔۔؟
عالمی برادری کا رسپانس۔۔۔؟
پاکستان کے حامی کون کون اور کیوں کیوں۔۔؟
بھارت کے حامی کون کون اور کیوں کیوں۔۔؟
انسانی حقوق کی تنظیمات کا رسپانس۔۔؟
انٹرنیشنل میڈیا کا رسپانس۔۔؟ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا رسپانس۔۔؟
پاکستان کا رسپانس۔۔؟
پاکستان کے پاس راستے۔۔۔؟ سفارتی، عسکری اور قانونی۔۔؟
سفارتی محاذ پر ناکامی کی وجوہات۔۔؟
قانونی محاذ پر ویک پوائنٹس۔۔؟
عسکری محاذ پر فوری جنگ نہ کر سکنے کی وجوہات۔۔؟
•پاکستان کی پوزیشن
عسکری پوزیشن، مین پاور، وار کیپیسٹی ، وار لے اوٹ، سپورٹیو ایلمنٹس، اکانومی ۔۔؟
جنگ کی صورت میں عالمی برادری کا رسپانس۔۔؟
ائیسولیشن وار میں سروائیو کی کوشش کی وجوہات۔۔؟
اس کوشش میں لیے جانے والے اقدامات، ملکی فلاحی تنظیمات پر پابندی اور ان کی وجوہات۔۔؟
پاکستان کے عسکری حامی۔۔؟
نظریاتی حامی کون کون اور ان کی پوزیشن۔۔؟
مفاداتی حامی کون کون اور ان کا سٹانس۔۔؟
اکانومیکل پوزیشن۔۔!
موجودہ قرضہ۔۔!
سی پیک کی مد میں چائنہ سے لیا گیا قرضہ؟ اس قرضے کی ماہیت۔؟ ایریلی ہارویسٹ پراجیکٹ پر سود کی شرح۔۔؟ پاور پراجیکٹس پر سود کی شرح۔۔؟
جنگ کی صورت میں لیا جانے والا قرضہ۔۔؟
جنگ کے سی پیک پر اثرات۔۔؟
سی پیک پر اثرات کے پاک چین تعلقات پر اثرات۔۔؟
جنگ کی صورت میں سی پیک انفراسٹرکچر کو نقصان اور سی پیک کی مد میں واپس نہ کیے جاسکنے والے سو ارب قرضے پر چین کے اقدامات۔؟
مفاداتی سپورٹر چین کے قانونی و سفارتی اقدامات اور عسکری اقدامات۔۔؟
جنگ کی صورت میں بھارت کے حلیف۔۔؟
مفاداتی حلیف اور نظریاتی حلیف ۔۔؟
جنگ کی صورت میں پاکستان میں کنفرم خانہ جنگی اور اس کے اثرات اور حل۔۔؟
اینٹی سٹیٹ پولٹیکل موومنٹ پی ٹی ایم، سندھو دیش، سرائیکستان، گریٹر بلوچستان وغیرہ وغیرہ کی ری ایکٹویشن۔۔؟
اینٹی سٹیٹ مسلح موومنٹ ٹی ٹی پی، بی ایل اے و دیگر کی ری ایکٹویشن۔۔؟
•وار لے اوٹ
جنگ کی صورت میں افغانستان اور ایران کا رسپانس۔۔؟ ایک طرف بھارت اور دوسری طرف افغانستان و ایران،، تیسری طرف سمندر، چوتھی طرف گلکت بلتستان (گلکت کے بھی کچھ سنجیدہ ایشوز ہیں ان کی الگ سٹڈی)۔۔اس وار لے اوٹ کا جنگ کی صورت میں کردار و اثرات۔۔؟
کشمیر ایشو پر عوام کی ڈیویژن۔۔؟
کتنے طبقے کو کشمیر سے سروکار ہی نہیں جو روزی روٹی کے پیچھے بھاگ رہی غریب طبقہ۔۔؟
کتنے طبقے کو سروکار نہیں اپنی عیش و عشرت میں ایلیٹ کلاس۔۔؟
اینٹی سٹیٹ موومنٹس والے،لبرل اور لیفٹسٹ طبقے کا کشمیر پر اسٹانس۔۔؟
کشمیر کی خود مختاری کا حامی طبقہ۔۔؟
غیر نظریاتی (عام آدمی) طبقہ۔۔؟
درج بالا تمام طبقات کو نکال کر کشمیر پر سنجیدہ بات کرنے والے لوگوں کی تعداد کتنے ہزار یا لاکھ۔۔؟(اس کے علاوہ باقی کے مینشن کردہ درج بالا طبقات کا کشمیر ایشو پر جنگ میں ریاست کو رسپانس)
آخری ایک طبقے کو چھوڑ کر باقی تمام درج بالا طبقے ذہنی طور پر جنگ کے لیے تیار۔۔؟ جنگ کےدوران اور بعد کے اثرات کے لیے تیار۔۔؟ جنگ کی صورت میں(آخری طبقے کے علاوہ) کتنے لوگ کھڑے ریاست کے ساتھ نظریاتی اعتبار سے۔۔؟
جنگ کے بعد(جیت جانے کے بعد بھی) پاکستان کی پوزیشن۔۔؟
انفراسٹرکچر۔۔؟ وار پاور۔۔؟ ڈیفینس کیپابیلٹی ۔۔؟ اکانومیکل سٹیٹ۔۔؟
اس وقت قرضوں کی سٹیٹ(سی پیک کا سو ارب اور جنگ کی صورت میں لیے گئے ملا کر)۔۔؟
عالمی برادری میں پوزیشن۔۔؟ عالمی پابندیاں اور ائیسولیشن۔۔؟
گلوبل ائیسولیشن کو ایکسیپٹ کرنے کے کونسیکوئینسز۔۔؟
اکانومیکل نتائج، تجارتی نتائج، سفارتی نتائج ۔۔؟
عام آدمی، ریاست کے باشندوں، 24 کروڑ عوام پر اس کے اثرات۔۔؟
جنگ کے بعد کے بطور ریاست سروائیول کے چانسز گراؤنڈ رئیلٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے۔۔؟
اور موسٹ موسٹ امپورٹنٹ
درج بالا تمام تر نکات کو مدنظر رکھنے کی وجہ۔۔؟ ریاست کیوں یہ(بلکہ اس سے بہت زیادہ) چیزیں دیکھنے پر مجبور۔۔؟
کشمیرایشو پر سٹڈی کرنے کے لیے یہ بیسک بیسک پوائنٹس ہیں جن پر غیر جزباتی، ریئلسٹک اور سٹیٹسٹیکل سٹڈی کرنے کے بعد بندہ کہہ سکتا کہ ہاں چلو اب اس عالمی ایشو پر کوئی نہ کوئی رائے قائم کی جا سکتی ہے تھوڑی بہت۔۔!!
کیوں۔۔؟
کیونکہ یہ ایک عالمی ایشو ہے۔۔اس خطے کا سب سے بڑا اور پارٹیشن کے وقت سے موجود ایشو ہے، اربوں کی آبادی والے دو اور کروڑوں آبادی والا ایک ملک انولو ہے اس میں نصب صدی سے اوپر کے معاملات ہیں اسے سمجھنے کے لیے بیسک سٹڈی بھی اتنی ضرور ہونی چاہیئے جو ایک عالمی ایشو کا تقاضا ہو۔۔۔
یہاں ہمارے ہاں دو دو سو الفاظ کی ایک ایک پوسٹ لکھ دی جاتی اپنے اپنے کنویں میں بیٹھ کر اور پھر اسی کو سچا ثابت کرنے کے لیے چند اس جیسی مزید فیسبکی پوسٹوں کا ملغوبہ تیار کر لیا جاتا ذہن میں کہ لو جی بن گئے ہم ماہر امور کشمیر۔۔۔!! جتنی آسانی سے اور جتنا محدود کر کے کشمیر پر تبصرہ کیا جاتا فیسبکی دانشوران کی جانب سے اس سے کہیں زیادہ مفصل تبصرہ لوگ گاوں میں ہونے والی کتوں کی لڑائی پر کر لیتے۔۔۔!!!
یہ چیز سمجھنی ہوگی کہ ایسے عالمی ایشو کو سٹڈی کرنے کے لیے اپنے کنویں کو چھوڑنا ہوگا۔۔جہاں مینڈک رہ کر اپنے کنویں کی سچائی کو ریاست پر تھوپنے کی کوشش کی جاتی ہے۔۔۔
درج بالا پوائنٹس وہ ہیں جن پر میں نے سٹڈی کیا (اور یقینی طور پر اس کے اور بھی بہت سے پہلو ہوں گے جو مجھے نہیں معلوم) دو دو سو لفظ فیسبکی پوسٹوں میں اس خطے کے سب سے بڑے ایشو کو مقید کر دینے والوں سے بتا دوں کہ کشمیر کے صرف ایک پہلو (ریووکنگ آف سپیسشل سٹیٹس)پر سٹڈی کرتے ہوئے 11 صفحات پر مشتمل صرف ہیڈنگز اور سب ہیڈنگز تھیں جنہیں بنیاد بنانا تھا اس سٹڈی کا سکرین شاٹس ساتھ ایڈ کر رہا ہوں( میں جب بھی کسی بڑے ایشو کو سٹڈی کرتا تو ہارڈ کاپی کی صورت میں پوائنٹس نوٹ کرتا تاکہ سیچویشن ڈرا کی جا سکے اچھے سے)
[لکھائی کو نظر انداز کیا جاوے 😐 کیونکہ یہ جلدی جلدی میں کی پوائنٹس نوٹ کیے ہیں، کچھ میرے تھے کچھ ایک سی ایس پی آفیسرز ہیں آفیسر اکیڈمی کے ٹیچر اور ماہر کشمیر امور ان کی طرف سے بتائے گئے پوائنٹ تھے اس لیے جلدی جلدی پٹھے سیدھے نوٹ کیے ہوئے🙂]
صرف ایک پہلو ریووکنگ پر 11 صفحات کے کی پوائنٹس
اس کے بعد ایک دوسرے پہلو (فوری جنگ نہ کر سکنے کی وجوہات) پر ایک بھائی محکمہ زراعت کے ساتھ کال پر بات ہوئی مسلسل ایک گھنٹہ بات ہوئی مسلسل پھر بھی بہت سی چیزیں رہ گئیں تو مصروفیت کے باعث باقی معاملات کو پھر کسی دن کے لیے پینڈنگ کر دیا گیا۔۔!
یہ بتانے کا مقصد یہ کہ اس سینکڑوں پہلووں کے حامل ایشو کا ایک ایک پہلو اتنی وسعت کا حامل ہے
اور یہاں اپنے اپنے کنویں کو پورا سمندر سمجھنے والے چار سطحی سی پوسٹوں میں اپنی رائے فیسبک پر پھینک کر ارسطو سمجھنے لگ جاتے ہیں خود کو۔۔۔
یہاں مزاق اڑیا جاتا ہے خادم رضوی صاحب کا اور اس لڈن جعفری کا
لیکن کبھی اپنے خول سے باہر آ کر دیکھیے یہاں بہت سوں میں ایک ایک خادم رضوی اور لڈن جعفری بیٹھا ہے جو کہتا ہے
"او انڈیا پیچھے ہٹ جا نیئں تے آیا جے غوری"
یعنی جتنا بڑا مرضی معاملہ ہو، جتنی مرضی تحقیق کا مطالعہ کا مشاہدے کا متقاضی ایشو ہو صاحب آئے دو لفظوں میں اپنی رائے تھوپ کر بات نمٹا کر چل دیے۔۔۔!!
خیر اس پوسٹ کا مقصد یہ کہ میرے بھائی جب کسی عالمی لیول کے اور پھر ایسے پرانے اور تاریخی ایشو پر بات کرنی ہو تو پہلے اس لیول پر آیا کریں، اس لیول کا مطالعہ، مشاہدہ، تجزیہ، غیر جانبداری، رئیلیسٹک اپروچ اور نقطہ نظر کو براڈڈ بنایا کریں پھر اس پر بات کریں تاکہ آپکی باتیں بچگانہ نہ لگیں، کشمیر جیسا اہم اور خطے کا سب سے بڑا ایشو آپکے گھر کی لڑائی یا گاوں میں بیلوں کی ریس نہیں ہے جسے یکطرفہ، ایک پہلو، اپنی رائے، دو فیسبکی پوسٹوں، کسی ایک چھوٹے سے پہلو میں مقید کر دیا جائے۔۔ اور اسے ہی سچ مان کر اپنے آپ میں بندہ پھولا رہے کہ میں تو سچ تک پہنچ گیا۔۔!!
اگر واقعتاً کشمیر کا درد ہے تو اس ایشو کو سمجھیں پہلے اچھے سے تمام تر پہلو کو اچھے سے جانیں سٹڈی کریں، زیادہ نہیں تو جو اس پوسٹ میں مینشن انہی کو بنیاد بنا لیں تو کافی حد تک معاملات واضح ہو جائیں گے۔۔ اس کے بعد اس پر بات کریں تاکہ لوگوں کو مس لیڈ کرنے کا سبب نہ بنیں۔۔۔!
میں اسی لیے بلاوجہ کشمیر ایشو پر بحث میں نہیں پڑتا کیونکہ اب تک ان معاملات میں رہ رہ کر اندازہ ہو چکا کہ آگے سے کیسی مینٹیلٹی سامنے آتی
نوٹ: اس پوسٹ میں مینشن کیے گئے نکات کی غیر جذباتی، رئیلیسٹک اور سٹیٹسٹیکل سٹڈی کیے بغیر کسی ایک دو پوائنٹس کو پکڑ کر ان پر اپنے کنویں کی رائے مسلط کرنے کی کوشش کر کے سطحیت کا ثبوت نہ دیا جائے۔۔!!
ان سبھی پہلوں کو سٹڈی کریں، پھر مکالمہ درکار ہوا تو مجھے یاد فرما لیں اس تحقیق اور مطالعہ کی بیس پر بات چیت کریں گے تاکہ بحث در بحث کے بجائے عوام کو پورٹرے کرنے کے لیے کوئی ایکچویل اور منطقی سٹانس سامنے آئے۔۔!!
تحریر: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔