خدا کی قسم اٹھا کر کہہ رہا ہوں کہ یہ واقعہ ایران ہی کیا سعودیہ ، ترکی ، ملائشیا یا کسی بھی دوسرے عرب یا غیر عرب مسلم ملک میں بھی ہوتا تو بھی میں سبھی بھائیوں کی منت کرتا اس پر کہ خدارا خدارا اس کو فرقہ وارانہ تناظرمیں نہ دیکھا جائے، دیکھیے دو باتیں آ رہی ہیں سامنے۔
ایک یہ کہ شیعہ مرا، یہ امت کا حصہ ہی نہیں، امت کا درد کیوں وغیرہ وغیرہ دوم یہ کہ ایرانی مرا ، اس نے پاکستان کے خلاف یہ یہ کیا، یہ پاکستان کے دوست نہیں وغیرہ وغیرہ
دیکھیے مکمل صورتحال کے موجود تین پہلو سامنے ہیں۔۔!
عالمی، ملکی اور مسلکی یا مذہبی
دراصل ان میں سے عالمی ہی اصل پہلو ہے باقی دو اسی گریٹ گیم کی دو چالیں ہیں ، ملکی سطح پر معاملے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مسلکی سطح سے اوپر اٹھ کر دیکھا جائے اور عالمی سطح پر اس گریٹ گیم اور اس کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ملکی سطح سے بھی اوپر اٹھا جائے، اوور آل چیس بورڈ کو دیکھا جائے۔۔۔
ٹھیک ہے ٹھیک ہے آپکے ساتھ ایران کے ملکی سطح پر اختلافات ہیں، ٹھیک ہے۔ ٹھیک ہے آپکے ایران سے مذہبی یا مسلکی سطح پر اختلافات ہیں رکھیے ان اختلافات کو(یہ دونوں الگ موضوع ہیں) ہم آپکے ان اختلافات کو جسٹیفائی کر ہی نہیں رہے ہم صرف آپکو جھنجھوڑ کر جگا کر اس لیے فی الحال اس مخصوص واقعے پر ان دونوں مسلکی اور ملکی اختلافات کو ہوا نہ دینے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ یہاں معاملہ عالمی ہے۔۔! اسے سے عالمی سطح پر ہی نمٹنا ہوگا اور عالمی وار میپ پر ہی دیکھنا ہوگا۔ لہذا اس ایران ایران ، سعودیہ سعودیہ یا سنی سنی ، شیعہ شیعہ کے کنویں سے نکلیں۔۔!
میں حلفیہ کہہ رہا ہوں خدا کی قسم اٹھا کر کہ نہ میں ایران یا شیعوں کا سفیر نہ میں سعودیہ امریکہ یا سنیوں وہابیوں کا ترجمان ۔ میں صرف اور صرف بطور مسلم اور بطور پاکستانی آپ سے گزارش کر رہا ہوں کہ خدارا اس عالمی سطح کے جال میں اپنی اپنی مسلکی کنڈیاں نہ لگائیں۔
یہاں کہا جاتا ہے جی کہ امت کا درد کیوں جاگ رہا، یا امت امت نہ کریں انہوں نے ہمارے ساتھ کونسی امت والی کی تو میرے بھائی یہاں بات امت یا ملک کی اس لیے نہیں کہ اسں میں ایران یا سعودیہ آ رہا۔ اس لیے ہے کہ اس میں سب سے پہلے پاکستان آ رہا ۔ مسلم ورلڈ کی جب بات کی جاتی ہے تو سرفہرست نام پاکستان کا لکھا جاتا ہے۔ تو خدارا خدارا کچھ وقت کے لیے ہی سہی اپنے منہ زور مسلکی جذبات کا گلہ گھونٹیے، صرف اور صرف پاکستانی بن کر، پاکستان کا سوچتے ہوئے معاملے کو سمجھ لیں،امریکہ کو خار ایران سے نہیں پاکستان سے ہے، عالم کفر کے سر پر لٹکتی ہوئی تلوار ایران یا سعودیہ نہیں پاکستان کے جوہری ہتھیار ہیں۔
یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ اتحاد امت کا سب سے بڑا نقصان امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کو ہے اور نہ تو اس اتحاد کی کوشش سعودیہ کر رہا نہ ہی ایران یہ کوشش پاکستان کر رہا ہے،لہذا امریکہ یا اسرائیل کو سعودیہ یا ایران کی طرف دانت نکوسے نہ دیکھیے۔۔! آپکے سامنے جو کچھ بھی ہے وہ صرف ایک رخ ہے دوسرا رخ دیکھنے پر آپکو ہر ہر تیل کی دھار پاکستان کی طرف آتی دکھائی دے گی جس کے اوپر آپ ہاتھ میں مسلکی چنگاری پکڑے کھڑے ہیں۔۔!
خدارا اپنے ہاتھ سے اپنے ہی آشیانے کو جلانے کا سامان نہ کریں۔۔! کہ سب خاک ہو جائے گا، بھسم ہو جائے گا اور افسوس اس بات کا ہے کہ خدا خواستہ خاک ہو جانے کے بعد بھی کوئی تاریخ نہیں ہوگی سوائے اس ایک لائن کے کہ "آپس میں لڑ لڑ کے مر گئے"۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔