#کرونا_ایک_موقع_ہے
کرونا نے اس ہجوم کو ایک قوم بننے کا موقع دیا ہے۔۔اور شرط میں اس کی بقاء رکھی ہے۔۔۔!!
آج قوم بننا ہی ہوگا اگر اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل بچانا چاہتے ہیں تو،اس مشترک پر اکٹھے ہو کر ڈٹ جائیں۔۔کہ میں نے خود بھی بچنا اپنے اہل وعیال کو بھی بچانا۔۔اور معاشرے کو بھی۔۔!!
بے ہنگم بے ترتیب زندگی کو ڈسپلن میں لانے کا موقع ہے یہ ڈسپلن میں لائیں اور اپنی اور اپنے چاہنے والوں کی زندگیاں بچائیں۔۔!!
احتیاط کیجیے۔۔!!
حفاظتی تدابیر کیجئے۔۔!!
اپنے گناہوں پر توبہ اور استغفار کیجیے۔۔!!
یہ کچھ دن جو ملے ہیں گھر میں رہنے کے تمام کام چھوڑ کر ائیسولیٹ ہونے کے ان میں خود احتسابی کیجئے،سوچیے،سمجھیے،فکر کیجئے،حساب کیجئے آپکی کتنی عمر اس عمر میں کیا پایا کیا کھویا،نامہ اعمال میں کتنی روشنی کتنی سیاہی۔۔؟؟ خود سے سوال کیجیے۔۔!!
اس کرونا نے بڑے مواقع فراہم کر دیے ہیں اس بھگدڑ میں سکوت طاری کر کے۔۔!! ان سے فائدہ اٹھائیے اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف رجوع کیجئے۔۔!!
اور۔۔اور۔۔تدبیر نہ بھولیے۔۔یاد رکھیے آپکی بے احتیاطی کی وجہ سے یہ وباء آگے پھیلی تو اس کا بوجھ آپ پر بھی برابر ہوگا،مسلسل تنبیہہ اور یادہانی کے لیے سی ڈی سی پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے چھوٹے چھوٹے پیغامات کے گرافکس بنائے ہیں،جن کا مقصد انہیں سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کر کے یادہانی کا ایک تسلسل قائم کرنا ہے کہ عوام الناس کے لاشعور تک پر نقش ہو جائیں یہ باتیں۔۔۔اور نادانستگی میں بھی کوئی کوتاہی نہ ہو،ان گرافکس کو سیو کر لیں اور آگے پھیلاتے جائیں جو جو پلیٹ فارم بھی میسر ہو۔۔۔اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔
#ماسٹرمحمدفہیم
#CDCTeamOfPAK
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔