کیا کبھی اللہ تبارک وتعالیٰ سے مانگتے ہوئے بھی بندے کو شرم محسوس ہو سکتی۔۔؟؟؟
یقیناً بہت غلط بات یہ حتیٰ کہ سننے میں بھی۔۔!!
لیکن مجھے ہوئی یار آج۔۔صحیح یا غلط پتہ نییں لیکن میں چاہ کر بھی آج آمین نہیں کہہ پایا جب جمعے کی نماز کے بعد امام صاحب نے دعا مانگتے ہوئے کہا یا اللہ کشمیر کی بیٹیوں کے عزت و عصمت کی حفاظت فرما ان کی سر کی چادروں کو محفوظ فرما۔۔۔ نجانے کیوں یہ دعا مانگتے سن کر عجیب سے پیشمانی محسوس ہوئی جیسے دل میں چور ہو کوئی۔۔زمین میں گڑے جانے والا احساس تھا جیسے۔۔۔!!
خیر آخری دعا پر(جو خود سے مانگی) پتہ نیئں کس سٹیٹ آف مائنڈ کے تحت مجھے اور کچھ ذہن میں نہیں آیا۔۔بس ہاتھ اٹھائے اور مسلسل ایک ہی تکرار اللہ پاک غیرت عطاء فرما۔۔غیرت عطاء فرما۔۔غیرت عطاء فرما۔۔۔علیم بھائی نے دعا مکمل کر لی میں نے کچھ نیئں مانگا اور یہی کہتا کہتا کہتا ہاتھ منہ پر پھیرے اور اٹھ کے مسجد سے باہر آ گیا۔۔۔!!!
#ماسٹرمحمدفہیم
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔