تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 12 جون، 2019

ایکٹوزم، معیار کیا ہو ؟ ماسٹر محمد فہیم امتیاز





کون کون مجھے کب کب سے جانتا ہے۔۔؟؟
خیر جو جو جب جب سے جانتا ہے ، اسکے ذہن میں میرے سٹانس اور سی ڈی سی پالیسی کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی، جب سے پرو پاکستان ایکٹوزم میں قدم رکھا،شروع دن سے ہی  مثبت اپروچ، ایکٹوزم کا معیار ، صاف شفاف صحافت ، لڑائی جھگڑوں سے دوری ، کو موٹو بنایا ہوا تھا اور ہے۔

میرا یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ لوگوں کو دکھایا بتایا جائے ، دیکھا دیکھا جو میں کہتا تھا وہی کہا نا ڈی جی صاحب نے وغیرہ وغیرہ

اس پوسٹ کا مقصد ہے، یہ باور کروانا کہ صحیح اور غلط دو الگ بلکہ متضاد ،بلکہ متصادم چیزیں ہیں،اور یہ کبھی بھی اکٹھی نہیں ہو سکتی، چاہے آپ ان پر جس جس چیز کا مرضی خول چڑھا لیں ، آپ اگر گالیاں نکال کر اسے پاکستان کی محبت یا ایکٹوزم کہیں گے، تو وہ گالیاں پھر بھی گالیاں ہی رہیں گے،اور ان کے نقصانات بھی اتنے ہی رہیں گے معاشرے پر اور وہ اسی طرح ایکٹوزم کا چہرہ مسخ کرتی جائیں گیں۔

کچھ اصول بنائے ہوئے ہیں، میں نے اپنی پہلے دن سے کہ ایکٹوزم میں خواہش کی پیروی نہیں کرنی مقصد پر فوکس رکھنا ہے،بہترین کام کرنا ہے اور بہترین طریقہ کار سے۔ میں جنہیں سمجھاتا رہا ہوں ان کی تعداد دو یا شاید تین ہندسوں میں بھی ہو۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے مانی بات مگر کچھ اپنے زعم میں رہے، کہ نہ جی ہم تو ماچے خان ہیں، اگر کسی کے غلط کو غلط کہنے کو مان لیا تو شان میں فرق پڑ جائے گا،شملہ نیچا ہو جائے گا، آج وہ کہاں کھڑے ہیں۔۔؟؟ ڈی جی صاحب کی ان ٹویٹس کے بعد بتائیں مجھے۔؟؟

دیکھیے بڑا سادہ سا اصول ہے میرا، جو اپنے فالوورز کو ٹیم کو بھی سکھاتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عقل ، سمجھ ، فہم سے نوازا ہے ہر انسان کو ، اگر آپ اس پر ضد ، نفسانی خواہش ، انا کا خول نہ چڑھائیں تو آپ کبھی بھی ، کبھی بھی غلط راستے پر نہیں جا سکتے ، میں افلاطون نہیں ہوں، میرا انٹلیکچول ہونے کا کوئی بہت بڑا دعویٰ نہیں ہے ، مگر ایک دعویٰ ہے کہ میں جہاں کام اسلام و پاکستان کا کر رہا ہوں ، وہاں ذاتی پسند ، نا پسند کے بجائے اپنی تمام تر عقلی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر درست ترین راستے کا ہی انتخاب کرتا ہوں پھر چاہے وہ میری خواہشات کو روندنے والا ہی کیوں نہ ہو اور یہی وہ چیز ہے جس نے آج تک مجھے سوشل ایکٹوزم میں کبھی بھی کسی بھی جگہ پر شرمندہ نہیں کیا،میں کبھی بھی اپنی ایکٹوزم ،اپنی تربیت ،اپنے سکھائے گئے کام یا ایکٹوزم سے متعلقہ کسی بھی چیز کو لے کر پچھتاوے کا شکار نہیں رہا!!

میں نے بہت سے تربیتی سیشن لکھے، بے شمار الائنسز میں ، گروپس میں تربیتی سیشنز پر مبنی میٹنگز کی ، آج میں فخر سے سر اٹھا کر کہہ سکتا ہوں ، کہ کہیں بھی کوئی بھی سی ڈی سی ممبر (میرا کوئی بھی شاگرد) میرے لیے پچھتاوے کا باعث نہیں، ہاں کچھ لوگ آتے ہیں، جن کی انا انہیں سیکھنے نہیں دیتی، جن کی ”میں“ انہیں خود کے درست ہونے پر اتنا پختہ کر دیتی کہ صحیح اور غلط کا فیصلہ انہیں اپنی خواہشات کے تابع نظر آتا، میں انہیں اپنے سٹوڈنٹس کے خوبصورت گلدستے سے نکال باہر پھینکتا ہوں، تاکہ اس خوشبودار گلدستے میں تعفن کا باعث نہ بنیں۔

اور میں خوش اس بات پر ہوں کہ مجھے بڑے بڑے اعلیٰ ظرف لوگ بھی ملے، جنہوں نے اپنی پوری پوری ایکٹوزم کا رخ چینج کر دیا میرے کہنے پر جس کی سب سے بڑی زندہ مثال میرے دل کے قریب ترین میرا بھائی بلال شوکت آزاد ہے۔ کیوں مانی میری بات اتنے سینیئر سینیئر بندوں نے بھی کیونکہ انہیں صحیح اور غلط میں سے صحیح کو ہی چننا تھا،نہ کی اپنی پسند نہ پسند کو۔

دو چیزیں، خود ستائشی اور خود شناسی۔
خود ستائشی پر مبنی پوسٹ نہ سمجھا جائے اسے کہ اسے بہت برا سمجھتا ہوں میں۔ یہ خود شناسی ہے جو ہر ہر بندے کے لیے بہت ضروری ہے۔ دعویٰ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ مگر دیکھیے میرے بھائی آج دعوہ کر رہا ہوں، نہ علم کا، نہ عقل کا، نہ ویژن کا،  نہ تجربے کا مگر میں آج دعویٰ کر رہا ہوں، درست ترین( راستے ) انتخاب کا اور اپنی تربیت کا۔

میری صبرکی تلقین ، میری تربیت ، میرا خود پر جبر کرنا سکھانا ، لاکھ اختلاف کے باوجود بڑوں کی عزت سکھانا ، میرا معیار معیار کا رونا، میری اپروچز سب ایک طرف ،آج میں خود کا محاسبہ آپکی نظر سے کرنا چاہتا ہوں کہ میری اس سب تگ و دوو کا انجام کیا رہا ، آپ بتائیے مجھے ، میرے ممبران کو دیکھ کر، مجھ سے پڑھے ہوئے چند شہزادوں کو دیکھ کر، کام نہیں کام کی بات الگ سے ہے آج رویوں کی بات کریں ، تربیت کی بات کریں آپ نے سی ڈی سی ممبران کو کیسا پایا، میری تربیت کو کیسا پایا آپ نے(نوٹ؛ جہاں جہاں جھول نظر آئے ، اس سے لازمی آگاہ کریں ، آپ سب بھائیوں کا احسان مند رہوں گا)۔
اور اگر آپ کو لگے وہ راستہ درست تھا جس کی میں ہمیشہ دعوت دیتا رہا، جس پر ڈی جی صاحب کی ٹویٹ نے تصدیقی مہر بھی ثبت کر دی تو آئیے میرا ہاتھ تھامیے اور مل کر سوشل ایکٹوزم کا معیار بحال کریں ایک رخ متعین کریں ، میں اپنے تمام تربیتی سیشنز کو ایک پوسٹ یا پی ڈی ایف کی صورت میں دے دوں گا اور مزید بھی اس راستے پر ہر طرح سے ساتھ کھڑا ہوں مگر آپ قدم بڑھائیے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں