کل مومی کے ولیمے کے بعد واپس نکلا اپنے ہنڈا پر۔۔
خراب ترین روڈ۔۔۔پہلی بار اس روٹ پر۔۔رات کا گھٹا ٹوپ اندھیرا
چنگی بھلی سردی اور اوپر صرف ایک سوٹ جس کے اوپر ایک جیکٹ سی مومی سے لے آیا جو عین ٹائم پر۔۔۔!!
اور آہستہ آہستہ آنے کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا کی سوا سو کلومیٹر کا سفر بہت لیٹ ہو جاتا۔۔۔
خیر۔۔ یہ شکر کہ پہلے 30 40 کلو میٹر ہی زیادہ خراب روڈ تھا،اس کے بعد روڈ کی حالت نارمل مل گئی۔۔۔اور اس خراب روڈ پر بھی 70 80 کی سپیڈ اور جہاں تھوڑا صاف ملے وہاں ہنڈرڈ ٹچ رکھنے میں خاص طور پر پیچھے بیٹھے کولیگ کی جو حالت😁 بس رہن ای دیو۔۔۔😅😅
تقریباً سو کلومیٹر کرنے کے بعد جب ساتھ والے کی حالت زیادہ ٹائٹ ہو گئی،اور اپنے بھی پرزے اگے پیچھے محسوس ہوئے۔۔تو ہنڈا سائیڈ پر ایک ڈھابے پر روکا۔۔جو میری ستھری رائیڈ کی وجہ سے غصے میں غرا رہا تھا😁۔۔۔اور ڈھابے سے چائے کا ایک ایک کپ ارڈر کر کے بیٹھ گئے۔۔۔اس کے بعد ایوی شغل شغل میں میپ سے روٹ چیک کرنے لگے تو ایک اور نیا روٹ نظر آ گیا۔۔کسی سکیم سے ہو کر گزر رہا تھا۔۔چائے پی اور دوبارہ روانہ ہوئے۔۔روٹ نئے والا پکڑ لیا جہاں ایک سکیم سی میں سے گزر کر ہم جس ہائی وے پر چڑھے۔۔۔!! واہ واہ واہ
دکھ توڑ دیے بھائی۔۔جو خراب راستہ ملا تھا اس کی کسر نکل گئی۔۔سئی بڑی ڈبل ہائی وے۔۔بہترین لائٹس۔۔کارپٹ روڈ۔۔اپا فر ہنڈا کی میکس سپیڈ ٹچ کی😁 پیچھے بیٹھا کولیگ پہلے تو دانت بھینچے بیٹھا رہا۔۔پھر جب دو چار گاڑیوں کو ٹیڑھا میڑھا سا اوور ٹیک ہوا۔۔تو آخر بول پڑا۔۔۔" ماسٹر۔۔! یار ادھا گھنٹا لیٹ پونچ جاواں گے۔۔آرام نال جا یار😏" ۔۔خیر اس روڈ پر کوئی 15 20 کلو میٹر ہی کیا جو چند منٹ میں سمٹ گیا پتہ نییں کونسا روڈ تھا پشاور موڑ تک لے آیا ہمیں۔۔۔!!
ایک بات جو اور نوٹ کی وہ یہ کہ یہ جو فلموں میں ہائی سپیڈ پر جا کر سپیڈو میٹر کی سوئی ٹوٹ جاتی ہے۔۔جسے میں ہمیشہ گپ سمجھتا رہا۔۔وہ گپ نہیں ہوتی واقعتاً ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔
ہاں لیکن۔۔جو دیکھایا جا رہا ہوتا وہ گپ ہی کہ شاید سپیڈ کے پریشر کی وجہ سے ٹوٹ گئی😏۔۔۔جی نہیں۔۔۔ وہ گاڑی کی وائبریشن کی وجہ سے ٹوٹتی ہے۔۔جیسے کل ہمارے بائیک کی ٹوٹ کر میٹر میں لنگی ڈانس کرتی رہی۔۔۔اب کے ہنڈا کا وزن پرانوں کی نسبت تھوڑا کم ہے اس کی تو وائبریشن ویسے ہی زیادہ لیکن 100 کراس کرتے ہی وائبریشن جتنی بڑھ جاتی بندہ کہتا پتہ نیئں رائیڈر کو ملیریا چمٹا ہوا😐😏۔۔۔۔
سیانی گل اس سب میں صرف یہ۔۔کہ نئے اور لمبے روٹ پر رات کو نہ نکلا کریں خاص طور پر بائیک پر۔۔۔دوجی اے کہ سردی ہو تو اوپر اتنا کچھ ضرور لے لیں کہ ہاتھ پاؤں سن ہونے سے بچیں رہیں😐
تیجی چیز یہ کہ میں نے جلدی میں بائیک بھگایا کہ دیے گئے وقت پر پہنچنا تھا کہیں۔۔ادر وائز اوور سپیڈ کا قائل نہیں ہوں میں۔ خاص طور پر ہنڈا جیسی غیر محفوظ سواری پر۔۔۔!! تو آپ بھی احتیاط برتیں۔۔۔!
تے مکدی گل اے کہ مومی دا وی ویاہ ہو گیا😬😬 ہن رہ گیا میں۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
10،نومبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔