کل رات پیارے بھائی Mahmood Fiaz سے ملاقات ہوئی🙂
بہت کم لوگ ملتے جن کے ساتھ اتنی زیادہ نظریاتی مطابقت نکلتی۔۔بنیادی نظریات میں تو عموماً دائیں بازو کے موڈریٹ اپروچ رکھنے والے تمام احباب ہی میں کافی یکسانیت پائی جاتی لیکن کل کی میٹنگ میں ہماری دس میں سے پانچ باتیں ایسی ضرور تھیں جن میں نظریات کے ساتھ ساتھ بہت سے چھوٹے بڑے کنسیپٹس، خیالات حتی کے الفاظ تک میں حیران کن مماثلت نظر آئی۔۔۔کافی مفید نشست رہی کافی کچھ سیکھنے کو ملا بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو رہی اور ایسی گفتگو کہ گھنٹے پونے گھنٹے کی نیت سے لگائی گئی نشست پانچ گھنٹے بعد اختتام کو پہنچی😀 9 بجے سے بات چیت شروع ہوئی اور 2 بجے بھی تشنگی باقی تھی لیکن چونکہ کافی وقت لے چکے تھے پہلے ہی تو نہ چاہتے ہوئے بھی محمود بھائی سے اجازت لی اور واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔۔۔
ملاقات میں محترم عامر ہاشم خاکوانی، انعام رانا، ریاض علی خٹک،Arif Khattak شاہد اعوان،صفدر چیمہ،عماد بزدار، Asim AllahBakhsh Qamar Naqeeb Khan ملک جہانگیر اقبال سمیت متعدد احباب کا ذکر خیر ہوا۔
محمود بھائی کی شخصیت کے متعلق کافی اچھا گمان تھا ملاقات سے پہلے تک لیکن ملاقات پر انہیں اپنے گمان سے بھی کہیں زیادہ علمی ، فکری اور مدبرشخصیت پایا،ا للہ تبارک و تعالیٰ پاکستانیت کے تحت کی گئی اس ملاقات میں ڈسکس اور فائنلائز کیے گئے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔