کرونا سے بڑا مسئلہ
تحریر: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز
دو چیزیں دیکھنے میں آئی ہیں۔۔۔!
ایک کرونا کو لے کر انتہائی بے احتیاطی اور لاپرواہ رویہ، جو اس مرض کو پھیلانے کا سبب بنا اور اپنے ساتھ ساتھ کئی دوسروں کو بھی متاثر کر کے اس چین کا حصہ بنا رہا۔۔!
دوسری کرونا کو سر پر سوار کر کے ماحول کو اتنا کشیدہ کر دینا کہ یہ تناؤ یہ خوف کی فضا لوگوں کو ذہنی مریض بنانے لگے۔
یہ دونوں چیزیں نقصان کا باعث بن رہی ہیں، میری نظر میں کرونا سے بھی بڑا مسئلہ اس وقت خوف اور بے احتیاطی میں توازن قائم رکھنا ہے، موجودہ صورتحال میں سب سے مشکل کام یہی نظر آتا کہ نہ تو لوگ لاپرواہ ہوں نہ ضرورت سے زیادہ خوف کا شکار ایک نارمل سٹیٹ آف مائنڈ میں رہتے ہوئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کرونا اور موجودہ لاک ڈاون میں نفسیاتی طور پر متاثر کرنے والی چیز یہ پابندی اور سٹریس ہے معمولات سے ہٹنے کی وجہ سے۔۔ مسلسل گھر میں رہ کر لوگ شعوری اور لاشعوری طور پر انتظار میں ہیں کہ کب یہ وباء ختم ہو کب ہمیں باہر نکلنے کا موقع ملے۔۔مسلسل قید اور ساتھ میں بیماری کا خوف ذہنی اذیت کا سبب بن رہا ہے۔
سب سے پہلے اس ذہنی کیفیت سے چھٹکارا پائیے کچھ چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
کرونا کے آپکو لگنے کے چانسز ایک فیصد بھی پورے نہیں اگر آپ چند ایک ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں تو۔۔۔!
دوسری بات کرونا لگنے کے بعد بھی کرونا سے مرنے کے چانسز پاکستانی ڈیتھ ریٹ کے مطابق 1.7 فیصد ہیں ٹوٹل۔۔ جبکہ ویسے موت کے چانسز کسی بھی وقت 100 فیصد ہیں(ایمان کا حصہ)۔ جب سو فیصد کا خوف سر پر سوار نہیں تو اس 1.7 فیصد کا کیوں۔۔؟
کرونا ایک نارمل فلو ہے،کوئی گولی نہیں جو آکے ماتھے میں لگے گی،اس پر احتیاط اس لیے لازم قرار دی جا رہی کہ یہ پھیلے نہیں بس۔۔!!
اس کے بعد دوسری چیز جو چڑچڑے پن اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی وہ مسلسل انتظار ہے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے اور معمول پر واپس جانے کا،
اس لاشعوری انتظار کو ختم کیجئے۔۔ آرام سے بالکنی میں بیٹھیے چائے کا کپ پکڑیے اور سوچیے کہ کچھ دن فراغت کے ہیں جنہیں گھر پر گزارنا ہے اس میں وہ کام کیجیے جو سالوں سے فراغت کے انتظار میں چھوڑے ہوئے۔۔
آرام سے سکون سے کچھ ایکٹویٹیز شروع کر لیں۔۔
قرآن پاک کو اردو میں پڑھنا شروع کر لیں(ترجمہ)۔۔
کچھ اچھی اور دلچسپی کی بکس کا مطالعہ کر لیں۔۔۔۔
اچھی موویز ڈاون لوڈ کر لیں، ڈاکیومنٹریز یا سیزن جیسے ارتغل وغیرہ۔
کوکنگ سیکھ لیں ان دنوں موقع ہے تھوڑی بہت آنی چاہیئے۔۔
گھر میں فزیکل فٹنس کا پلان بنا لیں ورک اوٹ شروع کر لیں۔۔
یوٹیوب پر کنٹینٹ کی بھرمار ہے، آن لائن چیزیں سیکھنا شروع کر دیں کچھ بھی جس بھی چیز میں دلچسپی رکھتے آپ گرافکس ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کوئی زبان، کوئی سکل، کوئی بھی سیلف امپروومنٹ کی چیز جو آپ سمجھتے سیکھ لینی چاہیئے،شروع کر لیں سیکھیں اور پریکٹس کریں۔۔!
یہ دن آپکے پاس ہیں آپ ماں باپ کو قریب سے محسوس کر سکتے۔۔!
آپ بچوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ان کی تربیت کے لیے انہیں جان سکتے ان کے رجحانات کا اندازہ لگا سکتے ان کی مینٹیلٹی پر کام کر سکتے۔۔!
گھر کی ترتیب بدل سکتے گوگل سے پیٹرن دیکھیے اور نئی نئی ترتیبات دیجئے۔۔!
اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو فون پر رابطے رکھتے ہوئے مستحقین کی کھوج لگائیں اور ان تک راشن پہنچائیں ان دنوں کی سب سے بہترین مصروفیت۔!
اگر آپ خود مالی مشکلات کا شکار ہیں تو بھی پریشان ہونے اس چیز کو سر پر سوار کرنے کے بجائے مینج کریں۔۔
سوشل میڈیا پر بے شمار نمبر گردش کررہے ہیں جو ان حالات میں اپنے بھائیوں کو سہارا بن رہے ایک دو نمبر لیں اور چپکے سے ان پر سمس کر دیں۔ یا کوئی عزیز واقارب موجود تو ان سے مہینے کے لیے ادھار پکڑ لیں کچھ رقم اور پھر بجٹ کو مینج کر لیں ایک مہینے(احتیاط ً) کے حساب سے۔۔!!
(جو جو ایکٹویٹی بھی چنیں ان دنوں کے لیے اسے مسلسل نہیں کریں نہ مطالعہ نہ مووی یا سیزن دیکھنا یا کوئی دوسرا کام۔ مسلسل ایک ہی چیز کرنے سے بھی آپ فیڈ اپ ہو جائیں گے۔ روٹین بنائیے، ترتیب بنائیے، اتنا وقت مطالعے کا اتنا دوسری ایکٹیویٹی کا اتنا تیسری ایکٹویٹی کا تاکہ اکتاہٹ کا احساس نہ ہو)
غرض۔۔دو چیزوں سے چھٹکارا پائیں بیماری کےخوف سے اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے لاشعوری انتظارسے۔ تاکہ اس مخصوص ذہنی کیفیت سے نکل سکیں جو کرونا سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے،چند احتیاطی تدابیر کو ان دنوں کوشش کر کے سیکنڈ نیچر بنا لیں جو مسلسل کرنی اور ہر قسم کے خوف، سٹریس، انتظار، ذہنی دباؤ سے آزاد ہو کر مطمئن اور فرحت بخش طریقے سے ان دنوں کو گزاریں جو آپ کو اپنوں کے ساتھ میسر ہیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔