تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 19 مئی، 2021

لاسٹ نائٹ سی ڈی سی چیٹ روم میں کی گئی شارٹ میٹنگ👇

____________________________________

آپ کو معلوم۔۔۔

سی ڈی سی کیسے(کیوں) چل رہی۔۔؟؟

کونسا فیکٹر ۔۔کیا وجہ سی ڈی سی کے چلے جانے کی تین سال سے مستقل مزاجی سے۔۔۔؟؟

بہت سی ٹیمز بنی اور ٹوٹیں،بہت سے معاملات ہوئے پنگے بنے۔۔

سی ڈی سی سے بھی بہت سے لوگ آئے بہت سے گئے۔۔

لیکن سی ڈی سی کا کام چلتا رہا۔۔چلتا جا رہا۔۔

اس کا ریزن کیا۔۔؟؟

____________________________________

____________________________________

اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم سے چل رہی اللہ تبارک و تعالیٰ کی توفیق سے۔۔۔

اس توفیق کی سب سے بڑی وجہ میری نظر میں غیر متعصب ہونا ہے۔۔۔

الحمدللہ⁦❤️⁩

ہر قسم کے سیاسی،لسانی،مسلکی،شخصی تعصب سے دور رہ کر۔

آپ سب ممبران اس بات کا باقاعدہ حلف دے کر آئے ہوئے ہیں کہ جس دن بھی جہاں بھی آپکو سی ڈی سی کی ورکنگ یا سی ڈی سی کی تھنکنگ میں بھی ذرا سا بھی تعصب(کسی بھی قسم کا) محسوس ہوا۔۔آپ اپنے راستے الگ کر لیں گے،ٹیم میں ایک لمحہ بھی مزید نہیں رکیں گے۔۔۔

یہاں صرف اور صرف نظریہ پاکستان (#اسلام)۔۔#پاکستان۔۔ اور #دفاع پاکستان (افواج جہاں ضرورت ہو) کے لیے ہی کام کرنا۔۔۔

ذاتی پسند نہ پسند،جھکاو کو آڑے نہ آنے دینا۔۔

بڑے بڑے پنگے بھی ہوئے سوشل میڈیا پر لیکن ٹیم کو ممبران کو جہاں ضرورت پڑی سمجھا کر۔۔جہاں ضرورت پڑی بائی فورس دور رکھا گیا۔۔۔۔

______________________________________

جہاں فساد کا اندیشہ ہوا۔۔۔ وہاں سے باز رہا گیا۔۔۔ کیونکہ

صحیح اور غلط کا فیصلہ تو آپ سو فیصد کر سکیں یا نہیں۔۔۔لیکن فساد کا فیصلہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرما دیا۔۔۔


سورۃ البقرہ آیت 11

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۱﴾

جب کبھی ان سے کہا گیا کہ زمین میں فساد برپا نہ کرو ، تو انہوں نے یہی کہا کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں ۔

سورۃ البقرہ آیت 12

اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ الۡمُفۡسِدُوۡنَ وَ لٰکِنۡ لَّا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۲﴾

خبردار! حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ۔

سورۃ البقرہ آیت 27

الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۲۷﴾

اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ دیتے ہیں ، اللہ نے جسے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹتے ہیں ، اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ۔ حقیقت میں یہ لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

سورۃ المائدہ آیت 32

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو جہاں پر ہمیں کنفیوژن بھی ہوئی۔۔فساد کا احتمال بھی ہوا۔۔ہم دور رہے۔۔۔۔

_____________________________________

اور ان سب حدود و قیود پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا گیا۔۔

جہاں جہاں ان وضع کیے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی۔۔وہاں سمجھانے کی کوشش کی گئی ۔۔جہاں سمجھا کر بات نہ بنی تو اس وقت کے اہم ترین ممبران کو بھی ٹیم سے الگ کر دیا گیا۔۔

جیسے *** (اس وقت کا واحد ویڈیو ایڈیٹر)

جیسے *** ( ٹیم کی سب سے بیسٹ ورکر)

 یہ ڈر کبھی نہیں تھا کہ ٹیم کا کام رک جائے گا۔۔۔کیونکہ نیت پر یقین تھا۔۔اپنی نیت پر اعتماد تھا کہ جب ہم خدا کی راہ میں مخلص ہیں تو یہ کام بھی اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہی چلانا۔۔۔اور چلا بھی۔۔حتی کہ ایک وقت تھا سی ڈی سی میں چھ ممبران رہ گئے تھے ٹوٹل۔۔کام پھر بھی چلا🙂

_____________________________________

اپنی سخت مزاجی۔۔اپنے اصولوں کی وجہ سے کہیں نہ کہیں میں برا بھی ٹھہرا۔۔۔ ایک دو سابقہ ممبران نے باہر جا کرطنز و تشنیع اور ٹرولنگ کی بھی کوششیں بھی کی،کہ چلو ڈسٹریکٹ ای کرتے۔۔۔


لیکن الحمداللہ پرواہ نہیں رہی،کیونکہ مجھے خود کو فرشتہ ٹائپ ثابت نہیں کرنا تھا۔۔مجھے تو اپنے کام سے غرض اور اپنے حلف سے جو ہر ممبر کو ٹیم میں لاتے ہوئے میں نے دیا اسے۔۔ اور ویسے بھی کام والوں کو ایسی بچگانہ حرکتوں سے کب فرق پڑتا۔۔🙂

آج تین سال ہونے کو سی ڈی سی کو۔۔۔

میں الحمدللہ مطمئن کھڑا ہوں۔۔

ہم الحمد اللہ آج بھی چیلنج کرتے ہیں ہر ہر بندے کو کہ سی ڈی سی کی تین سالہ ورکنگ میں کوئی گند کوئی تعصب کوئی جھول دکھا دیں۔۔۔(شکر الحمدللہ)

ہم آج گزرے ہوئے تین سالوں پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں کوئی پچھتاوا نظر نہیں آتا۔۔۔ہمیں جو راستہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دکھایا ہم نے سختی سے اسے پکڑ لیا۔۔پھر چھوڑا نہ ٹیم کو چھوڑنے دیا۔۔(الحمدللہ شکر الحمدللہ)

___________________________________

یہ بتانے کا مقصد کیا۔۔۔

یہ ریمائنڈ کروانا کہ کہ اپنے طرز عمل کا احتساب لازمی کیا جانا چاہیے۔۔۔

پھر صحیح اور غلط کے تعین میں پیمانے بھی وضع ہونے چاہیئں۔۔۔ آپکی اپروچ کا ایک معیار بھی ہونا چاہیئے۔۔۔

اوپر جو باتیں بتائیں ہیں۔۔جو ممبران شروع دن سے سی ڈی سی کے ساتھ۔۔انہیں معلوم کہ یہ چیزیں ان کی زندگی کا حصہ بن چکیں اب تک۔۔۔

اور آگے بھی۔۔میری طرف سے یہ مشورہ کہہ لیں نصیحت کہہ لیں یا جو مرضی۔۔۔

آپ سی ڈی سی میں رہیں یا نہ۔۔۔۔

لیکن سی ڈی سی کے پڑھائے گئے سبق نہ بھولیے گا۔۔۔

ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ یہ کوئی بہت بڑے سبق زندگی کے۔۔۔لیکن یہ ضرور کہ چند بیسک سے کنسیپٹ ہیں چند بنیادی اصول ہیں جو اپنی ذات کے لیے وضع کیے جنہوں نے کبھی ہمیں پچھانے کا موقع نہیں دیا۔۔۔۔

کیوں۔۔۔؟

کیونکہ یہ اصول یہ کنسیپٹ ہم نے اپنی کسی خواہش کے تابع وضع نہیں کیے تھے۔۔۔

اچھا گمان رکھنے،،فساد سے دور رہنے،،دروغ گوئی سے بچنے اور صحیح کو صحیح طریقے سے انجام دینے کا اسلامی فلسفہ اٹھایا تھا۔۔اور مضبوطی سے تھام لیا۔۔۔پھر دل نے جو بھی کہا۔۔۔خواہشات نے جدھر بھی کھینچا۔۔یہ رسی نہیں چھوڑی۔۔۔تو آپ بھی اپنی زندگی میں کچھ ایسے پیمانے وضع کر لیں۔۔جو عمر بھر کے لیے آپکے لیے روشنی کا کام کریں،راستہ دیکھاتے جائیں۔۔۔

اور لاسٹ پر پھر یادہانی کروا دوں۔۔ ماسٹر فہیم یا سی ڈی سی مینجمنٹ یا آپ سب کا بھی خاک کمال نہیں رب سوہنے کا کرم اور حضور رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے صدقے چلے جا رہے ہیں۔۔۔

اللہ پاک ہمیشہ اپنے راستے پر رکھے اور ثابت قدم رکھے۔۔۔⁦🙏🏻⁩⁦🙏🏻⁩ اللہ حافظ۔۔۔

#ماسٹرمحمدفہیم

Cyber Defence & Combat Team of Pakistan

#WhatIsCDC

#CDCTeamOfPAK


04،اگست،2020

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحات

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں