تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 10 جون، 2018

تخیل- ماسٹر محمد فہیم امتیاز

یہ آج کل کی فلموں کی چھاپ سمجھ لیں یا نفسانی حرص کہ ہر انسان کے اندر اس کا ایک فلمی ایک تصوراتی تخییل ہوتا ہے بندہ کبھی کبھی چشم تصور سے اپنی خواہشات کو  خیالات کی موجوں میں ڈھال کر بہنے لگتا ہے

آج اسی تخیل کو شئیر کریں گے میں اپنا اورآپ اپنا🙂
لوگ عموماً ایسے خیالات کے دھارے میں بہتے ہیں تو کوئی اپنے نیچے ایک سے ایک گاڈی دیکھتا ہے، کوئی دولت کی ریل پیل دیکھتا ہے،کوئی خود کو فلم سٹار دیکھتا ہے کسی کے ارد گرد آٹو گراف لینے والوں کا ہجوم ہے،کوئی سپائیڈر مین کا روپ دھارتا ہے تو کوئی تھور کا ہیمر تھامتا ہے غرض ایک سے بڑھ کر ایک

لیکن میرا معاملہ تھوڈا الٹ ہے آپ شاید ہنسیں مجھ پر مگر میں لکھوں گا
کل جب کام کرتے کرتے موبائل کی سکرین دھندلانے لگی تو موبائل سائیڈ پہ رکھا اور تکیہ سے ٹیک لگا کر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے ایک وسیع و عریض جنگل میں جا پہنچا، ایک درندے کے روپ میں ایک وحشی،جنگلی غصیلے ریچھ کی مانند جس کے سامنے ایک ہجوم تھا جن میں شامل تھے

• لاکھوں شہدا کی قربانیوں کے ثمر کو نوچنے والے
•پاک سر زمین میں موجود غداران اس دھرتی کے میر جعفر میر صادق
•چند ٹکوں کے عوض عرض پاک کا سودا کرنے والے
•اس پاک وطن میں رہ کر اسی پر کتوں کی طرح بھونکنے والے
•ذینب جیسی معصوم کلیوں کو نوچنے والے
•انہیں میں تھے جو پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھتے تھے
•انہیں میں تھے جو وطن عزیز کی عوام کا خون چوستے تھے

اور میں روندھے جا رہا تھا اس ہجوم کو،کسی کو بالوں سے اٹھا کر درختوں میں  مارتا تو  کسی کو پہاڑ سےٹکراتا،کبھی زمین پر پٹختا،کبھی ہوا میں اچھالتا اتنے میں بھائی کی آواز سے خیالات کے منجھدار سے نکلا جو پوچھ رہے تھے" کس بات کی خوشی ہے ماسٹر اکیلے ہی مسکرائے جا رہے ہو"میں نے ان کی طرف دیکھا اور دل ہی دل میں جواب دیا

وہی خوشی جو کسی مزدور کو محنتوں  سے حاصل کیئے گئے گھر کو صاف کرنے سے ملتی ہے جب وہ سارے گھر کو چمکاتا ہے، سارا گند نکال باہر پھینکتا، اپنی کٹیا کا ایک ایک کونہ چمکاتا ہے،اس کے چہرے پر ایسی ہی مسکراہٹ ہوتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے میں نے اپنے گھر کا گند صاف کر دیا،میں نے اپنا گھر پاک کر لیا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں