تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 10 جون، 2018

تلاش۔ ماسٹر محمد فہیم امتیاز

کچھ احباب کی تلاش ہے۔۔امید ہے انشاءاللہ مل جائیں گے

سوشل میڈیا پر میری فرنڈ لسٹ میں ایسے ایسے بندے موجود ہیں۔جن کے لیئے دانشور کا لفظ ناکافی ہوگا امت مسلمہ اور پاکستان کی ناگفتہ بہ حالت اس کے ذمہ داران اور محرکات کا بخوبی ادراک رکھنے والے لوگ موجود ہیں ملک و ملت کی بہتری کے لیئے بساط بھر  کاوش بھی کرتے نظر آتے ہیں مگر یہ کوشش کم از کم میرے نزدیک اسی وقت تک قابل قدر ہے جب وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی صرف اور صرف اس لیئے کہ چلو اس قوم کا ایک بندہ ہی سلجھ جائے اس نیت سے چھوٹی سے چھوٹی کاوش ہی کرتے ہوں

میری فرنڈ لسٹ یا اس کے علاوہ بھی موجود ایسے احباب

جو سڑک پر جاتے ہوئے بالکل خالی روڈ پربھی وارڈن کی غیر موجودگی کے باوجود بھی صرف اس لیے رکتے ہوں کہ سگنل ریڈ ہے۔۔

جو اسٹیشن پر سو روپے ایکسٹرا دے کر فوری ٹکٹ لینے کے بجائے لائن میں صرف اس لیئے لگے ہوں کہ جو مجھ سے پہلے آئے ان کا پہلے حق ہے۔۔

جنہوں نے یاروں دوستوں کے ساتھ پارک میں ہلہ گلہ اور کھانے پینے کے بعد ریپر اور پیکنگ خود اکٹھے کر کے اسپیشلی خود سے ڈسٹبن ڈھونڈ کر اس میں اس لیئے ڈالے ہوں کہ یہ ہمارا پاکستان ہے۔۔

جنہوں نے اپنے ایم پی اے، ایم این اے کو ان کی گلی/سڑک پکی کروانے کے باوجود انہیں پیسے کا لالچ دینے کے باوجود،اپنی ذات/برادری کا ہونے کے باوجود صرف اس لیئے ووٹ نہ دیا ہو کہ یہ جس پارٹی کا سپورٹر وہ پاکستان کے لیئے نقصان دہ۔۔

جو سرکاری ملازم آفیسر کی چھٹی کا معلوم ہو جانے کے باوجود بھی صرف اس لیئے ڈیوٹی پر پانچ منٹ پہلے پہنچا ہو کہ یہ پاکستان کے لیئے میری کنٹریبیوشن ہے۔۔

جنہوں نے اتھارٹی ہونے کے باوجود گاڑی شاپ کے سامنے لے جانے کے بجائے پراپر پارکنگ میں صرف اس لیئے لگائی ہو کہ مجھے قانون کی پاسداری کرنی ہے۔۔

جنہوں نے اپنی یا اپنے گھر میں کسی بھی شادی پر گھر والوں کی ناراضگی کا خطرہ مول لیتے ہوئے جہیز نہ لینے/نہ دینے کی ضد صرف اس لیئے کی ہو کہ اس ناسور کی وجہ سے وطن عزیز میں لاکھوں بیٹیاں باپ کی چوکھٹ پر بال سفید کئے بیٹھی ہیں

مدعا مختصر کہ جس نے کبھی بھی زندگی میں اپنے ذاتی فائدے اپنی ذاتی خواہش کو صرف اور صرف اس لیئے چھوڈ دیا ہو کہ یہ بے ایمانی میری قوم کے مفاد،پاکستان کے قانون سے ٹکراتی اور دین حق کی تعلیمات کے منافی ہے

تو پلیز کمنٹ کریں
اور وہ بھی جنہوں نے پہلے کبھی نہیں سوچا اس طریقے سے کنٹریبیوٹ کرنے کا مگر ابھی میرے ساتھ ایک کوشش کا وعدہ کرنے والے ہوں کہ ہاں ایک کوشش ضرور کریں صرف اور صرف اس جان سے پیارے پاکستان کے لیئے

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں