تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 16 اپریل، 2020

زبان زدِ عام خفیہ منصوبے۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز



ٹاپ سیکرٹ ریویلڈ ان دس پوسٹ۔۔!
تہلکہ خیز انکشاف۔۔!
پنٹا گون سے لیک شدہ خفیہ ترین کال  سنیے میری وال پر۔۔!
دنیا کی سب سے بڑی سازش جسے چھپانے کے لیے خاندانوں کے خاندان قتل کر دیے گئے  آج اس پوسٹ میں بے نقاب۔۔!
ایسی خفیہ سازش جسے پڑھ کر آپکی انکھیں پھٹی رہ جائیں گیں۔۔!!
سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے اندر بننے والا منصوبہ ملاحظہ فرمائیے۔۔!!
فلاں فلاں فلاں کے پیچھے کا خفیہ ترین ایجنڈہ پڑھیے اس پوسٹ میں۔۔!!

سیریسلی۔۔؟؟؟ 
کیا ایسے لطائف کو آج بھی لوگ سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔۔؟؟

مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی، دانشوران ملت کے پاس ڈائریکٹ یہ ٹاپ سیکرٹ، خفیہ ترین، اندر کی باتیں، پہنچ کیسے جاتیں۔دنیا جہاں کی خفیہ ترین، بڑی بڑی تنظیموں کے پوشیدہ ترین راز، ایجنسیوں کے سنگین ترین منصوبے ہمارے ہاں فیسبک پر پبلک پوسٹوں کی صورت میں ایسے ای بکھرے پڑے ہوتے چاہے ٹرک بھر لو یہاں سے۔۔!!

خدارا یار۔۔! خدارا۔۔ کچھ خدا کا خوف کریں
بدقسمتی سے مسائل میں گھری اس قوم کے اذہان پہلے ہی ماؤف ہوئے پڑے ہیں، انہیں عقل بند کرنے والی غیر معقول کہانیاں سنا سنا کر مزید بیڑہ غرق نہ کیجئے۔۔!! اس قوم کو ضرورت ہے کہ اب یہ عقل کا استعمال شروع کر دے، فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے معقول طریقہ کار سے سیر حاصل کاوشوں کا آغاز کرے، جیمز بونڈ بن کے امریکہ، اسرائیل، برمودہ ٹرائی اینگل، ایریا ففٹی ون سمیت دنیا جہان کی خفیہ تنظیموں اور ایجنسیوں کے ہیڈکوارٹرز میں پہنچنے کے بجائے حقیقت کی دنیا میں رہتے ہوئے اپنے ارد گرد کے چھوٹے بڑے مسائل کو دیکھے، سمجھے اور انہیں ختم کرنے کے لیے اپنی سی کوشش کریں۔!!

اگر آپ کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو اس پریشان حال عوام کو ٹرک کی بتیوں کے پیچھے لگا کر فیسبکی جہاد کے بجائے۔ اپنی ذات سے پہلا جہاد شروع کیجیے اس معاشرے کا بہتر فرد بننے کی کوشش کیجیے پھر اس سسٹم میں جہاد شروع کیجئے۔  رشوت خوری ،بدیانتی، جہالت، غربت، بھوک، افلاس، لاقانونیت، بے انصافی اور ظلم جیسے مسائل کے خلاف جہاد شروع کیجیے۔۔یہ ایکچویل مسائل ہیں ہمارے،اس قوم کے نہ کہ وہ خفیہ پوشیدہ منصوبے اور سازشیں جو ہر چوتھے بندے کی پبلک پوسٹوں پر بکھرے پڑے ہوتے۔۔آپ جذبہ رکھتے ہیں تو ایک حقیقت پسندانہ،ذمہ دارانہ اور معقول طریقہ کار سے اس ملک و قوم کی ناگفتہ بہ حالت میں بہتری لانے کی اپنی سی کوشش شروع کر دیجئے،یہی حب الوطنی کا اور اس سچے جذبے کا تقاضا ہے۔۔!!

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں